encyclopedia

خصائص ِجسمِ پاک

Published on: 09-Oct-2023

(حوالہ: مفتی سیّد شاہ رفیع الدین ہمدانی ،علامہ محمد حسیب احمد، علامہ سیّد سعد ابراہیم،سیرۃ النبی ﷺ انسائیکلوپیڈیا، جلد-2، مقالہ: 9، مطبوعہ: سیرت ریسرچ سینٹر، کراچی، پاکستان، 2018ء، ص: 226-255)

قرآن حکیم اور احادیث صحیحہ کا مطالعہ کرنے والے شخص کو ایسی بہت ساری نصوص ملیں گی، جن کے ذریعہ اﷲ تبارک و تعالیٰ کی بارگاہ میں نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی قدر ومنزلت اور عظمت ورفعت کا پتہ چلتا ہے کہ اس نے Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamآپ کو کتنی نعمتیں بخشی ہیں اورکس طرح آپSallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کو ساری مخلوق سے افضل و برتر بنایا ہے ۔ایسی خصوصیات سے سرفراز فرمایا ہے، جو دوسرے انبیاء ومرسلینAlaihmus Salamکو حاصل نہیں تھیں۔ اس نے آپ کے ساتھ لطف ومہربانی کا معاملہ فرمایا اور شفقت ومحبت اور عزت وکرامت سے نوازا۔ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی مدح وستائش کی۔ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے ہاتھوں اپنے بہت سے انعام واکرام کا اظہار فرمایا اور آپ کے محاسن کو صورۃً وسیرۃً کامل ومکمل کیا۔

کئی مقامات پر اﷲ ربُّ العزّت نے اپنی رحمت، کرم اور فضل کے عموم و شمول کو بیان فرمایا بالخصوص مومنین کاملین پر اپنی لازوال بخشش، فضلِ عظیم اور غیر فانی عطا کا ذکر فرمایا :

چنانچہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:

فَاِنْ كذَّبُوْك فَقُلْ رَّبُّكمْ ذُوْ رَحْمَة وَّاسِعَة 1471
پھر اگر وہ آپ کو جھٹلائیں تو فرما دیجئے کہ تمہارا رب وسیع رحمت والا ہے۔

اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے:

وَرَحْمَتِى وَسِعَتْ كلَّ شَىءٍ 1562
اور میری رحمت ہر چیز پر وسعت رکھتی ہے۔

اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے:

رَبَّنَا وَسِعْتَ كلَّ شَىءٍ رَّحْمَة 73
اے ہمارے رب! تو (اپنی) رحمت اور علم سے ہر شے کا احاطہ فرمائے ہوئے ہے ۔

اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے:

ھذَا عَطَاۗؤُنَا فَامْنُنْ اَوْ اَمْسِك بِغَیرِ حِسَابٍ394
(ارشاد ہوا:) یہ ہماری عطا ہے (خواہ دوسروں پر) احسان کرو یا (اپنے تک) روکے رکھو (دونوں حالتوں میں) کوئی حساب نہیں۔

اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے:

اِنَّ اللّٰه یرْزُقُ مَنْ یشَاۗءُ بِغَیرِ حِسَابٍ 375
بیشک اﷲ جسے چاہتا ہے بے حساب رزق عطا کرتا ہے ۔

اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے:

وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِینَ بِاَنَّ لَھمْ مِّنَ اللّٰه فَضْلًا كبِیرًا 476
اور اہلِ ایمان کو اس بات کی بشارت دے دیں کہ ان کے لیےاللہ کا بڑا فضل ہے (کہ وہ اس خاتم الانبیاء کی نسبتِ غلامی میں ہیں)۔

اسی طرح جل جلالہ کی وسعتِ عطا کے تصور کے لیےیہ حدیث بھی ہے، جس میں رب تعالیٰ کے آخری جنتی کو جہنم سے سزاپاکر جنت میں پہنچانے اور اسکو اس زمین سے دس گنا زیادہ حصہ جنت میں عطا فرمانے کا ذکر ہے اور وہ سارا حصہ حور و غلمان، محلات، باغات اور نعمتوں سے بھرا ہوا ہوگا- جس میں اس کو کلی اختیار ہوگا اور اس کو ہمیشہ کے لیےاس کا مالک بنادیا جائے گا۔ چنانچہ حدیث میں ہے:

فیقول ھذا لك وعشرة امثاله.7
اﷲ تعالیٰ( اس آخری اور ادنیٰ درجہ کے جنتی کو) فرمائے گا: یہ تیرےلیےہے اوراس جیسےدس اور تیرے لیےہیں۔

حضرت عبداﷲ بن عمرRadi Allah Anhuma فرماتے ہیں:

قال رسول اللّٰه صلى اللّٰه علیه وسلم: ان ادنى اھل الجنة منزلة لمن ینظر الى جنانه وازواجه و نعیمه وخدمه وسرره مسیرة الف سنة.8
بے شک ادنی جنتی کی منزلت یہ ہوگی کہ وہ اپنی جنتوں، بیویوں، نعمتوں، خادموں اور تختوں کی طرف ایک ہزار سال کی مسافت سے دیکھ رہا ہوگا۔

غور فرمائیں کہ ایک ادنی درجے کا جنتی جو جہنم سے اپنی سزابھگت کر جنت میں پہنچا۔جو یقینا ً گناہ گار ہوگا اور کچھ بعید نہیں کہ وہ سابقہ اُمتوں میں سے ہو۔ اس پر رب عزوجل کی عطا و بخشش کا یہ عالم ہے کہ اس کو جنت میں دس گنا زمینوں جتنی جگہ عطا کی جائے گی ،اس کو اس زمین کا مالک بناکر اختیار دیا جائے گا اور یقینا ً اس کی جنت کے دائرہ کار کے مطابق اس کی رویت وبصارت اور سماعت کو بھی وسیع کردیا جائے گا ۔تو اگر ایک ادنیٰ درجے کے جنتی پر رب عزوجل کی عطا کا یہ عالم ہے ،تو پھر کامل جنتی، متقی اور خدا عزوجل کے ولی کے لیےکیا کچھ نہیں ہوگا۔ اس کی جنت، اس کے اختیارات وتصرفات اور اس کی رویت وبصارت کی وسعت کا کیا اندازہ ہوسکتا ہے اور پھر انبیاء Alaihmus Salam بالخصوص سیّد الانبیاء والمرسلین حضور نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamپر اﷲ رب العزت کے فضل وکرم، وسعتِ عطا اور ان کے تصرفات واختیارات اور ان کی وسعتِ بصارت وسماعت کا تو ادراک ہی ناممکن ہے۔جس محبوب Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکو اﷲ رب العزت نے عالم بیداری میں اپنے حسن و جمال اور انوار و تجلیات کا مشاہدہ کروایا۔ جن کو اپنی ذات وصفات کا مظہرِ کامل اور برھانِ اتم بنایا جو اس کائنات میں خدا عزوجل کی ذات تک رسائی کے وسیلہ عظمیٰ اور برزخ کبریٰ ہیں۔ جن کے سرِ انور پر رحمۃ اللعالمین اور خاتم النبیین کا تاج سجا اور جن کے بارے میں اﷲ رب العزت نے اعلان فرمایا:

وَكانَ فَضْلُ اللّٰه عَلَیك عَظِیمًا 1139
(اے حبیب Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam!) آپ پر اﷲ (جل مجدہ) کا فضل عظیم ہے۔

اﷲ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:

اِنَّ فَضْلَه كانَ عَلَیك كبِیرًا8710
بیشک (یہ) آپ پر (اور آپ کے وسیلہ سے آپ کی امّت پر)اس کا بہت بڑا فضل ہے۔

اﷲ رب العزت جس فضل کو صفتِ کبیر اور عظیم کے ساتھ موصوف فرمائے اس کی وسعت، جامعیت اور معنویت کا احاطہ وادراک انسانی عقل سے بالاتر ہے۔

قاضی عیاضRehmatullah Alaih فرماتے ہیں:

لا خفاء من مارس شیئا من العلم او خص بادنى لمحة من فھم بتعظیم للّٰه تعالىٰ قدر نبینا علیه الصلوة والسلام وخصوصه ایاه بفضائل ومحاسن ومناقب لا تنضبط لزمام وتنویھه من عظیم قدر بما تكل عنه الالسنة والاقلام.11
یہ بات اس شخص پر بالکل مخفی نہیں جس کو ذرہ بھر علم سے لگاؤ ہے یا فہم کے ادنیٰ لمحہ سے مخصوص ہو کہ اﷲ تعالیٰ نے نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے مرتبہ اور شرف کو معظم کیا اور اﷲ تعالیٰ نے نبی مکرم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کو اتنے فضائل ومحاسن اور مناقب سے مخصوص کیا کہ ضبط کی جدو جہد کرنے والا حصر نہیں کرسکتا اور اﷲ تعالیٰ نے نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے قدر عظیم کو اتنا بلند فرمایا کہ اس کے بیان کرنے سے زبانیں اور اقلام عاجز ہیں۔

قرآن و حدیث کی روشنی میں اسلام کا یہ عقیدہ ہے کہ سیّد دو عالم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamاﷲ تعالیٰ کے بندے اور رسول ہیں ۔مگر آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکو جو بشری خصوصیات حاصل ہیں وہ اور کسی کو حاصل نہ تھیں :

اﷲ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:

لَقَدْ جَاۗءَكمْ رَسُوْلٌ مِّنْ اَنْفُسِكمْ 12812
بیشک تمہارے پاس تم میں سے (ایک باعظمت) رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے۔

ایک قراء ت کے مطابق أَنفُسِکُمْ کی( ف) پر پیش کی بجائے زبر ہے :

چنانچہ شیخ شہاب الدین الدمیاطیRehmatullah Alaih لکھتے ہیں:

ابن محیصن کی قرأت میں أَنفُسِکُمْ (فا) کی فتحه(زبر) کے ساتھ ہے اور نفاسةسے مأخوذ ہے۔13

مفسرین نے لکھا ہے کہ ابن عباس، ابو العالیہ، ضحاک، ابن محیصن، محبوب، ابوعمرو، زہری، عبداﷲ بن قسیط مکی اور بعض طرق سے یعقوب نے بھی نفاسةسے مشتق (مأخوذ) قرار دیتے ہوئے فا کی زبر سے پڑھا ہے، یعنی أَنفَسِکُمْ اور یہ رسول اللّٰهSallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam سیّدہ فاطمہRadi Allah Anha اور سیّدہ عائشہ صدیقہ Radi Allah Anha کی قراءت ہے۔14

اس قراء ت کی رو سے نبی اکرم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکا اَنفَس (سب سے بڑھ کر نفیس اور افضل) ہونا ثابت ہوتا ہے۔ ، یہ بہت عمدہ تاویل ہے اور کیونکہ امام الانبیاء Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam ساری کائنات سے انفس، افضل ، اعلیٰ اور اکمل ہیں۔متعدّد احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ خالقِ کائنات نے مخلوق کو طبقات، قبائل اور خاندانوں میں تقسیم کیا تو حضورSallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کو اعلیٰ قبیلے اور اعلیٰ خاندان میں رکھا۔

حضرت مطلب بن ابی وداعہ Radi Allah Anhoبیان کرتے ہیں :

جاء العباس الى رسول للّٰه صلى اللّٰه علیه وسلم فكانه سمع شیئا فقام النبى صلى اللّٰه علیه وسلم المنبر فقال: من انا؟ فقالوا: انت رسول للّٰه علیك السلام قال: انا محمد بن عبداللّٰه بن عبدالمطلب ان للّٰه خلق الخلق فجعلنى فى خیرھم فرقة ثم جعلھم فرقتین فجعلنى فى خیرھم فرقة ثم جعلھم قبائل فجعلنى فى خیرھم قبیلة ثم جعلھم بیوتا فجعلنى فى خیرھم بیتا وخیرھم نسبا.15
حضرت عباسRadi Allah Anhuma ایک مرتبہ حضور نبی اکرم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی خدمت میں حاضر ہوئے، ایسا لگ رہا تھا گویا کہ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے (اس وقت کافروں سے) کوئی ناگوار بات سنی تھی (اور آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamاس وقت جلال کی حالت میں تھے پس واقعہ پر مطلع ہوکر) حضور نبی اکرم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamمنبر پر تشریف فرما ہوئے اور فرمایا :میں کون ہوں؟ صحابہ نے عرض کیا آپ پر سلامتی ہو آپ رسول خدا ہیں۔ اس پر آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے فرمایا: میں (رسول خدا تو ہوں ہی اس کے علاوہ نسباً میں) محمد بن عبداﷲ بن عبدالمطلب ہوں۔ جب خدا نے مخلوق کو پیدا کیا تو مجھے بہترین خلق (یعنی انسانوں) میں پیدا کیا پھر مخلوق کو دو حصوں میں تقسیم کردیا (یعنی عرب و عجم) تو مجھے بہترین طبقہ (یعنی عرب) میں رکھا۔ پھر ان کے مختلف قبائل بنائے تو مجھے بہترین قبیلہ (یعنی قریش) میں پیدا کیا پھر ان کے گھرانے بنائے تو مجھے (ان میں سے) بہترین گھرانہ میں پیدا کیا اور ان میں سے بہترین نسب والا بنایا (اس لیےمیں ذاتی شرف اور حسب و نسب کے لحاظ سے تمام مخلوق سے افضل ہوں)۔

حضرت ابوسعید خدری Radi Allah Anhoبیان کرتے ہیں :

رسول للّٰه صلى اللّٰه علیه وسلم انا النبى لاكذب انا ابن عبدالمطلب انا اعرب العرب ولدتنى قریش ونشات فن بنى سعد بن بكر فانى یاتینى اللحن.16
حضور نبی اکرم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے فرمایا :میں ہی (سچا) نبی ہوں ،یہ جھوٹ نہیں میں عبدالمطلب جیسے سردار کا لخت ِجگر ہوں ،میں عربوں میں سے بہترین عربی ہوں۔ مجھے قریش نے جنم دیا اور میں نے بنو سعد بن بکر میں پرورش پائی۔ پس میری زبان میں غلطی کیسے آسکتی ہے؟۔

حضرت واثلہ بن اسقع Radi Allah Anhoفرماتے ہیں: کہ میں نے رسول اﷲ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکو فرماتے ہوئے سنا:

ان للّٰه اصطفى كنانة من ولد اسماعیل واصطفى قریشا من كنانة واصطفى من قریش بنى ھاشم واصطفانى من بنى ھاشم.17
بے شک اﷲنے حضر ت اسماعیل کی اولاد سے کنانہ کو منتخب کیا اور کنانہ سے قریش کو منتخب کیا اور قریش سے بنو ہاشم کو منتخب کیا اور بنو ھاشم سے مجھے منتخب فرمایا۔

امام قرطبی Rehmatullah Alaih اس حدیث کی شرح میں فرماتے ہیں:

اصطفی"صفوۃ"سے ہے اور "صفوۃ الشیء" کا معنی ہے "کسی چیز کو بہت سی چیزوں میں سے منتخب کرنا"، مطلب یہ ہے کہ اﷲ تعالیٰ اپنی مخلوق سے جس چیز کو چاہتا ہے، منتخب کرلیتا ہے اور اُس چیز کو اُس کی ہم جنس اشیاء میں صفاتِ کمال سے نواز کر مخصوص کرلیتا ہے اور اُسے اُس نوع کی اصل کی حیثیت دے دیتا ہے، اور اپنے علم ازلی کی رو سے اُسے مکرم بنادیتا ہے۔ وہ اپنے حکم کو نافذ کرنے میں خود مختار ہے۔اس پر کوئی جبر واکراہ نہیں ہے۔ ارشاد فرمایا:

وَرَبُّك يَخْلُقُ مَا یشَاۗءُ وَیخْتَارُ 6818
اور آپ کا رب جو چاہتا ہے پیدا فرماتا ہے اور (جسے چاہتا ہے نبوت اور حقِ شفاعت سے نوازنے کے لئے) منتخب فرمالیتا ہے۔

اور بے شک اﷲ تعالیٰ نے جنسِ حیوانی سے نوع انسانی کو اختیار کیا، جیسا کہ فرمایا:

وَلَقَدْ كرَّمْنَا بَنِى اٰدَمَ وَحَمَلْنٰھمْ فِى الْبَرِّ وَالْبَحْرِ وَرَزَقْنٰھمْ مِّنَ الطَّیبٰتِ وَفَضَّلْنٰھمْ عَلٰى كثِیرٍ مِّمَّنْ خَلَقْنَا تَفْضِيْلًا7019
اور بیشک ہم نے بنی آدم کو عزت بخشی اور ہم نے ان کو خشکی اور تری (یعنی شہروں اور صحراؤں اور سمندروں اور دریاؤں) میں (مختلف سواریوں پر) سوار کیا اور ہم نے انہیں پاکیزہ چیزوں سے رزق عطا کیا اور ہم نے انہیں اکثر مخلوقات پر جنہیں ہم نے پیدا کیا ہے فضیلت دے کر برتر بنا دیا۔

اور آدمی کے مکرم ہونے کے لیے تمہیں اتنی دلیل ہی کافی ہے کہ اﷲ تعالیٰ نے پورے عالم کو انسان کے لیے پیدا کیا اور صراحتاً ارشاد فرمایا:

فَضْلًا مِّنْ رَّبِّك ۭ ذٰلِك ھوَالْفَوْزُ الْعَظِیمُ 5720
یہ آپ کے رب کا فضل ہے (یعنی آپ کا رب آپ کے وسیلے سے ہی عطا کرے گا)، یہی بہت بڑی کامیابی ہے۔

پھر اﷲ تعالیٰ نے نوع انسانی سے ان ہستیوں کو اختیار کیا جو معدنِ (منبعِ) نبوت اور محل رسالت تھیں۔ ان میں سے اول آدم ہیں۔ پھر اﷲ تعالیٰ نے حضرت آدم Alaihis Salam سے ایک معزز نطفہ منتخب فرمایا، پھر وہ معزز نطفہ مسلسل مقدس پشتوں سے پاکیزہ شکموں کی طرف منتقل ہوتا رہا، اُسی سے انبیاء اور رسل پیدا ہوئے۔ (Alaihmus Salam ) جیسا کہ ارشادِ الٰہی ہے:

اِنَّ اللّٰه اصْطَفٰٓى اٰدَمَ وَنُوْحًا وَّاٰلَ اِبْرٰھیمَ وَاٰلَ عِمْرٰنَ عَلَى الْعٰلَمِینَ33 ذُرِّيَّة بَعْضُھا مِنْۢ بَعْضٍ ۭ وَاللّٰه سَمِیعٌ عَلِیمٌ3421
بیشک اﷲ نے آدم (علیہ السلام) کو اور نوح (علیہ السلام) کو اور آلِ ابراہیم کو اور آلِ عمران کو سب جہان والوں پر (بزرگی میں) منتخب فرما لیا، یہ ایک ہی نسل ہے ان میں سے بعض بعض کی اولاد ہیں، اور اﷲ خوب سننے والا خوب جاننے والا ہے۔

مزید ارشاد فرمایا:

اِنَّآ اَوْحَینَآ اِلَیك كـمَآ اَوْحَینَآ اِلٰى نُوْحٍ وَّالنَّـبِینَ مِنْۢ بَعْدِہٖ وَاَوْحَینَآ اِلٰٓى اِبْرٰھیمَ وَاِسْمٰعِیلَ وَاِسْحٰقَ وَیعْقُوْبَ وَالْاَسْـبَاطِ وَعِیسٰى وَاَیوْبَ وَیوْنُسَ وَھرُوْنَ وَسُلَیمٰنَ وَاٰتَینَا دَاوٗدَ زَبُوْرًا16322
(اے حبیب!) بیشک ہم نے آپ کی طرف (اُسی طرح) وحی بھیجی ہے جیسے ہم نے نوح (علیہ السلام) کی طرف اور ان کے بعد (دوسرے) پیغمبروں کی طرف بھیجی تھی۔ اور ہم نے ابراہیم و اسماعیل اور اسحاق و یعقوب اور (ان کی) اولاد اور عیسٰی اور ایوب اور یونس اور ہارون اور سلیمان (علیھم السلام) کی طرف (بھی) وحی فرمائی، اور ہم نے داؤد (علیہ السلام) کو (بھی) زبور عطا کی تھی۔

پھر اﷲ تعالیٰ نے اسماعیل Alaihis Salam کی اولاد سے کنانہ کو منتخب کیا۔ جیسا کہ حضور Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam نے اسی حدیث میں ذکر فرمایا پس اﷲ تعالیٰ نے آپ کو عظمتوں کی انگوٹھی کا نگینہ، رفعتوں کی تسبیح کا امام اور کامیابیوں کے چمکتے دن کا آفتاب بنایا۔23

نیز اس حقیقت کو نہایت جامع الفاظ میں یوں بھی بیان فرمایا گیا:

بعثت من خیر قرون بنى آدم قرنا فقرنا حتى كنت من القرن الذى كنت منه.24
طبق در طبق مجھے اولادِ آدم کے بہترین طبقوں میں مبعوث کیا جاتا رہا حتیٰ کہ میں اس طبقہ سے ظہور پذیر ہوا جس سے میں ہوں۔

ان احادیث میں جس خیر کا ذکر ہے وہ خیر تمام خوبیوں کو شامل ہے۔ حسن وجمال، فضائل وکمال، شمائل وخصائص، رفعت و عظمت اور لطافت ونفاست کوئی خوبی ایسی نہیں جو لفظ خیر کے معنوی احاطہ سے باہرہو۔اﷲ عزوجل نے جملہ خوبیاں اپنے حبیب Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی شخصیت میں اس شان سے جمع فرمادیں کہ کسی کا جسم رحمتِ دو عالم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے جسم پاک جیسا نہیں۔

اﷲ تعالیٰ نے اپنے نبیوں اور رسولوں کو مختلف قسموں کے معجزات عطا کیے لیکن نبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکو سراپا معجزہ بناکر بھیجا چنانچہ قرآن مجید میں ارشاد فرمایا:

یاَیھا النَّاسُ قَدْ جَاۗءَكمْ بُرْھانٌ مِّنْ رَّبِّكمْ17425
اے لوگو! بیشک تمہارے پاس تمہارے رب کی جانب سے (ذاتِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صورت میں ذاتِ حق جل مجدہ کی) سب سے زیادہ مضبوط، کامل اور واضح) دلیلِ قاطع آگئی ہے۔

ہر زمانے میں جس فن وکمال کا عروج وشہرہ ہوتا تھا اﷲ رب العزت اس وقت کے نبی کو اسی صنف کا کمال ومعجزہ عطا فرماتا۔ وہ نبی اس معجزہ کے ساتھ ان لوگوں کو تحدی وچیلنج کرتا جو اس وقت اس فن وکمال میں ید طولیٰ ومہارت کاملہ رکھتے۔ اور جب نبی کا معجزہ وکمال ان کے فن اور کمال پر غالب آجاتا اور وہ نبی کے سامنے عاجزوبے بس ہوجاتے تو یہ بات نبی کی نبوت وصداقت پر بین دلیل وواضح برھان قرار پاتی اور اہل عقل ادنیٰ تامل سے اس حقیقت کا ادراک کرلیتے کہ جب یہ سب مل کر بھی اس فرد واحد کے کمال کا مقابلہ نہیں کرسکے تو لامحالہ اس کمال کی تائید میں غیبی قوت کار فرما ہے اور یہ اﷲ عزوجل کی طرف سے سچا رسول ونبی ہے چنانچہ حضرت موسیٰ Alaihis Salamکے زمانہ اقدس میں سحر یعنی جادو کا فن نقطہ کمال پر تھا۔ ایک سے بڑھ کر ایک ماہر جادو گر موجود تھا۔ اﷲ رب العزت نے حضرت موسیٰAlaihis Salam کو اسی صنف کا کمال عطا فرمایا جس کا ذکر قرآن مجید کے متعدد مقامات پر ہے چنانچہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:

فَاَلْقٰى عَصَاه فَاِذَا ھى ثُعْبَانٌ مُّبِینٌ10726
پس موسٰی (علیہ السلام) نے اپنا عصا (نیچے) ڈال دیا تو اسی وقت صریحاً اژدہا بن گیا۔

اور جب حضرت موسیٰAlaihis Salam دربار فرعون میں دعوتِ توحید لے کر گئے تو اس نے حضرت موسیٰ Alaihis Salamکی دعوت کو نہ صرف یہ کہہ کر مسترد کردیا بلکہ آپ کو زیر نگین کرنے کے لیےملک کے طول وعرض سے تقریبا ستر ہزار (70000) ماہر جاد و گر طلب کئے۔ مقررہ وقت پر حضرت موسیٰAlaihis Salam کا ان ستر ہزار ماہر جادو گروں سے مقابلہ ہوا۔ انہوں نے اپنی رسیاں ڈنڈے پھینکے اور اپنے جادو کا اظہار کیا ۔حضرت موسیٰ Alaihis Salamنے باذن اﷲ اپنے معجزہ کا اظہار فرمایا اور آپ نے اپنا عصا مبارک پھینکا جو ایک بہت بڑے اژدھے کی صورت میں تبدیل ہوا اور اس نے ان تمام رسیوں اور لکڑیوں کو نگل لیا۔ یہ معجزہ دیکھ کر وہ جادو گر جو فرعون کی تائید، کفر کے غلبہ کے لیےاور حق کے استیصال کے لیےآئے تھے، انگشت بدنداں رہ گئے۔ اور قسمت میں چونکہ ایمان تھا لہٰذا ادنیٰ تامل سے ان پر یہ حقیقت منکشف ہوگئی کہ جس کا مقابلہ ہم ستر ہزار ماہر جادو گر بھی مل کر نہ کرسکے یقینا وہ اﷲ رب العزت کے سچے رسول وپیغمبر ہیں ،وہ سب کے سب حضرت موسیٰ Alaihis Salamپر ایمان لے آئے۔اسی طرح حضرت عیسیٰ Alaihis Salamکے زمانہ اقدس میں فن طب نقطہ کمال پر تھا۔ ایک سے بڑھ کر ایک ماہر اطباء موجود تھے لہٰذا اﷲ رب العزت نے حضرت عیسیٰ Alaihis Salamکو اس صنف کا معجزہ عطا فرمایا اور ایسا کہ تمام اطباء اس فن کے اظہار سے عاجز ہوگئے۔ چنانچہ قرآن مجید میں اﷲ رب العزت نے ارشاد فرمایا:

وَاِذْ تَخْلُقُ مِنَ الطِّینِ كھیئَة الطَّیرِ بِـاِذْنِى فَتَنْفُخُ فِیھا فَتَكوْنُ طَیرًۢا بِـاِذْنِى وَتُبْرِى الْاَكمَه وَالْاَبْرَصَ بِـاِذْنِى وَاِذْ تُخْرِجُ الْمَوْتٰى بِـاِذْنِى11027
اور جب تم میرے حکم سے مٹی کے گارے سے پرندے کی شکل کی مانند (مورتی) بناتے تھے پھر تم اس میں پھونک مارتے تھے تو وہ (مورتی) میرے حکم سے پرندہ بن جاتی تھی، اور جب تم مادر زاد اندھوں اور کوڑھیوں (یعنی برص زدہ مریضوں) کو میرے حکم سے اچھا کر دیتے تھے، اور جب تم میرے حکم سے مُردوں کو (زندہ کر کے قبر سے) نکال (کھڑا کر) دیتے تھے ۔

حضرت عیسیٰ Alaihis Salamکے زمانہ میں علم طب اور علم طبیعات کا بہت زور تھا اور یونان کے اطباء و حکما کی طب و حکمت کا خوب چرچا تھا ۔حضرت عیسٰی Alaihis Salamکے ان معجزات میں سے جن کا مظاہرہ آپ نے قوم کے سامنے کیا قرآن کریم نے چار معجزات کا صراحت کے ساتھ ذکر کیا ہے:

  1. پیدائشی نابینا کو بینا اور جذامی کو تندرست کردینا۔
  2. اﷲ تعالیٰ کے حکم سے مردہ کو زندہ کردینا۔
  3. مٹی سے پرندہ بناکر اس میں پھونک دینا اور اﷲ کے حکم سے اس میں روح کا پڑجانا۔
  4. علم غیب یعنی یہ بتادینا کہ کس نے کیا کھایا اور کیا خرچ کیا اور کیا گھر میں ذخیرہ محفوظ رکھا۔

امام ابوبکر احمد بن بیہقی Rehmatullah Alaihلکھتے ہیں:

وأقدر عیسى ابن مریم علیه أفضل الصلاة والسلام على الكلام فى المھد، فكان یتكلم فیه كلام الحكماء، وكان یحیى له الموتى، ویبرى ٔبدعائه أو بیده إذا مسح الأكمه، والأبرص، وجعل له أن یجعل من الطین كھیئة الطیر، فینفخ فیه فیكون طیرا بإذن اللّٰه، ثم إنه رفعه من بین الیھود، لما أرادوا قتله وصلبه، فعصمه اللّٰه تعالى بذلك من أن یخلص ألم القتل، والصلب إلى بدنه، وكان الطب عاما غالبا فى زمانه، فأظھر اللّٰه تعالى بما أجراه على یده، وعجز الحذاق من الأطباء عما ھو أقل من ذلك بدرجات كثیرة، أن التعویل على الطبائع، وإمكان ما خرج عنھا باطل وإن للعالم خالقا، ومدبرا، ودل بإظھار ذلك له وبدعائه على صدقه. وباللّٰه التوفیق.28
حضرت عیسیٰ Alaihas Salamکو جھولے میں کلام کرنے پر قادر بنادیا تھا کہ و ہ جھولے میں حکماء اور داناؤں کی طرح کلام کرتے تھے۔اﷲ تعالیٰ ان کے لیےمردوں کو زندہ کرتا تھا۔اور ان کی دعاء سے اور ان کے ہاتھ کے ساتھ جب وہ ہاتھ لگاتے مادر زاد اندھے اور کوڑھی کو اﷲ تعالیٰ ٹھیک کردیتا تھا۔اور انہیں یہ قدرت دی تھی کہ وہ مٹی کا پرندہ بناکر اس میں پھونک مارتے اور وہ اﷲ کے حکم کے ساتھ پرندہ بن جاتا۔پھر اﷲ تعالیٰ نے انہیں یہودیوں کے درمیان سے اس وقت اوپر اٹھالیا جب وہ انہیں قتل کرنا چاہتے تھے اور صلیب پر ٹکانا چاہتے تھے ۔اﷲ تعالیٰ نے انہیں اوپر اٹھاکر ان کے جسم کو قتل اور پھانسی کی اذیت و تکلیف سے نجات دے دی ۔اس دور میں طب عام تھی اور اپنے عروج پر تھی۔ اﷲ تعالیٰ نے جو معجزات ان کے ہاتھ پر جاری کئے ،ان کی نوعیت کچھ ایسی تھی کہ حاذق طیب اور حکماء ان نشانیوں اور معجزات سے کئی گنا کم درجات کے کارناموں سے بھی عاجز تھے اور اس زمانہ میں طبائع کی کیفیت ایسی تھی کہ ان کے آگے چیخ چیخ کریہ بتانا بلکہ اس کا امکان ظاہر کرنا کہ وہ تمام عالم کا خالق ہے اور کوئی مدبر ہے سب کچھ بے کار تھا۔لیکن اﷲ تعالیٰ نے مذکورہ معجزات اور نشانیوں کے اظہار سے اس پر دلیل قائم کردی اور ان کی دعوت کے ساتھ ان کے صدق پر حجت قائم کردی۔

محدث کبیر امام ابن حجر عسقلانی شافعیRehmatullah Alaih لکھتے ہیں:

وكان یخبر الناس بما یاكلون وما یدخرون كما قال للّٰه تعالىٰ: ویحیى الموتى ویخلق الطیر. فقیل: ھو الخفاش. قیل: كان لایعیش الا یوما واحدا.
وقال وھب: كان یطیر بحیث یغیب عن الاعین فیقع میتا لیتمیز خلق للّٰه من فعل غیره.
وقال الثعلبى: انما خص الخفاش لانه یجتمع فیه الطیر والدابة فله ثدى واسنان ویحیض ویلد ویطیر.
واتفق ان عصر عیسى كان فیه اعیان الاطباء فكان من معجزاته الاتیان بما لا قدرة لھم علیه وھو ابراء الاكمه والابرص.29
آپ لوگوں کو ان کی کھائی ہوئی اور ذخیرہ کی ہوئی چیزیں بتادیتے جیسا کہ اﷲ تعالیٰ نے فرمایا :مردوں کو زندہ کرتے،پرندے کی صورت بناتے۔ بقولِ بعض وہ چمگادڑ تھی۔ بقولِ بعض وہ ایک دن زندہ رہتی تھی۔ وہب فرماتے ہیں: چمگادڑ کو اس لیے مخصوص کیا کیونکہ وہ ایک حیثیت سے پرندہ اور ایک حیثیت سے چوپایہ ہے اس کے تھن اور دانت ہوتے ہیں اور اسے ماہواری آتی ہے اور یہ بچے جنتی ہے اور ساتھ ہوا میں اڑتی بھی ہے۔اتفاق سے حضرت عیسیٰAlaihis Salam کا دور نامور اطباء کا زمانہ تھا اور آپ کے معجزات ایسے افعال پر مشتمل تھے ،جن میں اطباء کو دستگاہ حاصل نہ تھی۔ آپ مادر زاد اندھے کو بینا اور برص والے کو ہاتھ پھیر کر شفادیتے۔

اس طرح کی بہت سی مثالیں پیش کی جاسکتی ہیں لیکن ان مثالوں سے یہ حقیقت واضح ہوگئی کہ نبی کا کمال اور معجزہ امت کے جملہ فنون وکمالات پر حاوی اور غالب ہوتا ہے اور اسی معنی میں نبی کے کمال کو معجزہ (یعنی عاجز کردینے والا کام) کہتے ہیں۔ اس حقیقت کو ذہن نشین کرنے کے بعد یہ سمجھ لیجئے کہ سرکار دو عالم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamخاتم النبیین ہیں، آپ کے بعد قیامت تک کوئی دوسرا نیا نبی نہیں آسکتا ہے، اس لیے کہ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamقیامت تک بنی نوع انسان بلکہ جملہ مخلوقات وموجودات کے نبی اور رسول ہیں۔ اﷲ رب العزت نے آپ کی نبوت و رسالت کو وہ ہمہ گیریت اور کلیت عطا فرمائی ہے کہ موجودات ومخلوقات کا کوئی فرد اس سے خارج نہیں۔ اور یہ مضمون قرآن و حدیث کی متعدد نصوص میں موجود ہے۔

اﷲ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:

مَا كانَ مُحَمَّدٌ اَبَآ اَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِكمْ وَلٰكنْ رَّسُوْلَ اللّٰه وَخَاتَمَ النَّـبِینَا4030
محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تمہارے مَردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں لیکن وہ اللہ کے رسول ہیں اور سب انبیاء کے آخر میں (سلسلۂ نبوت ختم کرنے والے) ہیں۔

حدیث مبارکہ میں ارشاد فرمایا:

انا خاتم النبیین لانبى بعدى.31
میں خاتم النبیین ہوں۔ میرے بعد کوئی نبی نہیں۔

اﷲ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:

یاَیھا النَّاسُ اِنِّى رَسُوْلُ اللّٰه اِلَیكمْ جَمِیعَۨا15832
آپ فرما دیں: اے لوگو! میں تم سب کی طرف اس اللہ کا رسول (بن کر آیا) ہوں۔

اور حدیث مبارکہ میں حضور نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے فرمایا:

ارسلت الى الخلق كافة.33
مجھے تمام مخلوق کی طرف رسول بناکر بھیجا گیا ہے۔

سو قیامت تک آپ کی امت میں علوم وفنون کا ارتقاء ہو یا کمال میں نقطہ عروج۔ امت خواہ امت اجابت ہو یا دعوت۔ نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamاپنے جملہ معجزات و کمالات اور علوم ومعارف کے اعتبار سے ہمیشہ کے لیےسب پر حاوی وغالب ہیں۔ چنانچہ سائنس نے ترقی کی اور حضرت انسان کو چاند تک پہنچادیا لیکن نبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے چودہ سو سال پہلے جب کہ سائنسی ترقی کانام ونشان تک نہ تھا، کائنات سماوی کی سیر فرمائی ۔ اس لیے کہ اﷲ رب العزت نے آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکو برھان مطلق، سراپا معجزہ وکمال قرار دیا ہے ۔ پہلے انبیاء Alaihmus Salamکی نبوت ورسالت کا دائرہ کار چونکہ محدود تھا لہٰذا ان کو معجزات بھی محدود معدود عطا فرمائے۔ لیکن نبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کا زمانہ نبوت جہات وسماعت کے تعین سے ناآشنا ہے لہٰذا اﷲ رب العزت نے اپنے حبیب کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکو گنے چنے، محدود ومعدود معجزات عطا نہیں فرمائے بلکہ سراپا معجزہ وکمال اور برھان مطلق بنادیا۔

لہٰذا جب حبیبِ خدا Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamسراپا معجزہ ہیں تو شاہِ کونین Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکا ہر ہر عضو مبارک معجزہ ہے۔ بال مبارک، زبان مبارک، آنکھ مبارک، کان مبارک، دہن مبارک، چہرہ مبارک، ہاتھ مبارک، پاؤں مبارک، ناک مبارک غرض کہ تمام جسمِ اطہر سراپہ معجزہ ہی ہے بلکہ ایک ایک عضو مبارک کی اتنی برکتیں اتنے اعجاز ہیں کہ شمار نہیں ہوسکتے۔

اسی حوالہ سے مفتی احمد یار خان نعیمیRehmatullah Alaih فرماتے ہیں:

برہان کے معنی ہیں دلیل جس سے دعوے کو مضبوط کیا جاتا ہے۔ یہاں دلیل سے مراد معجزات ہیں جس قدر معجزے پہلے پیغمبروں کو ملے وہ سب کے سب حضور Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکو عطا ہوئے، اس کے علاوہ اور بے شمار معجزے ملے، بلکہ حق تو یہ ہے کہ حضور Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamاز سرتا قدم پاک خود اﷲ کی وحدانیت اور ذات وصفات کی دلیل ہیں، لہٰذا برہان سے مراد حضورSallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی ذات پاک ہے اور پیغمبروں کی ذات معجزہ نہ تھی بلکہ کسی کے صرف ہاتھ میں معجزہ اور کسی کی سانس میں معجزہ، کسی کی لاٹھی میں معجزہ، جیسے کہ حضرت موسیٰ Alaihis Salamو عیسیٰ Alaihis Salam۔ مگر حضور کا بال شریف ایسا معجزہ کہ حضرت خالد بن ولید Radi Allah Anhoکی ٹوپی میں رہا تو ان کو ہمیشہ دشمنوں پر فتح ہوتی رہی۔ ہر قل کی پگڑی میں رہا تو اس کے سر کے درد کو آرام رہا۔ سیّدنا عمرو ابن عاص نے وصیت فرمائی تھی کہ میرے کفن میں حضور Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے بال شریف رکھ دئیے جاویں تاکہ قبر کی مشکل آسان ہو، امیر معاویہ Radi Allah Anhoنے وصیت فرمائی کہ مجھے غسل دے کر میری آنکھوں اور لبوں پر حضور کے ناخن اور بال شریف رکھ دئیے جاویں تاکہ حساب قبر میں آسانی ہو۔معلوم ہوا کہ بال مبارک قبر کی مشکل آسان کرتا ہے صحابہ کرام بیماروں کو بال شریف کا غسل شدہ پانی پلایا کرتے تھے۔ حضرت طلحہRadi Allah Anho کے گھر ایک بار بال پہنچ گیا تو انہوں نے تمام رات ملائکہ کی تسبیح و تہلیل سنی۔آنکھ شریف کا معجزہ یہ ہےکہ قیامت تک کے واقعات کو دیکھا،جنت و دوزخ، عرش وکرسی کو ملاحظہ فرمایا، بلکہ خود رب کو دیکھا، نماز کسوف میں دوزخ اور جنت کو مسجد کی دیوار میں دیکھا پیچھے مقتدی جو کچھ کریں اس کو ملاحظہ فرمایا، ناک مبارک کا معجزہ جس نے محبت کی خوشبو یمن سے آتی ہوئی سونگھی زبان معجزہ جن کی ہر بات خدا کی وحی اور وہ زبان جو کہ کن کی کنجی ہے منہ کا لعاب معجزہ کہ حضرت جابر Radi Allah Anhoکے گھر ہانڈی میں ڈال دیا، تو ہانڈی کی ترکاری میں برکت ہوئی۔ آٹے میں ڈال دیا تو چار سیر آٹا ہزاروں آدمیوں نے کھایا۔ پھر بھی اتناہی رہا، موسیٰ نے پتھر میں عصا شریف مارکر پانی کے چشمے نکالے،لیکن حضور Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے حضرت جابرRadi Allah Anho کی ہانڈی میں لعاب شریف ڈال کر شوربے اور بوٹیوں کے چشمے جاری فرمادئیے۔ خیال رہے کہ شوربے میں نمک مرچ گھی دھنیا وغیرہ سارا ہی مصالحہ ہوتا ہے، لہٰذا یہ معجزہ نہایت ہی اعلیٰ ہے کہ یہاں ان تمام چیزوں کے چشمے بہادیے، خیبر میں حضرت علی Radi Allah Anhoکی دکھتی ہوئی آنکھ میں لگادیا تو آنکھ کو آرام ہوگیا، حضرت صدیق اکبر Radi Allah Anhoکے پاؤں میں غار میں سانپ نے کاٹا یعنی یار غار کو مار غار نے تکلیف پہنچائی ، اس پر لگادیا اس کو آرام، کھاری کنوئیں میں ڈال دیا تو اس کا پانی میٹھا ہوگیا۔ حدیبیہ کے خشک کوئیں میں ڈال دیا جائے تو پانی پیدا کردے ۔ آٹے میں پڑے تو آٹے میں برکت دے ۔ حضرت عبداﷲ ابن عتیکRadi Allah Anho کے ٹوٹے ہوئے پاؤں میں پہنچ کر ہڈی جوڑدے۔ حضرت علی Radi Allah Anhoکی دکھتی ہوئی آنکھ سے لگے تو کحل الجواہر کا کام دے۔ آج لاکھ روپیہ کی دوا بھی اس قدر اثر نہیں رکھتی جتنا آپ کے لعاب مبارک میں اثر تھا ۔

ہاتھ مبارک بھی دلیل کہ بدر کے دن ایک مٹھی کنکر کفار کو مارے تو رب نے فرمایا کہ آپ نے نہ پھینکے بلکہ ہم نے پھینکے۔ اسی ہاتھ میں آکر کنکروں نے کلمہ شریف پڑھا۔ اس ہاتھ سے بیعت لی گئی تو رب نے فرمایا کہ ان کے ہاتھوں پر ہمارا ہاتھ ہے۔ انگلیاں معجزہ کہ ایک پیالہ پانی میں انگلیاں رکھ دیں، اس سے پانچ چشمے پانی کے جاری ہوگئے، انگلی ہی کے اشارے سے چاند چیر دیا۔پاؤں مبارک بھی معجزہ کہ پتھر پر چلیں تو پتھر ان کا اثر لے لے اور فرش پر بھی چلیں اور عرش پر بھی غرضکہ ان کےہر ہر عضو مبارک اور ہر ہر بال مبارک رب کے پہچاننے کی دلیل ہے۔ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamآلہ واصحابہ وبارک وسلم۔

پسینہ مبارک کا معجزہ یہ ہے کہ جس میں گلاب،مشک و عنبر سے بہتر خوشبو موجود تھی۔جاگنا اور سونا معجزہ کہ ایک کی نیند وضو توڑدے مگر حضورSallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی نیند وضو نہیں توڑتی، تمام جسم مبارک سائے سے محفوظ کہ سایہ بھی کسی کے قدم کے نیچے نہ آنے پائے۔

تمام کے پیشاب وپائخانہ نجس ہیں، مگر حضور Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے فضلاتِ مبارکہ پاک ہیں امت کے حق میں غرض یہ ہے کہ حضور Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکا ہر وصف معجزہ، ہر حالت رب تعالیٰ کی قدرت کی دلیل ہے اس لیےفرمایا گیا برھان۔ 34

جاننا چاہیے کہ جیسے اﷲ تعالیٰ نے نبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکو بے شمار خصوصی صفات بخشی ہیں ویسے ہی حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کو بشری خصوصیت بھی عطا کی ہے ۔عام انسانوں کے ظاہری اعضاء کو حضور Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے اعضاء مبارکہ سے کوئی نسبت نہیں۔

نبی کریم نور مجسم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کا جسد مبارک ساری مخلوق میں سے بے مثل ہے ساری خدائی میں سے کسی کا جسم رحمتِ دو عالم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے جسم پاک جیسا نہیں، بلکہ سارے ولیوں، قطبوں، غوثوں کی روحانیت سے سیّد العٰلمین Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکا جسمِ پاک لطیف تر ہے ۔اﷲ رب العزت نے اپنے حبیب Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکو صورت وسیرت، حسن وجمال، فضل وکمال ہر اعتبار سے بے مثل وبے مثال بنایا ہے ۔

یہ ایک یقینی اور مشہور بات ہے کہ انسان جب صفاتِ جمال وکمال میں منفرد ہوتا ہے تو اس کی قدر ومنزلت اور مقام ومرتبہ میں رفعت و بلندی پیدا ہوجاتی ہے اور وہ لائق تعظیم واحترام ہوجاتا ہے ایسی صورت میں وہ ذاتِ مقدسہ کتنی جلیل القدر اور عظیم المرتبت ہوگی جو ایسے کمالات و امتیازات سے متصف ہے کہ ان انبیاء ومرسلین Alaihmus Salamکے اندر بھی نہیں جو ساری مخلوقات میں بہتر، سارے انسانوں کے سردار اور ان سے اکمل وافضل ہیں، بلاشبہ یہ چیز نبی اکرم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی عظمتِ قدر ومنزلت اور رفعت مقام کا واضح اعلامیہ ہے۔

انبیاء ورسل کی عظمتیں

اﷲ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:

اِنَّ اللّٰه اصْطَفٰٓى اٰدَمَ وَنُوْحًا وَّاٰلَ اِبْرٰھيْمَ وَاٰلَ عِمْرٰنَ عَلَى الْعٰلَمِیینَ33 ذُرِّیةّ بَعْضُھا مِنْۢ بَعْضٍ ۭ وَاللّٰه سَمِیعٌ عَلِیمٌ3435
بیشک اﷲ نے آدم (علیہ السلام) کو اور نوح (علیہ السلام) کو اور آلِ ابراہیم کو اور آلِ عمران کو سب جہان والوں پر (بزرگی میں) منتخب فرما لیا، یہ ایک ہی نسل ہے ان میں سے بعض بعض کی اولاد ہیں، اور اﷲ خوب سننے والا خوب جاننے والا ہے۔

اس آیت میں اﷲ تعالیٰ نے تمام عالمین پر انبیاءAlaihmus Salam کی فضیلت بیان فرمائی ہے۔امام رازی Rehmatullah Alaihنے علامہ حلیمیRehmatullah Alaihکی کتاب المنہاج سے یہ نقل کیا ہے کہ انبیاء Alaihmus Salamکی جسمانی قوتیں عام انسان کی جسمانی قوتوں سے بالکل مختلف ہوتی ہیں انہوں نے پہلے حواس خمسہ کا ذکر کیا ہے اس کا بیان حسب ذیل ہے:

بے شک انبیاء Alaihmus Salamکے متعلق یہ امر لازمی اور ضروری ہے کہ وہ دوسرے لوگوں سے جسمانی اور روحانی قوتوں میں مختلف ہوں۔قوت جسمانیہ دو قسم کی ہیں مدرکہ اور محرکہ۔ مدرکہ پھر دو قسم ہیں حواس ظاہرہ اور حواس باطنہ حواس ظاہرہ پانچ ہیں۔

(1) قوت بصارت

ہمارے نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی قوت باصرہ انتہائی کمال کو پہنچی ہوئی تھی کیونکہ رسول اﷲ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے فرمایا :

اقیموا صفوفكم وتراصوا فانى اراكم من وراء ظھرى.36
اپنی صفوں کو قائم کرو اور مل کر کھڑے ہو کیونکہ میں تم کو پسِ پشت بھی اسی طرح دیکھتا ہوں جس طرح سامنے سے دیکھتا ہوں۔

اسی طرح حضرت ابراہیم Alaihis Salamکے متعلق اﷲ تعالیٰ نے فرمایا:

وَكذٰلِك نُرِى اِبْرٰھیمَ مَلَكوْتَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَلِیكوْنَ مِنَ الْمُوْقِنِینَ 7537
اور اسی طرح ہم نے ابراہیم (علیہ السلام) کو آسمانوں اور زمین کی تمام بادشاہتیں (یعنی عجائباتِ خلق) دکھائیں اور (یہ) اس لیےکہ وہ عین الیقین والوں میں ہوجائے۔

اس آیت کی تفسیر میں ذکر کیا گیا ہے کہ اﷲ تعالیٰ نے ان کی نظراتنی قوی کردی کہ انہوں نے تحت الثریٰ سے لے کر عرش اعلیٰ تک تمام مخلوق کو دیکھ لیا۔

امام حلیمی Rehmatullah Alaihنے فرمایا:

وھذا غیر مستبعد لان البصراء یتفاوتون فروى ان زرقاء الیمامة كانت تبصر الشى من مسیرة ثلاثة ایام.فلا یبعد ان یكون بصر النبى صلى اللّٰه علیه وسلم اقوى من بصرھا.38
قوت باصرہ کا اس غایت تک پہنچنا محل تعجب اور مقام استغراب نہیں ہے کیونکہ لوگ قوت ابصار میں متفاوت ہوتے ہیں مروی ومنقول ہے کہ زرقاء یمامہ تین دن کی مسافت سے اشیاء کو دیکھ لیا کرتی تھی۔

لہٰذا نبی خدا کی نگاہ اقدس اگر اس سے اقویٰ اور اس سے زیادہ دور تک دیکھ سکے تو اس میں استبعاد اور حیرانگی کی کوئی بات نہیں۔

(2) قوت سماعت

ہمارے نبی سیّد نامحمد Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی سماعت تمام انسانوں سے زیادہ قوی تھی کیونکہ رسول اﷲ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے فرمایا :

اطت السماء وحق لھا ان تئط ما فیھا موضع قدم الاوفیه ملك ساجد ٌ للّٰه.39
آسمان چرچراتا ہے اور اسے چرچرانے کا حق ہے۔ آسمان میں ہر قدم پر ایک فرشتہ اﷲ کے حضور سجدہ ریز ہے۔

امام حلیمی Rehmatullah Alaihنے فرمایا:

ولاسبیل للفلاسفة الى استبعاد ھذا فانھم زعموا ان فیثا غورث راض نفسه حتى سمع خفیف الفلك ونظیر ھذه القوة لسلیمان علیه السلام فى قصة النمل.40
فلاسفروں کے لیے اس میں استبعاد کی کوئی وجہ نہیں ہے کیونکہ وہ خود اس امر کے قائل ہیں کہ فیثا غورث نے ریاضت ومجاہدہ سے اپنے آپ کو اس حد تک پہنچالیا تھا کہ زمین پر بیٹھ کر آسمان کی حرکت کی آواز سن لیتا تھا ۔اور اس قوت کی نظیر حضرت سلیمانAlaihis Salam میں بھی متحقق تھی جیسے کہ( چیونٹی کی آواز سن لینا اور اس پر تبسم فرمانا اور پھر ہنس پڑنا)قصۂ نمل(چیونٹی) سے ثابت ہے:
حَتّٰٓى اِذَآ اَتَوْا عَلٰى وَادِ النَّمْلِ ۙ قَالَتْ نَمْــلَة یاَيُّھا النَّمْلُ ادْخُلُوْا مَسٰكنَكمْ ۚ لَا یحْطِمَنَّكمْ سُلَیمٰنُ وَجُنُوْدُه ۙ وَھمْ لَا یشْعُرُوْنَ1841
یہاں تک کہ جب وہ (لشکر) چیونٹیوں کے میدان پر پہنچے تو ایک چیونٹی کہنے لگی: اے چیونٹیو! اپنی رہائش گاہوں میں داخل ہو جاؤ کہیں سلیمان (علیہ السلام) اور ان کے لشکر تمہیں کچل نہ دیں اس حال میں کہ انہیں خبر بھی نہ ہو۔

چنانچہ اﷲ تعالیٰ نے حضرت سلیمانAlaihis Salam کو اس چیونٹی کا کلام سنادیا اور اس کے معنی ومفہوم پر بھی مطلع کردیا اور یہ ارشاد ربانی حضرت سلیمانAlaihis Salam کی تقویت فہم کی بھی دلیل ہے اور اس قسم کی قوت فہم سیّد الرسل Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کو بھی حاصل تھی جب کہ آپ نے اونٹ اور بھیڑیے کے ساتھ کلام فرمایا اور ان کے مقصد ومفہوم کو سمجھ لیا۔

(3) قوت شامہ

جس طرح حضرت یعقوبAlaihis Salam کی سونگھنے کی قوت تھی کیونکہ جب حضرت یوسف Alaihis Salamنے اپنے بھائیوں سے کہا:

اِذْھبُوْا بِقَمِیصِى ھذَا فَاَلْقُوْه عَلٰى وَجْه اَبِى یاْتِ بَصِیرًا ۚ وَاْتُوْنِى بِاَھلِكمْ اَجْمَعِینَ93 وَلَمَّا فَصَلَتِ الْعِیرُ قَالَ اَبُوْھمْ اِنِّى لَاَجِدُ رِیحَ یوْسُفَ لَوْلَآ اَنْ تُفَنِّدُوْنِ9442
میری یہ قمیض لے جاؤ، سو اسے میرے باپ کے چہرے پر ڈال دینا، وہ بینا ہو جائیں گے، اور (پھر) اپنے سب گھر والوں کو میرے پاس لے آؤ، اور جب قافلہ (مصر سے) روانہ ہوا ان کے والد (یعقوب علیہ السلام) نے (کنعان میں بیٹھے ہی) فرما دیا: بیشک میں یوسف کی خوشبو پا رہا ہوں اگر تم مجھے بڑھاپے کے باعث بہکا ہوا خیال نہ کرو۔

ان آیات سے معلوم ہوا کہ اِدھر قافلہ مصر سے روانہ ہوا اور ادھر حضرت یعقوب Alaihis Salamکو حضرت یوسف Alaihis Salam کے کرتے سے ان کی خوشبو آگئی۔

(4) قوت ذائقہ

نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکو خیبر میں ایک یہودی عورت نے زہر آلود لقمہ کھلایا تو اس لقمہ نے آپ سے کہا کہ میرے اندر زہر ملا ہوا ہے۔اور اسی طرح بکری کا گوشت پیش کیا گیا تو آپ نے فرمایا:

اجد لحم شاة اخذت بغیر اذن اھلھا.43
یہ ایسی بکری کا گوشت معلوم ہوتا ہے جو مالک کی اجازت کے بغیر ذبح کی گئی ہے۔

اور واقع میں بھی اس طرح تھا کہ گھر والا گھر پر نہیں تھا اور اس کی بیوی نے کہہ دیا لے جاؤ میں اسے راضی کرلوں گی یعنی حضور Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamصرف چیزوں کے ذائقے کو محسوس ہی نہ کرتے تھے بلکہ ان میں پوشیدہ امراض و نقائص معنویہ پر بھی آگاہ ہوجایا کرتے تھے۔

(5) قوت لامسہ

جیسے حضرت ابراہیم Alaihis Salamکو آگ میں ڈالا گیا تو وہ گلزار ہوگئی ۔حضرت عیسیٰ Alaihis Salamبرص کے مریضوں اور مادر زاد اندھوں پر ہاتھ پھیرتے تو وہ شفایاب ہوجاتے، ویسے ہی حضور Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنےاگر کھجور کے ستون سے ٹیک لگائی تو اس میں حیات آگئی جب آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamاسے چھوڑ کر منبر پر بیٹھے تو وہ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے فراق میں اونٹنی کی طرح چیخنے لگا۔ جب آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے احد پہاڑ پر قدم رکھا تو اس میں زندگی کی رمق آگئی تو وہ ہلنے لگا آپ ﷺنے فرمایا اے احد! پر سکون ہوجا تو وہ ساکن ہوگیا۔44

حواس باطنہ

یہ تو حواس خمسہ ظاہرہ کا بیان ہے اور آپ کے حواس باطنہ کی غیر معمولی قوت کا اندازہ اس سے ہوتا ہے کہ ان حواس باطنہ میں سے ایک قوت حافظہ ہے اس کی کیفیت یہ ہے کہ اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے:

سَنُقْرِئُك فَلَا تَنْسٰٓى645
(اے حبیبِ مکرّم!) ہم آپ کو خود (ایسا) پڑھائیں گے کہ آپ (کبھی) نہیں بھولیں گے۔

قوت ذکاء

اور ان حواس میں سے ایک قوت ذکاوت ہے۔ حضرت علیRadi Allah Anho فرماتے ہیں کہ مجھے رسول اﷲ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے علم کے ایک ہزار باب سکھائے ہیں اور میں نے ہر باب سے ایک ہزار باب مستنبط کرلیےہیں۔جب ایک ولی کی قوت ذکاوت کا یہ عالم ہے تو نبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی قوت ذکاوت کا کیا عالم ہوگا۔46

قوت محرکہ

نبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکا معراج پر جانا، حضرت عیسیٰAlaihis Salam کا زندہ آسمان پر اٹھالیا جانا، حضرت ادریسAlaihis Salam اور حضرت الیاسAlaihis Salam کا آسمانوں پر اٹھایا جانا جیسا کہ احادیث میں آیا ہے۔ قرآن مجید میں ہے حضرت سلیمان Alaihis Salam کے مصاحب نے پلک جھپکنے سے پہلے تخت ان کے سامنے حاضر کردیا:

قَالَ الَّذِى عِنْدَه عِلْمٌ مِّنَ الْكتٰبِ اَنَا اٰتِیك بِه قَبْلَ اَنْ یرْتَدَّ اِلَیك طَرْفُك4047
(پھر) ایک ایسے شخص نے عرض کیا جس کے پاس (آسمانی) کتاب کا کچھ علم تھا کہ میں اسے آپ کے پاس لا سکتا ہوں قبل اس کے کہ آپ کی نگاہ آپ کی طرف پلٹے (یعنی پلک جھپکنے سے بھی پہلے) ۔

(اور جب نبی کے صحابی اور ان کے ولی کی قوت محرکہ کا یہ حال ہے تو خود نبی کی قوت محرکہ کا کیا عالم ہوگا)جب انبیاءAlaihmus Salam کی جسمانی قوتیں اس قدر کامل ہوتی ہیں تو ان کی روحانی اور عقلی قوتیں بھی منتہاء کمال پر ہوتی ہیں۔

نتیجہ بحث

مذکورہ بالا تمام تفصیلات کا لب لباب یہ ہے کہ انبیاء Alaihmus Salamکا نفس قدسیہ تمام انسانوں کی نفوس سے اپنی ماہیت میں مختلف ہوتا ہے اور ان کے نفس کے کمال کے لوازم سے یہ ہے کہ وہ ذکاوت، ذہانت اور قوت عقلیہ میں عام انسانوں سے بہت بلند وبرتر ہوں اور جسمانیات اور شہوات سے تنزہ میں بھی عام لوگوں سے بہت فائق ہوں، اور جب ان کی روح انتہائی صاف اور مشرف ہو اور بدن بھی بہت منزہ اور پاکیزہ ہو تو ان کی قوت محرکہ اور قوت عاقلہ انتہائی کامل ہوں گی، کیوں کہ روح فاعل ہے اور بدن قابل ہے اور روح کے انوار بدن تک پہنچتے ہیں اور جب فاعل اور قابل دونوں کامل ہوں تو ان کے آثار بھی بہت قوی اور بہت مشرف ہوں گے اب اس آیت کا معنی یہ ہے کہ اﷲ تعالیٰ نے عالم علوی کے ساکنین پر حضرت آدم Alaihis Salamکو فضیلت دی پھر قوت روحانیہ کے کمال کو ان کی اولاد میں سے حضرت شیث میں رکھا اور ان کی اولاد میں سے حضرت نوحAlaihis Salam میں پھر ان کی اولاد میں سے حضرت ابراہیم Alaihis Salamمیں اس کمال کو رکھا پھر حضرت ابراہیم Alaihis Salamسے دو شاخیں ظاہر ہوئیں حضرت اسماعیلAlaihis Salam اور حضرت اسحاقAlaihis Salam پھر اﷲ تعالیٰ نے حضرت سیّدنا محمد رسول اﷲ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی روح قدسیہ کے ظہور کے لیےحضرت اسماعیلAlaihis Salam کو مبدء بنایا اور حضرت اسحاق Alaihis Salamکو دو شاخوں کا مبدء بنایا، حضرت یعقوب Alaihis Salamکی نسل میں نبوت رکھی اور عیسو کی نسل میں بادشاہت رکھی اور سیّدنا محمد رسول اﷲ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے ظہور تک یہ سلسلہ چلتا رہا اور جب سیّدنا محمد رسول اﷲ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کا ظہور ہوا تو نبوت کا نور اور بادشاہت ، دونوں حضرت سیّدنا محمد رسول اﷲSallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی طرف منتقل کردئیے گئے اور قیامت تک کے لیےدین کی امامت اور ریاست کی فرمانروائی آپ کی امت کو سونپ دی گئی چنانچہ آپ کے بعد آنے والے خلفاء ریاست کے سربراہ بھی تھے اور دین کے امام بھی تھے۔48

اﷲ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:

وَمَا مُحَمَّدٌ اِلَّا رَسُوْلٌ ۚ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِه الرُّسُلُ ۭ اَفَا۟ىِٕنْ مَّاتَ اَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلٰٓى اَعْقَابِكمْ ۭ وَمَنْ يَّنْقَلِبْ عَلى عَقِبَیه فَلَنْ يَّضُرَّ اللّٰه شَـیـــًٔـا ۭ وَسَیجْزِى اللّٰه الشّٰكرِینَ14449
اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی تو) رسول ہی ہیں (نہ کہ خدا)، آپ سے پہلے بھی کئی پیغمبر (مصائب اور تکلیفیں جھیلتے ہوئے اس دنیا سے) گزر چکے ہیں، پھر اگر وہ وفات فرما جائیں یا شہید کر دیئے جائیں تو کیا تم اپنے (پچھلے مذہب کی طرف) الٹے پاؤں پھر جاؤ گے (یعنی کیا ان کی وفات یا شہادت کو معاذ اللہ دینِ اسلام کے حق نہ ہونے پر یا ان کے سچے رسول نہ ہونے پر محمول کرو گے)، اور جو کوئی اپنے الٹے پاؤں پھرے گا تو وہ اللہ کا ہرگز کچھ نہیں بگاڑے گا، اور اللہ عنقریب (مصائب پر ثابت قدم رہ کر) شکر کرنے والوں کو جزا عطا فرمائے گا۔

اور اﷲ تعالیٰ نے فرمایا:

مَا الْمَسِیحُ ابْنُ مَرْیمَ اِلَّا رَسُوْلٌ ۚ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِه الرُّسُلُ ۭ وَاُمُّه صِدِّیقَة ۭ كانَا یاْكلٰنِ الطَّعَامَ 7550
مسیح ابنِ مریم (علیھما السلام) رسول کے سوا (کچھ) نہیں ہیں (یعنی خدا یا خدا کا بیٹا اور شریک نہیں ہیں)، یقیناً ان سے پہلے (بھی) بہت سے رسول گزر چکے ہیں، اور ان کی والدہ بڑی صاحبِ صدق (ولیّہ) تھیں، وہ دونوں (مخلوق تھے کیونکہ) کھانا بھی کھایا کرتے تھے۔

اور فرمایا:

وَمَآ اَرْسَلْنَا قَبْلَك مِنَ الْمُرْسَلِینَ اِلَّآ اِنَّھمْ لَيَاْكلُوْنَ الطَّعَامَ وَیمْشُوْنَ فِى الْاَسْوَاقِ 2051
اور ہم نے آپ سے پہلے رسول نہیں بھیجے مگر (یہ کہ) وہ کھانا (بھی) یقیناً کھاتے تھے اور بازاروں میں بھی (حسبِ ضرورت) چلتے پھرتے تھے۔

اور فرمایا:

قُلْ اِنَّمَآ اَنَا بَشَرٌ مِّثْلُكمْ یوْحٰٓى اِلَى اَنَّمَآ اِلٰھكمْ اِلٰه وَّاحِدٌ ۚ فَمَنْ كانَ يَرْجُوْا لِقَاۗءَ رَبِّه فَلْیعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَّلَا یشْرِك بِعِبَادَة رَبِّه اَحَدًا11052
فرما دیجئے: میں تو صرف (بخلقتِ ظاہری) بشر ہونے میں تمہاری مثل ہوں (اس کے سوا اور تمہاری مجھ سے کیا مناسبت ہے! ذرا غور کرو) میری طرف وحی کی جاتی ہے (بھلا تم میں یہ نوری استعداد کہاں ہے کہ تم پر کلامِ الٰہی اتر سکے) وہ یہ کہ تمہارا معبود، معبودِ یکتا ہی ہے پس جو شخص اپنے رب سے ملاقات کی امید رکھتا ہے تو اسے چاہیے کہ نیک عمل کرے اور اپنے رب کی عبادت میں کسی کو شریک نہ کرے۔

پس محمد Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamاور باقی انبیاء Alaihmus Salamانسان ہیں وہ لوگ کی طرف بھیجے گئے تھے اور یہ بات نہ ہوتی تو لوگ ان سے مقابلہ ولڑائی کی طاقت نہ رکھتے نہ ان کی باتیں قبول کرتے نہ ان سے ملتے۔

اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے:

وَلَوْ جَعَلْنٰه مَلَكًا لَّجَعَلْنٰه رَجُلًا 953
اور اگر ہم رسول کو فرشتہ بناتے تو اسے بھی آدمی ہی (کی صورت) بناتے ۔

یعنی وہ انسان کی صورت میں ہوتا کہ جن سے تم کو ملنے کی طاقت ہوتی کیونکہ تم فرشتہ کے مقابلہ اور کلام کرنے اور دیکھنے کی طاقت نہ رکھتے جب کہ وہ اپنی اصلی شکل پر ہوتا۔

اور اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے:

قُلْ لَّوْ كانَ فِى الْاَرْضِ مَلٰۗیكة یمْشُوْنَ مُطْمَینِّینَ لَنَزَّلْنَا عَلَیھمْ مِّنَ السَّمَاۗءِ مَلَكًا رَّسُوْلًا9554
فرما دیجئے: اگر زمین میں (انسانوں کی بجائے) فرشتے چلتے پھرتے سکونت پذیر ہوتے تو یقیناً ہم (بھی) ان پر آسمان سے کسی فرشتہ کو رسول بنا کر اتارتے۔

یعنی اﷲ کی سنت میں فرشتہ کا رسول بنانا اسی کے لیےہے جو اسی کی جنس سے ہو یا وہ شخص جس کو اﷲ تعالیٰ خاص کرے اور پسند کرے او ر اس کے مقابلہ پر طاقت دے جیسے انبیاء اور رسول۔ پس انبیاء اور رسل Alaihmus Salamاﷲ تعالیٰ اور اس کی مخلوق کے درمیان واسطہ ہیں جو کہ ان کو اللہ کے احکام اور منہیات اور وعدہ ووعید پہنچاتے ہیں اور ان کو وہ باتیں بتلاتے ہیں جن کو وہ نہیں جانتے۔

اگر ان کے باطن ان کے ظاہر کی طرح خالص انسانی ہوتے تو بلاشبہ وہ ملائکہ سے (احکام) لینے کی طاقت نہ رکھتے نہ ان کو دیکھ سکتے نہ ان سے مل سکتے نہ دوستی پیدا کرتے جیسا کہ دوسرے لوگوں کو ان کی طاقت نہیں اور اگر ان کے جسم اور ظاہری حالات فرشتوں کی صفات پر ہوتے اور بشری صفات کے خلاف ہوتے تو بالضرور انسان اور جس کی طرف وہ گئے ہوتے ان کے ملنے کی طاقت نہ رکھتا۔ جیسا کہ قاضی عیاض نے لکھا ہے:

فجعلوا من جھة الاجسام وظواھر مع البشر ومن جھة الارواح والبواطن مع الملائكة. 55
پس وہ اجسام اور ظواہر کی وجہ سے انسان کے ساتھ ملتے ہیں اور ارواح اور باطن کی وجہ سے فرشتوں کے ساتھ ملتے ہیں۔

علامہ شہاب الدین خفاجی Rehmatullah Alaihشفاء کی عبارت کے تحت فرماتے ہیں:

فانھم خلقھم للّٰه تعالىٰ بابدان بشریة وارواح ملكیة فكانوا دون غیرھم مستعدین لمقاومة الملك ومخالطته ومخاطبته.56
کہ انبیاء ورسل پر ملائکہ کا نزول اس لیے ہوتا ہے کہ ان کو اﷲ تعالیٰ نے اگرچہ ابدان بشریہ میں پیدا کیا ہے مگر ارواح وبواطن مَلکی بھی عطا فرمائے ہیں اس لیے وہ ملائکہ کو اصلی صورت میں دیکھتے اور ان کے ساتھ اختلاط ومیل جول اور دوستی وخلت کی طاقت رکھتے ہیں جب کہ دوسرے بشر اس صلاحیت واستعداد سے محروم و قاصر ہیں۔

امام قاضی عیاض Rehmatullah Alaihاپنے دعویٰ پر پہلی دلیل اور تائید پیش کرتے ہوئے لکھتے ہیں:

كما قال صلى اللّٰه علیه وسلم: لوكنت متخذا من امتى خلیلا لاتخذت ابابكر خلیلا ولكن اخوة الاسلام لكن صاحبكم خلیل الرحمن.57
اور جیسا کہ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے فرمایا:اگر امت میں سے میں کسی کو دوست بناتا تو بے شک ابوبکر صدیق Radi Allah Anho کو بناتا لیکن یہ اسلام کا بھائی چارہ ہے اور تمہارے صاحب(نبی) رحمن کے دوست ہیں۔

علامہ شہاب الدین خفاجی Rehmatullah Alaihاس کی شرح میں فرماتے ہیں:

وھذا دلیل انه لم یكن مع البشر بباطنه فھو لایعتمد غیر للّٰه ولایحتاج لاحد سواه... (الى) والحاصل ان بواطنھم وقواھم الروحانیة ملكیة ولذاترى مشارق الارض ومغاربھا وتسمع أطیط السماء وتشم رائحة جبریل اذا أراد النزول إلیھم كما شم یعقوب رائحة یوسف ولذا عرج به صلى اللّٰه علیه وسلم الى السماء.58
یہ حدیث شریف اس امر کی دلیل ہے کہ آپ باطن کے لحاظ سے انسانوں کے ساتھ شریک نہیں تھے لہٰذا نہ آپ کو غیر پر اعتماد کی ضرورت نہ ماسوا کی طرف احتیاج ۔۔۔اور خلاصہ یہ ہے کہ ان کے بواطن اور قویٰ روحانیہ مَلکی ہیں اسی لیے مشارق ومغارب اور اطراف وجوانب کائنات کامشاہدہ کرتے ہیں اور آسمان کے دروازے کھلنے کی آواز بھی سن لیتے ہیں اور جب جبرائیل سدرہ سے اترنے کا ارادہ کرتے تو ان کی خوشبو انبیاء Alaihmus Salamکو محسوس ہونے لگتی ہےجس طرح حضرت یعقوب Alaihis Salam کو حضرت یوسف Alaihis Salamکی خوشبو محسوس ہوئی اور اسی مَلکی قوت اور باطنی ونورانی صلاحیت کی وجہ سے ہی آپ کو آسمانی معراج کرائی گئی۔

امام قاضی عیاض Rehmatullah Alaih اپنے دعویٰ پر دوسری دلیل اور تائید پیش کرتے ہوئے لکھتے ہیں:

تنام عیناى ولا ینام قلبى.59
میری آنکھیں سوتی ہیں اور میرا دل نہیں سوتا۔

علامہ شہاب الدین خفاجی Rehmatullah Alaih اس کی شرح میں فرماتے ہیں:

دوسرے انبیاءAlaihmus Salam کا معاملہ بھی اسی طرح ہے ان کا حالتِ نیند میں صرف ظاہر محو خواب ہوتا ہے جب کہ باطن وقلب بیدار ۔ جس سے ظاہر وباطن اور جسم وروح بشریت ونورانیت کی امتیازی اور مشترک حیثیات واضح ہیں۔آپ مزید تحریر فرماتے ہیں:

وھذا دلیل ان ظاھره صلى اللّٰه علیه وسلم بشرى وباطنه ملكى ولذا قالوا: ان نومه لاینقض الوضوء.كما صرحوا به ولایقاس علیه غیره من الامة كما توھم، وتوضیه صلى اللّٰه علیه وسلم بعد نومه استحبابا اوتعلیما لغیره او لعروض مایقتضیه.60
یہ حدیث اس امر کی دلیل ہے کہ آپ کا ظاہر بشری ہے (اسی لیے نیند جو عوارض بشری سے ہے) اس پر طاری ہوتی ہے، اور باطن ملکی ہے (اور وہ نیند سے پاک اور منزہ ہوتے ہیں ۔ شب وروز اور ہر لمحہ و ہر لحظہ تسبیح وتقدیس کرتے رہتے ہیں اور تھکتے نہیں ہیں) اسی لیے علمائے اعلام نے فرمایا کہ: آپ کی نیند وضو کے لیے ناقص نہیں تھی اور اس معاملہ میں امت کے کسی بھی ارفع واعلیٰ مرتبت شخص کو آپ پر قیاس نہیں کیا جاسکتا اور نیند سے بیداری کے بعد بعض اوقات آپ وضو فرماتے تھے تو وہ بطور استحباب یا تعلیم امت کے لیے فرماتے تھے یا بیداری میں جس طرح ناقض وضو طاری ہوجاتے تھے اسی طرح کے عوارض کے طاری ہونے کی وجہ سے آپ وضو فرماتے تھے۔

امام قاضی عیاض Rehmatullah Alaihاپنے دعویٰ پر تیسری دلیل اور تائید پیش کرتے ہوئے لکھتے ہیں:

وقال: انى لست كھیئتكم انى اظل یطعمنى ربى ویسقینى. فبواطنھم منزھة عن الافات مطھرة عن النقائص والاعتلالات.61
اور فرمایا کہ بے شک میں تمہاری طرح نہیں ہوں بے شک مجھے میرا پروردگار کھلاتا اور پلاتا ہے۔پس ان کے باطن آفات سے پاک، نقائص اور علتوں سے بری ہیں ۔

امام ماوردی شافعی Rehmatullah Alaihفرماتے ہیں:

الكمال المعتبر فى البشر یكون من اربعة اوجه:
احدھا: كمال الخَلق
والثانى: كمال الخُلق
والثالث: فضائل الاقوال
والرابع: فضائل الاعمال
الوجه الاول فى كمال خَلقه:
اعتدال صورته صلى اللّٰه علیه وسلم فاما الوجه الاول:
فى كمال خَلقه بعد اعتدال صورته فیكون باربعة اوصاف
احدھا: السكینة الباعثة الھیبة والتعظیم الداعیة الى التقدیم والتسلیم وكان اعظم مھیب فى النفوس حتى ارتاعت رسل كسرى من ھیبته حین اتوه مع ارتیاضھم بصولة الاكاسرة و مكاثرة الملوك الجبابرة فكان فى نفوسھم اھیب وفى اعینھم اعظم وان لم یتعاظم باھبة ولم یتطاول بسطوة بل كان بالتواضع موصوفا وبالوطاء معروفا.
طلاقت صلى اللّٰه علیه وسلم.
والثانی: الطلاقة الموجبة للاخلاص والمحبة الباعثة المصافاة والمودة وقد كان محبوبا ولقد استحكمت محبة طلاقتة فى النفوس حتى لم یقله مصاحب ولم یتباعد منه مقارب وكان احب الى اصحابه من الاباء والابناء وشرب البارد الظماء.
میل القلوب الیه صلى اللّٰه علیه وسلم.
والثالث حسن القبول الجالب لممایلة القلوب حتى تسرع الى طاعته وتذعن بموافقته وقد كان قبول منظره مستولیا القلوب ولذلك استحكمت مصاحبته فى النفوس حتى لم ینفر منه معاند ولا استوحش منه مباعد الا من ساقه الحسد الى شقوته وقاده الحرمان الى مخالفته.
میل النفوس الیه صلى اللّٰه علیه وسلم.
والرابع: میل النفوس الى متابعته وانقیادھا لموافقته وثباته شدائده ومصابرته فما شذ عنه معھا من اخلص ولاند عنه فیھا من تخصص وھذہ الاربعة من دواعى السعادة وقوانین الرسالة وقد تكاملت فیه فكمل لما یوازیھا واستحق ما یقتضیھا.62
انسانی کمالات کا اعتبار مندرجہ ذیل چار وجوہ سے ہوتا ہے۔
  1. حسن تخلیق
  2. حسن اخلاق
  3. حسن بیان
  4. حسن اعمال

حسن تخلیق

اعتدال صورت اور کمال تناسب کے بعد کمال خلقت کا اظہار چار اوصاف سے ہوتا ہے۔

(1) سکون و شائستگی

یہ ایسا وصف ہے جو ہیبت اور تعظیم کا باعث بنتا ہے اور تقدیم وتسلیم کی دعوت دیتا ہے یہی وجہ ہے کہ لوگوں کے دلوں میں نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکا زبردست رعب تھا یہاں تک کہ شہنشاہ ایران کے ایلچی، جو شاہان فارس کی سطوت اور جابر حکمرانوں کی ہیبت وشوکت سے آشنا اور ان کے ظلم وستم کے عادی تھے‘ جب بارگاہ رسالت میں حاضر ہوئے تو ان پر لرزہ طاری ہوگیا۔ ان کے دلوں پر حضور نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکا رعب چھاگیا اور ان کی آنکھوں میں آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی زبردست عظمت سماگئی حالانکہ آپ نے بتکلف عظمت و جاہ و جلال کا اظہار نہیں فرمایا نہ ہی شان و شوکت کی بے جانمائش کی، بلکہ تواضع آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکا خصوصی وصف اور عجزوانکساری آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکا شعار تھا۔

(2) مسکراہٹ

یہ ایسا وصف ہے جو اخلاص ومحبت کا موجب اورخلوص ومودّت کا سبب بنتا ہے نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamلوگوں میں ہر دلعزیز اور محبوب تھے۔ خندہ پیشانی اور ادائے دلنوازی نے آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی محبت کو لوگوں کے دلوں میں اس قدر مستحکم اور راسخ کردیا تھا کہ آپ کی بارگاہ کا حاضر باش کبھی ناراض ہوا نہ قرب حاصل کرنے والا کبھی دور ہوا۔ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamاپنے صحابہ کرام کے نزدیک ان کے والدین اور ان کی اولاد سے زیادہ محبوب اور پیارے تھے بلکہ سخت پیاس میں، جبکہ پیاسا جاں بلب ہوتا ہے اور اس کو ٹھنڈا پانی انتہائی محبوب ومرغوب ہوتا ہے آپ کی شان محبوبی اس سے بھی زیادہ تھی۔

(3) قبولیت عامّہ

یہ دلکش ادا دلوں کو موہ لیتی ہے اور دل اسکی وجہ سے فرمانبرداری پر ہر وقت آمادہ اور موافقت پر تیار رہتے ہیں نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی شان قبولیت کا یہ عالم تھا کہ اس کا لوگوں کے دلوں پر قبضہ تھا اسی لیےلوگوں کے دلوں میں آ پ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی مصاحبت اور قرب کے جذبات موجزن اور مستحکم تھے یہاں تک کہ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamسے عناد وعداوت رکھنے والا بھی متنفرنہ ہوتا، نہ دور رہنے والا متوحش ہوتا، ہاں! جسے اس کے حسد ،شقاوت اور مخالفت نے حرمان نصیبی میں مبتلا کردیا ہو اس کا معاملہ اور ہے۔

(4) متبعین کی کمال اتّباع

لوگوں کا نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی اطاعت وانقیاد کی طرف مائل ہونا اورشدید تکالیف ومصائب کے باوجود آپSallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی موافقت پر ثابت قدم رہنا۔ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے کمال خلقت کا شاندار مظہر ہے یہی وجہ ہے کہ دامنِ مصطفی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamسے وابستہ ہونے والا کوئی مخلص اور بارگاہ رسالت کا کوئی باریاب کبھی آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamسے جدا نہ ہوا نہ دور ہونا پسند کیا۔

یہ ہیں قوانین رسالت اور کمال سعادت کے چار درجے، جو نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی ذات گرامی میں علیٰ وجہ الکمال موجود تھے، لہٰذا آپSallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنبوت کے تقاضوں کے کامل مستحق تھے۔

عظمت مصطفی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam

حضور نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی محبت جانِ ایمان اورمغز قرآن ہے اور یہ بھی مسلّم ہے کہ کسی کی محبت دل میں بہت زیادہ اس وقت راسخ ہوتی ہے جب اس کے محاسن وکمالات سامنے ہوں اور ان پر یقین ہو چنانچہ حضرت علامہ شیخ سراج الدین شامیRehmatullah Alaihفرماتے ہیں:

وذلك لینال مقام محبة الصادقة لان المعرفة سبب المحبة فكلما زادت المعرفة بمحاسن المحبوب زادت المحبة له.63
ان محاسن کا جاننا اسی لیےضروری ہے تاکہ محبتِ صادقہ نصیب ہو کیونکہ محاسن کی معرفت محبت کا سبب ہے اور جیسے جیسے محبوب کے محاسن سے انسان آگاہ ہوتا ہے اس کے ساتھ محبت میں اضافہ ہوتا ہے۔

محاسن پر آگاہی کے فوائد

تجربہ شاہد ہے کہ جس کے کمالات ومحاسن پڑھے سنے جائیں تو فطرۃ دل میں اس کی محبت کا اضافہ ہوتا ہے یا کم از کم اس کی عظمت اور شان و شوکت کا اثر تو ضرور ہوتا ہے اور یہی بات ہمیں نبی پاک Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamسے قریب کرنے کے لیےضروری ہے۔

حاتم کی عظمت دلوں میں اس لیےہے کہ وہ سخی تھا اور نوشیروان کی شان و شوکت اس لیےدلوں پر اثر انداز ہے کہ وہ عادل تھا وغیرہ اور ہمارے نبی پاک Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کمالات صوریہ ومعنویہ کے جامع ہیں آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے حوالے سےاور زیادہ ضروری ہے اسی لئے حضرت علامہ شیخ سراج الدین شامی Rehmatullah Alaihفرماتے ہیں:

ان للّٰه تعالى اوجب المومنین ان یحبوا النبى صلى اللّٰه علیه وسلم فوق محبة الآباء والابناء والازواج والعشیرة والتجارة والاموال واوعد من تخلف عن تحقیق ذلك بالعقاب فقال سبحانه: قل ان كان آباء كم وابناء كم واخوانكم...الآیة. ولاریب ان اسباب المحبة ترجع الى انواع الجمال والكمال والنوال كما قرره الامام الغزالى وغیره. فاذا كان الرجل یحب لكرمه او بشجاعته او لحلمه او لعلمه او لتواضعه او لتعبده او تقواه او لزھدہ وورعه او لكمال عقله او وفور نعمه او جمال ادب او حسن خلقه او فصاحة لسانه او حسن معاشرة او كثرة بره و خیره او لشفقته ورحمته او نحو ذلك من صفاة الكمال فكیف اذا تاصلت واجتمعت ھذه الصفات الكاملة وغیرھا من صفات الكمال فى رجل واحد وتحققت فیه اوصاف الكمال ومحاسن الجمال اكمل وجوھھا الا و ھوالسیّد الا كرم سیّدنا محمد صلى اللّٰه علیه وسلم الذى ھو مجمع صفات الكمال ومحاسن الخصال قد ابدع للّٰه تعالى صورته العظیمة وھیئته الكریمة وطوى فیه انواع الحسن والبھاء بحیث یقول كل من نعته لم یرقبله ولا بعده مثله.64
اﷲ تعالیٰ نے تمام مسلمانوں پر یہ لازم و واجب کردیا ہے کہ وہ نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کو اپنے والدین، اولاد، بیوی، خاندان، تجارت اور اموال سے بڑھ کر محبوب سمجھیں اور اس کے خلاف کرنے والے کو عذاب کی وعیدسنائی ہے ارشاد ربانی ہے اے محبوب فرمادیجیۓ اگر تم اپنے والدین اولاد اور بھائی۔ ۔۔ الآیۃ۔ اور اسباب محبت کی وجوہ یہ ہی ہوسکتی ہیں حسن وجمال، کمال اور احسان۔ امام غزالی وغیرہ نے بھی یہی بیان کیا ہے۔ جب کسی آدمی سے اس کی ایک صفت کی وجہ سے محبت کی جاتی ہے مثلاً اس کاکرم یا اس کی بہادری حلم یا علم یا تواضع یا عبادت وتقویٰ یا زھد وورع یاکمال عقل یا بہتر فہم یا جمال ادب یا حسن اخلاق یا فصاحت زبان یابہتر برتاؤ یا کثرت نیکی یاشفقت و رحمت یا اس کی مثل کسی اور وجہ سے اور جب یہ تمام صفات کسی ایک شخصیت میں جمع ہوجائیں اور یہ تمام اوصاف و محاسن اپنے شباب وکمال پر بھی ہوں تو اس وقت اس شخصیت سے محبت کا عالم کیا ہوگا اور یہ شخصیت ہمارے آقا Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی ہے کیونکہ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamتمام صفات کاملہ اور محاسن فاضلہ کے جامع ہیں اﷲ تعالیٰ نے آپ کی عظیم ہیئت و صورت اتنے احسن انداز پر بنائی ہے کہ تمام حسن وجمال کی خوبیاں اس طرح جمع ہوگئی ہیں کہ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکا وصف بیان کرنے والا ہر شخص پکار اٹھتا ہے کہ آپ کی مثل نہ کوئی دیکھا گیا اور نہ ہی دیکھا جائےگا۔

نیز کچھ آگے لکھتے ہیں:

ان ذكر شمائله صلى اللّٰه علیه وسلم وسماع اوصافه ونعوته تحیا قلوب المحبین وتطرب ارواحھم وعقولھم ویزداد حبھم ویتحرك اشتیاقھم.65
بےشک آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے شمائل مبارکہ کا ذکر اور آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے اوصاف ومحاسن کا سماع (سننا)اہل محبت کے دلوں کو زندگی بخشتا ہے اور ان کے ارواح و عقول خوشی سے مچل اٹھتے ہیں ان کی محبت میں اضافہ اور ان کے شوق میں جِلا پیدا ہوتی ہے۔

حضور اکرم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے اعضائے مبارکہ کا پاکیزہ ذکر اہلِ ایمان کے یقین کو جلا بخشتا اور عام قارئین کے حضور Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے ساتھ محبت کے تعلق کو مضبوط کرنے کا ذریعہ ہے اور جب ان اعضائے مبارکہ کے اعجاز و کمالات کے بارے میں مومنین کو آگاہی حاصل ہوتی ہے تو وہ سراپا شکر و امتنان بن جاتے ہیں کہ رب تعالیٰ نے جس ہستی کو اپنا احسان بتایا بلکہ جتلایا ہے اس ذاتِ واہ صفات کی عظمت کا نقش دل و دماغ میں مرتسم ہوجاتا ہے۔ اسی لیے آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے اعجاز و کمالات کا ذکر اس جلد میں شامل کیا گیا ہے۔


  • 1  القرآن،سورۃ الانعام6 : 147
  • 2  القرآن،سورۃ الاعراف7: 156
  • 3  القرآن، سورۃ غافر 40 : 7
  • 4  القرآن، سورۃ ص38 : 39
  • 5  القرآن، سورۃ آل عمران3: 37
  • 6  القرآن، سورۃ الاحزاب 33: 47
  • 7  مسلم بن الحجاج قشیری ، صحیح مسلم، حدیث: 312، ج -1، مطبوعۃ: دار احیاء التراث العربی، بیروت، لبنان، (لیس التاریخ موجودًا)، ص:176
  • 8  محمد بن عیسیٰ ترمذی، سنن الترمذی ، حدیث:2553 ، ج -4، مطبوعۃ: دار الغرب الاسلامی، بیروت، لبنان، 1998ء، ص: 269
  • 9  القرآن،سورۃ النساء 4: 113
  • 10  القرآن، سورۃ الاسراء 17: 87
  • 11  قاضی عیاض بن موسیٰ، الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ، مطبوعۃ، دار ابن حزم، بیروت، لبنان، (لیس التاریخ موجودًا) ، ص:11
  • 12  القرآن،سورۃ التوبۃ 9 : 128
  • 13  احمد بن محمد الدمیاطی، اتحاف فضلاء البشر فی القراء ات الاربعۃ عشر، مطبوعۃ: دار الکتب العلمیۃ، بیروت، لبنان، 1419ھ، ص:308
  • 14  ابو حفص عمر بن علی بن عادل الحنبلی، اللباب فی علوم الکتاب ،ج -10،مطبوعۃ: دار الکتب العلمیۃ، بیروت، لبنان، 1419ھ، ص:247
  • 15  محمد بن عیسیٰ ترمذی، سنن الترمذی، حدیث: 3532، ج -5 ، مطبوعۃ: دارالغرب الاسلامی، بیروت، لبنان، (لیس التاریخ موجودًا)، ص:543
  • 16  سلیمان بن احمد طبرانی ،المعجم الکبیر، حدیث: 5437، ج -6، مطبوعہ: مکتبۃ العلوم والحکم، الموصل، عراق، (لیس التاریخ موجودًا) ، ص:35
  • 17  مسلم بن الحجاج قشیری، صحیح مسلم، حدیث: 2276، ج- 4، مطبوعۃ: دار احیاء التراث العربی، بیروت، لبنان ،(لیس التاریخ موجودًا)، ص:1782
  • 18  القرآن،سورۃ القصص 28: 68
  • 19  القرآن، سورۃ اسرا 17: 70
  • 20  القرآن،سورۃ الدخان44: 57
  • 21  القرآن، سورۃآل عمران3: 34-33
  • 22  القرآن، سورۃ النساء 4: 163
  • 23  ابو العباس احمد بن عمر القرطبی، المفھم لما اشکل من تلخیص کتاب مسلم، ج -6، مطبوعۃ : دار ابن کثیر، بیروت، لبنان، 1417ھ، ص: 47
  • 24  محمد بن اسماعیل بخاری، صحیح البخاری، حدیث:3557 ، ج -4، مطبوعۃ: دمشق،(لیس التاریخ موجودًا)، ص:189
  • 25  القرآن، سورۃ النساء 4: 174
  • 26  القرآن، سورۃ الاعراف7: 107
  • 27  القرآن،سورۃ المائدہ 5: 110
  • 28  ابوبکر احمد بن الحسین بیہقی ،شعب الایمان ، حدیث، 132، ج -1، مطبوعۃ: مکتبۃ الرشد ،الریاض،السعودیۃ، 2003ء،ص :283-284
  • 29  ابن حجر عسقلانی ، الاصابۃ فی تمیز الصحابۃ ، حدیث:6164، ج- 4 ، مطبوعۃ: دار الکتب العلمیۃ، بیروت ، لبنان، 1990 ء، ص :636-637
  • 30  القرآن، سورۃالاحزاب33: 40
  • 31  محمد بن عیسیٰ ترمذی، سنن الترمذی، حدیث:2219، ج -4، مطبوعۃ: دار الغرب الاسلامی، بیروت، لبنان، 1998ء، ص:69
  • 32  القرآن، سورۃالاعراف7: 158
  • 33  مسلم بن الحجاج قشیری، صحیح مسلم ، حدیث: 523، ج-1، مطبوعۃ: دار احیاء التراث العربی، بیروت، لبنان، (لیس التاریخ موجودًا)، ص:371
  • 34  مفتی احمد یار خان نعیمی، شانِ حبیب الرحمن من آیات ِ القرآن، مطبوعہ: قادری پبلشرز ،لاہور،پاکستان، (سن اشاعت ندارد)، ص: 76-74
  • 35  القرآن، سورۃ آل عمران3 : 33 -34
  • 36  محمد بن اسماعيل البخاری، صحيح البخاری، حديث:719، ج-1،مطبوعة:دارطوق النجاة، مصر، 1422ھ، ص:145
  • 37  القرآن، سورۃ الانعام6: 75
  • 38  ابو عبداﷲ محمد بن عمر الرازی ، التفسیر الکبیر ،ج-8،مطبوعۃ: دار احیاء التراث العربی، بیروت ، لبنان ،1420ھ، ص:199
  • 39  محمد بن عیسٰی الترمذی، سنن الترمذی، حدیث:2312، ج-4، مطبوعۃ:دار الغربی الاسلامی، بیروت، لبنان، 1988ء، ص:134
  • 40  ابو عبداﷲ محمد بن عمر الرازی ، التفسیر الکبیر ،ج-8،مطبوعۃ: دار احیاء التراث العربی، بیروت، لبنان، 1420ھ، ص:199
  • 41  القرآن، سورۃ النمل 27: 18-19
  • 42  القرآن، سورۃ یوسف 12: 93-94
  • 43  احمد بن محمد بن حنبل الشيبانی۔مسند الامام احمد بن حنبل، حديث:22509، ج-37، مطبوعة:مؤسسة الرسالة، بيروت، لبنان،2001،ص:185
  • 44  ابو عبداﷲ محمد بن عمر الرازی، التفسیر الکبیر، ج-8، مطبوعۃ: دار احیاء التراث العربی، بیروت، لبنان، 1420ھ، ص:200
  • 45  القرآن، سورۃ الاعلیٰ 87 :06
  • 46  ابو عبداﷲ محمد بن عمر الرازی، التفسیر الکبیر ،ج-8،مطبوعۃ: دار احیاء التراث العربی ،بیروت، لبنان، 1420ھ، ص:200
  • 47  القرآن،سورۃ النمل27: 40
  • 48  ابو عبداﷲ محمد بن عمر الرازی ، التفسیر الکبیر ،ج-8، مطبوعۃ: دار احیاء التراث العربی، بیروت، لبنان، 1420ھ، ص:201-200
  • 49  القرآن،سورۃ آل عمران 3: 144
  • 50  القرآن ،سورۃ الٓمائدہ5: 75
  • 51  القرآن، سورۃ الفرقان 25: 20
  • 52  القرآن، سورۃ الکہف18: 110
  • 53  القرآن، سورۃ الانعام6 : 9
  • 54  القرآن،سورۃ بنی اسرائیل 17: 95
  • 55  عیاض بن موسیٰ المالکی، الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ، ج- 2، مطبوعۃ: دار الفیحاء، عمان، 1407ھ، ص :227-224
  • 56  أحمد بن عمر شہاب الدین الخفاجی ، نسیم الریاض فی شرح شفاء القاضی عیاض، ج- 3،مطبوعۃ،دار الکتب العلمیۃ، بیروت، لبنان، (لیس التاریخ موجودًا)، ص:544
  • 57  عیاض بن موسیٰ المالکی، الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ، ج -2، مطبوعۃ: دار الفیحاء ، عمان، 1407ھ، ص:227
  • 58  أحمد بن عمر شہاب الدین الخفاجی، نسیم الریاض فی شرح شفاء القاضی عیاض، ج -5،مطبوعۃ: دار الکتب العلمیۃ، بیروت، لبنان1421ھ، ص :140-141
  • 59  عیاض بن موسیٰ المالکی، الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ، ج -2، مطبوعۃ: دار الفیحاء عمان، 1407ھ، ص:227
  • 60  أحمد بن عمر شہاب الدین الخفاجی، نسیم الریاض فی شرح شفاء القاضی عیاض، ج -5،مطبوعۃ: دار الکتب العلمیۃ، بیروت، لبنان،1421ھ، ص:142
  • 61  عیاض بن موسیٰ المالکی، الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ، ج- 2، مطبوعۃ: دار الفیحاء عمان، 1407ھ، ص:227
  • 62  ابو الحسن علی بن محمد الماوردی ، اعلام النبوۃ، مطبوعۃ: دار مکتبۃ الھلال، بیروت ، لبنان، 1409ھ، ص:216-217
  • 63  الشیخ سراج الدین شامی، محمد رسول اﷲ، مطبوعۃ: حلب ، السوریۃ، (لیس التاریخ موجودًا)، ص:6
  • 64  ایضاً
  • 65  ایضاً، ص:8

Powered by Netsol Online