encyclopedia

میلاد النبیﷺ کی خوشی اور ابو لہب کے عذاب میں تخفیف

Published on: 15-Apr-2023

(حوالہ: ڈاکٹر مفتی عمران خان، علامہ سیّد سعد ابراہیم، سیرۃ النبی ﷺ انسائیکلوپیڈیا، جلد-3، مقالہ:29، مطبوعہ: سیرت ریسرچ سینٹر، کراچی، پاکستان، 2019ء، ص: 790-814)

ابو لہب جس کا شمار حضور نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کے مخالفین میں سرِفہرست ہوتا ہے ،یہ ایسا بدبخت شخص تھا کہ اﷲ تعالیٰ نے قرآن کریم میں اس کی مذمت میں پوری سورت نازل فرمائی ہے چنانچہ اللہ تبارک وتعالیٰ کا ارشاد ِمبارک ہے:

تَبَّتْ يَدَآ اَبِيْ لَھبٍ وَّتَبَّ1 مَآ اَغْنٰى عَنْه مَالُه وَمَا كَسَبَ2 سَيَصْلٰى نَارًا ذَاتَ لَھبٍ3وَّامْرَاَتُه حَمَّالَة الْحَطَبِ4 فِيْ جِيْدِها حَبْلٌ مِّنْ مَّسَدٍ51
ابولہب کے دونوں ہاتھ ٹوٹ جائیں اور وہ تباہ ہو جائے (اس نے ہمارے حبیب پر ہاتھ اٹھانے کی کوشش کی ہے)۔اسے اس کے (موروثی) مال نے کچھ فائدہ نہ پہنچایا اور نہ ہی اس کی کمائی نے۔ عنقریب وہ شعلوں والی آگ میں جا پڑے گا۔ اور اس کی (خبیث) عورت (بھی) جو (کانٹے دار) لکڑیوں کا بوجھ (سر پر) اٹھائے پھرتی ہے، (اور ہمارے حبیب کے تلووں کو زخمی کرنے کے لیے رات کو ان کی راہوں میں بچھا دیتی ہے)۔ اس کی گردن میں کھجور کی چھال کا (وہی) رسّہ ہوگا(جس سے کانٹوں کا گٹھا باندھتی ہے)۔

حضور نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی ولادتِ مبارکہ کے حوالے سے کتب احادیث وسیرت میں مذکور ہے کہ ابو لہب کو اس کی باندی ثویبہ نے نبی مکرم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی ولادت کی خوشخبری دی توابولہب نے خوش ہوکرحضرت ثویبہ کو آزاد کردیاچنانچہ صاحب "روض الانف "اس حوالہ سے تحریر فرماتے ہیں:

أن رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم ولد يوم الاثنين وكانت ثويبة قد بشرته بمولده فقا لت له أشعرت أن آمنة ولدت غلاما لأخيك عبد اللّٰه؟ فقال لها: اذهبي، فأنت حرة فنفعه ذلك.2
بلا شبہ رسول اللہ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam پیر کے دن متولد ہوئے اور حضرت ثویبہ نےابو لہب کو آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی ولادت کی خوشخبری دی۔ انہوں نے ابو لہب سے کہا:کیا تمہیں معلوم ہے کہ حضرت سیّدہ آمنہ Radi Allah Anha کے ہاں تمہارے بھائی حضرت عبد اللہRadi Allah Anho کاایک خوبصورت لڑکا پیدا ہوا ہے؟تو ابو لہب نے حضرت ثویبہ سے کہا جاؤ کہ تم آزاد ہو۔اس فعل نے ابو لہب کو(تخفیف ِ عذاب کا)نفع دیا۔

حضرت ثویبہ نے آزادی کے بعد سب سے پہلے 3 نبی مکرم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کو دودھ پلایا تھا 4 اور نبی مکرم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam آپ کی تعظیم وتکریم کے ساتھ ساتھ آپ کی ضروریات کابھی خیال رکھاکرتے تھے۔5

حضرت عباس Radi Allah Anho کا خواب

حضرت عباس Radi Allah Anho سے مروی ہے کہ جب ابو لہب مرگیا توایک سال کے بعد میں نے خواب میں بہت برے حال میں دیکھا اور یہ کہتے ہوئے پایاکہ تمہاری جدائی کے بعد میں نے آرام نہیں پایا بلکہ سخت عذاب میں گرفتار ہوں لیکن جب پیر کا دن آتا ہے تو میرے عذاب میں تخفیف کردی جاتی ہے۔یہ عذاب میں تخفیف کس عمل کی بنیاد پر تھی تو حضرت عباس Radi Allah Anho تخفیف کا سبب بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:

أن النبی صلى اللّٰه عليه وسلم ولد یوم الاثنین وكانت ثویبة بشرت أبا لھب بمولدہ فأعتقھا.6
نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam پیر کے دن دنیا میں تشریف لائے تو ابو لہب نے اس خوشی میں اپنی باندی ثویبہ کو آزاد کردیا کیونکہ اس نے آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی ولادت کی اطلاع دی تھی۔

لہٰذا جب پیر کا دن آتا ہے تو اﷲ تعالیٰ اس خوشی میں عذاب میں تخفیف فرمادیتا ہے۔اسی حوالہ سےابن قیم الجوزیہ تحریر فرماتے ہیں:

ولما ولد النبی صلى اللّٰه عليه وسلم بشرت به ثویبة عمه أبا لھب وكان مولاها وقالت قد ولد اللیلة لعبد اللّٰه ابن فأعتقھا أبو لھب سرورا به فلم یضیع اللّٰه ذلک له وسقاہ بعد موته فى النقرة التى فى أصل إبھامه.7
جب حضور نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی ولادتِ مبارکہ ہوئی تو ثویبہ نے اپنے مالک ابو لہب کو خوشخبری دی اور کہا کہ آج رات عبداﷲ کے ہاں بیٹا ہوا ہے۔ ابو لہب نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے آزاد کردیا۔ اﷲ تعالیٰ نے اس کا یہ عمل ضائع نہیں فرمایا اور موت کے بعد اس کے اس انگوٹھے سے اسے پانی دیا جاتاہے۔

یعنی ابو لہب کو صرف اپنے بھتیجے کی ولادت کی خوشی میں کیے گئے ایک عمل کی بنا پر خالق کائنات نے یہ فائدہ پہنچایا کہ اسے ایک قسم کی راحت میسر آگئی جبکہ وہ رسول مکرم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کا سب سے بڑا گستاخ تھا ۔

امام بخاری کی حدیث میں بعض الفاظ کا سقوط

اسی حدیث کو امام بخاری نے بھی اپنی صحیح میں روایت کیا ہے لیکن اس میں بعض الفاظ موجود نہیں ہیں چنانچہ امام بخاری حضرت عروہ سے نقل کرتے ہوئے روایت کرتے ہیں:

ثویبة مولاة لابی لھب كان ابو لھب اعتقھا فارضعت النبی صلى اللّٰه عليه وسلم فلما مات ابو لھب ارىه بعض اھله بشرحیبة قال له ماذا لقیت قال ابو لھب لم الق بعدكم غیر انی سقیت فى ھذہ بعتا قتی ثوبیة.8
ثویبہ ابو لہب کی باندی تھی اور ابولہب نے اس کو آزاد کردیا تھا، پھر اس نے نبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کو دودھ پلایا پس جب ابولہب مرگیا تو اس کو اس کے بعض گھر والوں نے خواب میں برے حال میں دیکھا پوچھا کیا گزری ابولہب بولا کہ تم سے علیحدہ ہوکر مجھے کوئی خیر نصیب نہ ہوئی۔ ہاں مجھے اِس انگلی سے پانی ملتا ہے۔ کیونکہ میں نے ثویبہ لونڈی کو(ولادتِ مصطفیٰ کی خوشی میں اس انگلی کے اشا رے سے ) آزاد کیا تھا۔

صحیح بخاری کے متن حدیث میں کسی راوی کے وہم سے بعض الفاظ ساقط ہوگئے ہیں جو یہ ہیں:

  1. ابولہب نے بتایا مجھے تمہارے بعد کوئی راحت نہیں ملی۔
  2. ابو لہب نے کہا البتہ مجھے اس سے پلایا جاتا ہے اور اس نے اپنے انگوٹھے کے نیچے سوراخ کی طرف اشارہ کیا۔

جبکہ امام عروہ بن زبیر اور امام زہری رحمۃ اللہ علیہم سے منقول روایت میں یہ الفاظ موجود ہیں چنانچہ امام بیہقی Rehmatullah Alaihلکھتے ہیں:

ھذا حدیث عروة ابن الزبیر فى اعتاق ابی لھب ثوبیة وارضاعھا رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم فلما مات ابو لھب اریه بعض اھله فى النوم بشر خیبة فقال له ما لقیت فقال ابو لھب لم نر بعدكم انی سقیت فى ھذہ منی بعتاقتی ثوبیة واشار الى النقیرة التی بین الابھام ملکا تلیھا.9
یہ عروہ بن زبیر کی حدیث ہے جس میں ابو لہب کی طرف سے رسول اﷲ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی ولادت کی خوشی میں اپنی لونڈی ثویبہ کو آزاد کرنا اور ثویبہ کا رسول اﷲ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کو دودھ پلانا مذکور ہے۔ جب ابو لہب کا انتقال ہوگیا تو اس کے گھر والوں میں سے کسی ایک کو وہ خواب میں دکھایا گیا کہ بڑی بری حالت اور ناکامی میں تھا۔ اس نے اس سے پوچھا تیرے ساتھ کیا سلوک کیا گیا۔ ابو لہب نے کہا کہ میں نے تم لوگوں سے جدا ہونے کے بعد مکمل مایوسی دیکھی، امید کی کہیں کوئی صورت نہیں تھی۔ ہاں ثویبہ کو آزاد کرنے کے بدلے میں مجھے اتنا سا گھونٹ پلایا گیا ہے۔ (یعنی تھوڑا سا) اس نے انگوٹھے اور شہادت کی انگلی کے درمیان جو فاصلہ یا سوراخ بنتا ہے اسی کا اشارہ کرکے دکھایا.10

اسی طرح امام زہری Radi Allah Anho سے مروی روایت میں یوں منقول ہے:

أن أبا لھب أعتق جاریه یقال لھا: ثویبة، وكانت أرضعت النبی صلى اللّٰه عليه وسلم ، فرأى أبا لھب بعض أهله فى النوم فسأله، فقال: ما وجدت بعدكم راحة، غیر أنی سقیت فى هذہ، وأشار إلى النقرة التی تحت إبھامه، بعتقى ثویبة.11
ابو لہب نے اپنی باندی کو آزاد کردیا جس کا نام ثویبہ تھا اوراس نے نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کو دودھ پلایا تھا، پھر مرنے کے بعد ابولہب کو اس کے بعض رشتہ داروں نے خواب میں دیکھا تو اس کے حال کے متعلق سوال کیا تو ابولہب نے بتایا مجھے تمہارے بعد کوئی راحت نہیں ملی البتہ مجھے اس سے پلایا جاتا ہے اور اس نے اپنے انگوٹھے کے نیچے سوراخ کی طرف اشارہ کیا کیونکہ میں نے ثویبہ کو آزاد کیا تھا۔

امام ابن بطال مالکی Rehmatullah Alaih بخاری شریف کے متنِ حدیث کے بارے میں لکھتے ہیں:

فبان بروایة معمر أنه سقط من روایة البخارى فى هذا الحدیث: راحة، بعد قوله: لم ألق بعدكم؛ لأنه لا یتم الکلام على ما رواہ البخارى، وكذلک سقط منه: وأشار إلى النقرة التی تحت إبھامه، ولا یقوم معنی الحدیث إلا بذلک، ولا أعلم ممن جاء الوهم فیه.12
معمر کی روایت سے ظاہر ہوا کہ اس حدیث سے یہ قول ساقط ہے کہ ابولہب نے کہا مجھے تمہارے بعد کوئی راحت نہیں ملی کیونکہ اس کے بغیر امام بخاری کی حدیث مکمل نہیں ہوتی۔ اسی طرح اس حدیث سے یہ قول بھی ساقط ہے کہ ابولہب نے اس سوراخ کی طرف اشارہ کیا جو اس کے انگوٹھے کے نیچے تھا کیونکہ اس کے بغیر حدیث کا معنی مکمل نہیں ہوتا اور مجھے نہیں معلوم کہ کس کے وہم سے حدیث کے یہ الفاظ ساقط ہوئے۔

ابو لہب کو یہ سکون صرف نبی مکرم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی جلال و عظمت کی بنا پر نصیب ہوا چنانچہ اسی حوالہ سے امام بغوی Rehmatullah Alaih لکھتے ہیں:

هذا خاص به اكراماً له صلى اللّٰه عليه وسلم .13
ابولہب کے عذاب میں تخفیف آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کے اکرام کی وجہ سے ہے۔

بہر کیف ابولہب سخت کافر تھا مگر اس لونڈی کو آزاد کرنے کی برکت سے اﷲ نے اس پر یہ کرم کیا کہ جب دوزخ میں وہ پیاسا ہوتا ہے تو اپنی اس انگلی کو چوستا ہے پیاس بجھ جاتی ہے حالانکہ وہ کافر تھا۔غور طلب بات یہ ہے کہ ابو لہب جوکہ کافر تھا اور اس نے ساری زندگی حضور Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی عداوت میں گزاری اور خوشی بھی اﷲ کا نبی سمجھ کر نہیں بلکہ عبداﷲ کا بیٹا یعنی اپنا بھتیجا سمجھ کر منائی مگر اﷲ تعالیٰ نے اسے حضور Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی میلاد کے صدقے وخیرات سے محروم نہ کیاتو جب مسلمان جو حضور Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی ذات بابرکات سے عقیدت رکھنے والے ہیں میلاد النبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam مناتے ہیں وہ بھی حضور Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کواﷲ تعالیٰ کا رسول اور محبوب سمجھ کرتو ان کو بھی اللہ تبارک وتعالیٰ محروم نہیں فرمائےگا اور ابن جوزی نے تو یہاں تک کہا ہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ جب ابولہب جیسے کافر پر میلاد کی خوشی کی وجہ سے رحم فرتا ہے تو مومن کو تو اس خوشی منانے پر جنت میں داخل فرمائےگا۔ 14

روایت پر کیے جانے والے اعتراضات

اس مذکورہ بالا روایت پر معترضین چند قسم کے اعتراضات کرتے ہیں جن میں سب سے پہلا یہ ہے کہ یہ روایت قرآنی نصوص کے مخالف ہے جن میں اللہ تبارک وتعالیٰ نے کفار کے عذاب میں تخفیف کرنے کی ممانعت بیان فرمائی ہے۔15 دوسرا اعتراض یہ کیا جاتا ہے کہ یہ بحالتِ کفر دیکھے گئے خواب کا بیان ہے جو ناقابل اعتبار ہے۔ 16تیسرا اعتراض یہ ہے کہ بوقتِ ولادت حضرت ثویبہ کو آزاد نہیں کیاگیا بلکہ ہجرت کے بعد کیا گیا ہے اور چوتھا یہ کہ چونکہ روایت مرسل ہے لہذا ناقابل قبول ہے۔17 ذیل میں انہیں چار اعتراضات کے تفصیلی جوابات درج کیے گئے ہیں تاکہ اس روایت کی ثقاہت و سالمیت واضح طور پر سامنے آجائے ۔

پہلے اعتراض کا جواب

قرآن وحدیث کا مسلّمہ اصول اور اجماعِ امت ہے کہ کافر کی کوئی نیکی اسے آخرت میں فائدہ نہیں پہنچائے گی۔ اس کے امور خیر کے صلہ میں اسے جنت دی جائے گی نہ اس کے عذاب میں تخفیف کی جائے گی۔ بلکہ اس کے اچھے اعمال کے صلہ میں اسے دنیا میں ہی کشادگی عطا کردی جاتی ہے۔ چنانچہ قرآن مجید میں ارشاد باری تعالیٰ ہے :

لَا يُخَفَّفُ عَنْھمُ الْعَذَابُ 18
ان پر سے عذاب ہلکا نہیں کیا جائے گا۔

اس آیت مبارکہ سے استدلال کرتے ہوئے جو یہ کہا جاتا ہے کہ ابولہب قطعی کافر تھا 19 تو اس کے حق میں تخفیف عذاب والی روایت کیونکر قبول کی جاسکتی ہے ؟تو پہلی توبات یہ ہے کہ ابو لہب کی تخفیفِ عذاب کی روایت اس لیے فرمانِ باری تعالیٰ کےخلاف نہیں ہے کیونکہ یہ تخفیف رسول مکرمSallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی خصوصیت کی بنا پر صرف ابو لہب کے ساتھ خاص ہے20 اور کسی کافر کے عذاب میں تخفیف نا ممکن ہے سوائے اس کے جس کے حق میں کوئی نص وارد ہو ۔دوسری بات یہ ہےکہ کسی کافر کو اس کے عمل پر محض بطورِ فضلِ خداوندی فائدہ پہنچانا عقلاً بھی محال نہیں ہے 21 اورابو لہب کے عذاب میں تخفیف بھی اس قبیل سے ہے جو فقط رسول مکرم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کے اکرام کے کاخاطر کی گئی ہے۔22

محدثین کرام اس کا یہی جوا ب دیتے ہیں کہ کافر کا وہ عمل جس کا تعلق رسول اﷲ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam سے ہے وہ رائیگاں نہیں جائے گا بلکہ اس پر اسے اجر و ثواب ملے گا جیسے حضرت ابو طالب 23 نے آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی خدمت کی تو کسی نے دریافت کیا کہ یا رسول اﷲ! کیا آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی خدمت کے صلہ میں ابو طالب کو کچھ نفع ہواکیونکہ انہوں نے آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی خاطر اپنی ذات پر لوگوں کے ظلم برداشت کیےاورآپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کےلیےغصہ ہوجاتےتھے تو آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam نے جواب میں ارشاد فرمایا:

نعم، هو فى ضحضاح من النارلولا ذلك لكان هو فى الدرك الأسفل من النار.24
ہاں(انہیں فائدہ ملا) اگر ایسا نہ ہوتا،تو وہ جہنم کے سب سے نچلے طبقے میں ہوتے۔

یعنی چونکہ انہوں نے میری خدمت کی ہےاسی لیے انہیں یہ فائدہ نصیب ہوا۔اسی حوالہ سے امام کرمانی لکھتے ہیں کہ اگر تم یہ سوال کرو کہ اس حدیث میں یہ دلیل ہے کہ کافر کو اس کے نیک عمل سے ثواب ہوتا ہے حالانکہ اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے:

وَقَدِمْنَآ اِلٰى مَا عَمِلُوْا مِنْ عَمَلٍ فَجَـعَلْنٰه هبَاۗءً مَّنْثُوْرً3125
اور (پھر) ہم ان اعمال کی طرف متوجہ ہوں گے جو (بزعمِ خویش) انہوں نے (زندگی میں) کیے تھے تو ہم انہیں بکھرا ہوا غبار بنا دیں گے۔

تومیں (یعنی امام کرمانی )کہتا ہوں کہ کافروں کو اس کے نیک عمل فائدہ نہیں پہنچتا اور اس حدیث میں خواب کا ذکر ہے اور خواب دلیل نہیں ہے۔ بر تقدیر تسلیم ہوسکتا ہے کہ جب نیک عمل کا تعلق رسول اﷲ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کے ساتھ ہو تو آپSallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی خصوصیت کی وجہ سے اس کے عذاب میں تخفیف ہوجاتی ہے جیسا کہ ابو طالب کے نبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کے ساتھ حسنِ عمل کی وجہ سے اس کے عذاب میں تخفیف ہوئی.26

اسی حوالہ سے امام بدر الدین عینی Rehmatullah Alaih لکھتے ہیں :

العمل الصالح والخیر الذى یتعلق لرسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم مخصوصا، كما أن أبا طالب أیضا ینتفع بتخفیف العذاب.27
یعنی کافر کا عمل اور بھلائی جس کا تعلق رسول اﷲ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کے ساتھ ہو، اس پر کافر کو اجر وثواب دیا جاتا ہے جیسا کہ ابو طالب کے عذاب میں کمی اس لیے ہوئی کہ انہوں نے آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی خدمت کی تھی۔

امام ابن حجر عسقلانی Rehmatullah Alaih حديث ابی لہب کے فوائد ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں:

ما یتعلق بالنبى صلى اللّٰه عليه وسلم مخصوصا من ذلك بدلیل قصة أبى طالب حیث خفف عنه فنقل من الغمرات إلى الضحضاح.28
وہ اعمال جن کا تعلق بالخصوص ذاتِ رسول اﷲ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam سے ہو، ان میں ابوطالب کا واقعہ بطوردلیل ہے، جیسے ابو طالب کوجہنم کےہولناک عذاب کے طبقہ سے اوپروالےہلکےدردناک طبقہ میں منتقل کردیاگیا۔

نیز حافظ ابن حجر عسقلانی Rehmatullah Alaih نے اکثر اقوال نقل فرماکر قابلِ وثوق مسلک نقل کیا ہے اورآخر میں اپنے قول سے اس کی تائید فرماتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں:

وتتمة هذا أن یقع التفضل المذكور إكراما لمن وقع من الكافر البر له ونحو ذلك.29
اوراس کا خلاصہ یہ ہےکہ اﷲ تعالیٰ اس ہستی کے اکرام کی خاطر فضل فرمادیتا ہے، جس کے لیے کافر وہ عمل کرتا ہے۔

اسی حوالہ سے امام بیہقی Rehmatullah Alaih لکھتے ہیں:

وھذا ایضاً لان الاحسان كان مرجعه الى صاحب النبوة فلم یضیع واللّٰه اعلم.30
یہ بات بھی ایسی ہی ہے اس لیے کہ اس واقعہ میں بھی احسان کا مرجع وہی ذات رسالت ہے لہٰذا وہ نیکی ضائع نہ کی گئی۔ 31

نیز آیت کریمہ میں عدم تخفیف کے معنی کو واضح کرتے ہوئے ابن حجر عسقلانی Rehmatullah Alaih لکھتے ہیں:

ما ورد من بطلان الخیر لكفار فمعناه أنھم لا یكون لھم التخلص من النار ولا دخول الجنة ویجوز أن یخفف عنھم من العذاب الذى یستوجبونه على ما ارتكبوه من الجرائم سوى الكفر بما عملوه من الخیرات.32
کافر کے بارے میں جو وارد ہے کہ اس کا عملِ خیر باطل ہے اس کا معنی یہ ہے کہ کافر دوزخ سے نجات پاکر جنت میں داخل نہ ہوگا البتہ ممکن ہے کہ وہ اپنے اچھے اعمال کی وجہ سے کفر کے علاوہ باقی جرائم کے عذاب میں تخفیف پالے۔

اسی طرح اس قضیہ کو بیان کرتے ہوئے امام صالحی شامی Rehmatullah Alaih امام ابن منیرRehmatullah Alaih کے حوالے سے لکھتے ہیں:

هما قضیتان إحداهما محال، وهى اعتبار طاعة الكافر مع كفره، لأن شرط الطاعة أن تقع بقصد صحیح، وهذا مفقود من الكافر. الثانیة: إثبات ثواب على بعض الأعمال تفضلاً من اللّٰه تعالى وهذا لا یحیله العقل، فإذا تقرر ذلك لم یكن عتق أبی لھب لثویبة قربة معتبرة، ویجوز أن یتفضل اللّٰه تعالى علیه بما شاء كما تفضل على أبى طالب.33
یہ دو قضیے ہیں۔ جن میں سے ایک محال ہے۔ وہ کافر کی اطاعت کا اعتبار اس کے کفر کے ہوتے ہوئے محال ہے۔ کیونکہ اطاعت کے لیے شرط ہے کہ وہ صحیح قصد سے واقع ہو۔ کافر میں یہ مفقود ہوتی ہے۔دوسرا قضیہ یہ ہے کہ اس کے بعض اعمال پر ثواب کا اثبات کیا جائے یہ رب تعالیٰ کی طرف سے مہربانی ہے۔ عقل اسے محال نہیں سمجھتی۔ جب یہ امر ثابت ہوگیا تو پھر ابولہب کا ثویبہ کو آزاد کرنا کسی معتبر قربت کی وجہ سے نہ تھا۔ بلکہ یہ اس طرح کی عنایت ہے جس طرح رب تعالیٰ نے ابو طالب پر مہربانی کی تھی۔

ابو لہب کو راحت وسکون ملنے کے حوالہ سے شیخ عیثمین نجدی لکھتے ہیں:

ابولہب کو اپنے انگوٹھے کے سوراخ سے دوزخ میں پانی پلایا گیا اور یہ نبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی برکت ہے ورنہ ابو لہب کافر اس کاکب مستحق تھا کہ اس کو دوزخ میں انگوٹھے سے پانی پلایا جاتا ہے اور اس کے عذاب میں تخفیف نبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی خصوصیت ہے۔34

اسی حوالہ سے شیخ سلیم ﷲ خان لکھتے ہیں:

اور اس کو خصوصیت بھی قرار دیا جاسکتا ہے کیونکہ اس واقعہ کا تعلق حضور Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کے ساتھ تھا جس کی وجہ سے ابولہب کے ساتھ یہ خصوصی رعایت کی گئی۔ 35

حضرت ابوہریرہ Radi Allah Anho فرماتے ہیں کہ حضور نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam نے فرمایا:

لما قضى اللّٰه الخلق كتب فى كتابه فھو عنده فوق العرش إن رحمتى غلبت غضبى.36
جب اﷲ تعالیٰ نے عرش کے اوپر اپنی کتاب میں مخلوق کی تقدیر لکھی تو اس میں لکھا کہ میری رحمت میرے غضب پر غالب ہے۔

اس حدیث کا تقاضا یہ ہے کہ جو لوگ دوزخ میں دائمی عذاب میں ہیں ان سے بھی اﷲ تعالیٰ کی رحمت منقطع نہیں ہوتی کیونکہ اﷲ تعالیٰ کی قدرت میں ہے کہ ان کے لیے ایسا عذاب پیدا کرے جس میں ان کے لیے دوسرے عذاب کی بہ نسبت تخفیف اور رحمت ہو۔ اور حضرت ابو سعید خدری Radi Allah Anho کی حدیث میں ہے کہ جب کافر اسلام لے آئے تو اس کے لیے اطاعت گزاروں کے نیک اعمال کا ثواب لکھ دیا جاتا ہے اور نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam نے فرمایا جب کافر اسلام لے آئے اور اسلام میں نیک عمل کرے تو اس کا ہر نیک عمل لکھ دیا جاتاہے، اس کا ہر گناہ مٹادیا جاتا ہے اور نبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam نے حضرت حکیم بن حزام Radi Allah Anho سے فرمایا:

أسلمت على ما سلف من خیر.37
تم اپنی ان تمام نیکیوں کے ساتھ اسلام لائے ہو جو پہلے گزر چکی ہیں۔

خلاصۂ بحث یہ ہے کہ اس حدیث کی ثقاہت اور قبولیت کی اس سے بڑی دلیل اور کیا ہوسکتی ہے کہ اس روایت پر اعتماد کرتے ہوئے امام بخاریRehmatullah Alaih نے "صحیح البخاری " میں، 38 امام بخاری Rehmatullah Alaih کے استاد امام عبد الرزاق Rehmatullah Alaihنے "مصنف عبد الرزاق " میں، 39امام ابو عوانہ Rehmatullah Alaih نے"مستخرج ابی عوانۃ" میں،40 امام طبرانی Rehmatullah Alaih نے "مسند الشامیین"میں، 41 امام مروزی Rehmatullah Alaih نے "السنۃ"میں،42 امام بیہقی Rehmatullah Alaih نے اپنی پانچوں کتابوں "البعث والنشور"43"السنن الصغیر"44"السنن الکبری"45"شعب الایمان"46 اور "دلائل النبوۃ ومعرفۃ أحوال صاحب الشریعۃ " میں،47 امام ابو القاسم حنائی Rehmatullah Alaih نے میں"الحنائیات"، 48 امام ابن اثیر Rehmatullah Alaih نے "جامع الاصول"میں، 49 امام ابن سعد Rehmatullah Alaih نے "طبقات ابن سعد"میں، 50امام دارقطنی Rehmatullah Alaih نے "الموتلف والمختلف" میں، 51 امام ابن کثیر Rehmatullah Alaih نے"البدایۃ والنہایۃ" میں ،52 امام بغوی Rehmatullah Alaih نے "شرح السنۃ"میں، 53Rehmatullah Alaihامام سہیلی نے"الروض الانف" میں، 54 امام ابن جوزی Rehmatullah Alaih نے"صفوۃ الصفوۃ" میں،55Rehmatullah Alaihامام ابن عساکر نے میں"تاریخ دمشق الکبیر"، 56 امام ذہبی Rehmatullah Alaih نے"سیر اعلام النبلاء" میں57 اور امام ابن حسام الدین ہندی Rehmatullah Alaih نے "کنز العمال"میں روایت کیا ہے۔ 58 اگر یہ روایت قابل حجت نہ ہوتی تو یہ اجل ائمہ ومحدثین یہ روایت اپنی اپنی کتب میں کیوں بیان فرماتے؟ ان اجل ائمہ ومحدثین نے نہ صرف اسے روایت کیا ہے بلکہ اس سے استنباط کرتے ہوئے اس کی ماقبل مذکورہ شرح بیان بھی کی ہے جس سے اس روایت کی ثقاہت واضح ہونے کے ساتھ ساتھ قرآن مجید کی آیت کریمہ کے ساتھ مطابقت بھی واضح ہوجاتی ہے۔

دوسرا اعتراض اور اس کا جواب

اس روایت کے حوالہ سے کیا جانے والا دوسرا شبہ کہ ابولہب کے بھائی حضرت عباس Radi Allah Anho جنہوں نے یہ خواب دیکھا وہ اس وقت کافر تھے اور ایک کافر کے خواب سے کوئی مسئلہ نہ ثابت ہوتا ہے اورنہ ہی شرعاً معتبر ہوتاہے۔ 59 تو اس کے جواب میں پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ واقعہ بطور تائید ہے نہ کہ مستقل دلیل کیونکہ اس مسئلہ ءِ میلاد النبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam پر بنیادی دلائل قرآن وحدیث کے ساتھ ساتھ اعمال صحابہ اور امت کا تعامل ہے ۔دوسری بات یہ ہے کہ ان سے کسی حقیقتِ واقعہ پر بطور استنباط روشنی تو پڑسکتی ہے جس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے بلکہ قرآن مجید نے فی الجملہ غیر مسلم کے خواب کا سچا ہونا اور اس سے بعض حقائق کا پتہ چلنا بیان کیا ہے جیسا کہ سورۃ یوسف میں اس کا ذکر موجود ہے کہ فی الجملہ کفار کے خواب کا سچا ہونا ایک حقیقت ہےجس کا انکار قرآن کا انکار ہےکیونکہ قیدخانے میں حضرت یوسف Alaihis Salam کو جب دوکافر ساتھیوں نے خواب بیان کیے اور آپ نے ان کا شرعاً اعتبار کیا اور اس کی تعبیر فرمائی تو ان کے خواب سچ ثابت ہوئے۔ 60

تیسری بات یہ ہے کہ یہاں دوباتیں ہیں ایک یہ کہ حضرت عباس Radi Allah Anho کو خواب میں نظر آیا کہ ابولہب نے کہا کہ ثویبہ کی آزادی کی برکت سے پیر کے دن میرے عذاب میں تخفیف ہوتی ہے اور دوسری یہ کہ حضرت عباس Radi Allah Anho نے بیداری کی حالت میں فرمایا:

وذالك أن النبى صلى اللّٰه عليه وسلم ولد یوم الاثنین وكانت ثویبة بشرت أبا لھب بمولده فأعتقھا.61
اور یہ راحت و سکون اس وجہ سے تھا کہ نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam پیر کے دن دنیا میں تشریف لائے تو حضرت ثویبہ نے ابو لہب کو آپSallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی ولادت کی اطلاع دی تھی تو ابو لہب نے (اس خوشخبری کی وجہ سے ) حضرت ثویبہ کو آزاد کردیا تھا ۔

یعنی حضرت عباس Radi Allah Anhoنے خواب میں جس واقعہ کو دیکھا تو اس کی علت آپ نے حالتِ بیداری میں بیان کی تویہ صرف خواب نہیں بلکہ صحابی رسول Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کا ایک قول ہے جو غیر قیاسی واجتہادی ہونے کی وجہ سے مرفوع کا درجہ رکھتا ہے۔

چوتھی بات یہ کہ اگر معاذاﷲ یہ غلط قسم کا خواب تھا تو حضرت عباس Radi Allah Anhoاسے بیان ہی نہ کرتے اور اگر انہوں نے بیان کرہی دیا تھا تو دیگر صحابہ کرام Radi Allah Anhumوتابعین کرام رحمۃ اللہ علیہم اس کی تردید کرتے حالانکہ ایسی کوئی بات کتب احادیث میں نہیں بلکہ سبھی نے اسے نقل کرکے اس سے مسائل کا استنباط کیا ہے جس سے یہ واضح ہوجاتا ہے کہ یہ صرف خواب والا واقعہ نہیں ہے بلکہ ابو لہب کی دی جانے والی راحت کی علت کو حضرت عباس Radi Allah Anho نے بذاتِ خود حالتِ بیداری میں بیان کیا ہےجو کہ قول صحابی کا درجہ رکھتا ہے۔

ایک اشکال اور اس کا جواب

یہاں ایک سوال یہ بھی کیا جاتا ہے کہ حضرت عباس Radi Allah Anho کی بات اس لیے قابل اعتبار نہیں کہ اس وقت وہ حالت کفر میں تھے۔یہ واقعہ اگرچہ حضرت عباس Radi Allah Anho کے اسلام لانے سے پہلے کا ہے لیکن اسے روایت کرتے وقت ان کا مشرف بہ اسلام ہونا شک وشبہ سے بالاتر ہے کیونکہ یہ روایت انہوں نے شرف صحابیت حاصل کرنے کے بعد مدینہ منوّرہ میں بیان کی تھی۔ لہٰذا آپ کی یہ روایت اسلام لانے کے بعد کی ہے اور ہر طرح سے قابل لحاظ ولائق استناد ہے۔

اس وقت حضرت عباس Radi Allah Anho اسلام لاچکے تھے کیونکہ خواب کا واقعہ بدر کے تقریباً دو سال بعد کا ہے اس لیے کہ ابو لہب بدر کے ایک سال بعد مرا۔ پھر ایک سال بعد خواب میں حضرت عباسRadi Allah Anho سے اس کی ملاقات ہوئی حالانکہ جب حضرت عباس Radi Allah Anho بدر میں شرکت کے لیے آئے تو رسول اﷲ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam نے صحابہ کرام Radi Allah Anhum سے یہ فرمادیا تھا:

ومن لقى العباس بن عبد المطلب فلا یقتله فإنه أخرج كرها.62
جو عباس بن عبد المطلب کو پائے وہ اسے قتل نہ کرے کیونکہ وہ مجبوراً شریک ہوئے ہیں۔

اس کی تائید امام احمد بن حنبل Rehmatullah Alaih کی اس حدیث سے بھی ہوجاتی ہے جسےوہ حضرت ابن عباس Radi Allah Anho سے یوں روایت کرتے ہیں :

كان الذى اسر العباس بن عبدالمطلب ابااليسر بن عمرو وهو كعب بن عمرو احد بنى سلمة فقال له رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم كیف اسرته یا ابا اليسر قال لقد اعانتى علیه رجل ما رأیته بعد ولا قبل ھیئته كذا هیئته كذا قال فقال رسول اللّٰه لقد اعانك علیه ملك كریم وقال للعباس یا عباس افد نفسك وابن اخیك عقیل بن ابی طالب ونوفل بن الحارث وحلیفك عتبة بن جحدم احد بنى الحارث بن فھر قال فابى وقال انى قد كنت مسلماً قبل ذلك وانما استكرهونى قال اللّٰه اعلم بشانك ان یك ماتدعى حقا فاللّٰه یجزیك بذلك واما ظاھر أمرك فقد كان علینا فافد نفسك وكان رسول اللّٰه قد اخذ منه عشرین اوقیة ذهب فقال یارسول اللّٰه احسبھا لى من فداى قال لا ذاك شیى اعطاناه اللّٰه منك قال فانه لیس لى مال قال فاین المال الذى وضعته بمكة حیث خرجت عند ام الفضل ولیس معكما احد غیركما فقلت ان اصبت فى سفرى هذا فللفضل كذا ولقثم كذا ولعبداللّٰه كذا قال فوالذى بعثك بالحق ما علم بھذا احد من الناس غیرى وغیرھا وانى لاعلم انك رسول اللّٰه.63
جس شخص نے (جنگ بدرمیں) عباس بن عبدالمطلب Radi Allah Anhuma کو گرفتار کیا وہ ابوالیسر کعب بن عمرو تھے۔ ان کا تعلق بنو سلمہ سے تھا۔ ان سے رسول اﷲ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam نے پوچھا ابوالیسر تم نے ا س کو کیسے گرفتار کیا تھا؟ انہوں نے کہا اس معاملہ میں ایک ایسے شخص نے میری مدد کی تھی جس کو میں نے اس سے پہلے دیکھا تھانہ اس کے بعد، اس کی ایسی ایسی ہیئت تھی۔ تب رسول اﷲ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam نے فرمایا تمہاری مدد ایک مکرم فرشتہ نے کی تھی۔ اور عباس سے فرمایا: اے عباس تم اپنا فدیہ بھی دو اور اپنے بھتیجے عقیل بن ابی طالب اور نوفل بن الحارث کا فدیہ بھی دو اور اپنے حلیف عتبہ بن جحدم کا فدیہ بھی دو جن کا تعلق بنو الحارث بن فہر سے ہے۔ عباس نے ان کا فدیہ دینے سے انکار کیا اور کہا میں اس غزوہ سے پہلے اسلام قبول کرچکا تھا یہ لوگ مجھے زبردستی اپنے ساتھ لائے ہیں۔ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam نے فرمایا: اﷲ تمہارے معاملہ کو خوب جاننے والا ہے اگر تمہارا دعویٰ برحق ہے تو اﷲ تم کو اس کی جزا دے گا۔ لیکن تمہارا ظاہر حال یہ ہے کہ تم ہم پر حملہ آور ہوئے ہو سو تم اپنا فدیہ ادا کرو۔ اور رسول اﷲ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam ان سے بیس اوقیہ سونا (بطور مال غنیمت) وصول کرچکے تھے۔ عباس نے کہا یارسول اﷲ! اس بیس اوقیہ سونے کو میرے فدیہ میں کاٹ لیجئے۔آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam نے فرمایا :نہیں! یہ وہ مال ہے جو اﷲ نے ہمیں تم سے لے کر دیا ہے۔ عباس نے کہا میرے پاس اور مال تو نہیں ہے۔ حضور Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam نے فرمایا: وہ مال کہاں ہے جو مکّہ سے روانگی کے وقت ام الفضل کے پاس رکھا تھا اس وقت تم دونوں کے پاس اور کوئی نہیں تھا اور تم نے یہ کہا تھا کہ اگر میں اس مہم میں کام آگیا تو اس مال میں سے اتنا فضل کو دینا اتنا قثم کو دینا اور اتنا عبداﷲ کو دینا ۔تب عباس نے کہا اس ذات کی قسم جس نے آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کو حق دے کر بھیجا ہے میرے اور ام الفضل کے سوا اس کو اور کوئی نہیں جانتا اور اب مجھے یقین ہوگیا کہ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam اﷲ کے رسول ہیں۔

اسی طرح امام ابن حبان Radi Allah Anho لکھتے ہیں:

فقال العباس... قال والذى بعثك بالحق ما علم بھذا احد من الناس غیرى وغیرهما وانى اعلم انك رسول اللّٰه.64
حضرت عباس Radi Allah Anho نے عرض کیا ۔۔۔ مجھے اس ذات اقدس کی قسم جس نے آپSallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا اس مال کو میرے اور آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کے علاوہ کوئی نہیں جانتا اور نہ کسی کو اس کا علم تھا میں یقین رکھتا ہوں کہ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam واقعی اللہ کے رسول ہیں۔

اسی طرح ا مام سیوطی Rehmatullah Alaihلکھتے ہیں:

فقال العباس واللّٰه انى لاعلم انك رسول اللّٰه واللّٰه ان هذا شى ماعلمه احد غیرى آ وغیرام الفضل .65
حضرت عباس Radi Allah Anho بولے! اللہ کی قسم مجھے یقین ہوگیا ہے کہ آپSallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam اللہ کے رسول ہیں ۔ بخدا اس معاملے کا میرے اور ام الفضل کے سوا کسی کو قطعا علم نہ تھا۔

پھر دوسری بات یہ ہے کہ اگر ان کو حالتِ کفر پر تسلیم بھی کرلیا جائے تو پھر بھی یہ روایت قابل قبول ہے کیونکہ وقت تحمل اسلام شرط نہیں بلکہ وقت ادا شرط ہے اور جب تابعین نے آپ سے یہ بات سنی تو اس وقت یقیناً آپ مسلمان تھے اور محدثین نے یہ اصول بیان کیا ہے کہ اگر کسی شخص نے حالت کفر میں حضور Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam سے بات سنی پھر اس نے اسے حالت اسلام میں بیان کیا خواہ حضور Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کا وصال ہوچکا ہو تب بھی وہ مقبول ہے۔ ہاں اگر اس نے ظاہری حیات میں اسلام قبول کرلیا تو صحابی بھی قرار پائے گا ورنہ وہ تابعی ہوگا۔ چنانچہ شیخ احمد محمد شاکر شرح الفقیہ میں لکھتے ہیں:

أن من سمع من النبى صلى اللّٰه عليه وسلم شيئاً قبل إسلامه ثمَّ أسلم بعد وفاة النبى صلى اللّٰه عليه وسلم فإنه وإن كان تابعياً إلا أن حديثه موصول ليس بمرسل لاخلاف فى الاحتجاج به لأن العبرة بالرواية عنه صلى اللّٰه عليه وسلم وهذا قد روى عنه وھو وإن كان غير عدل حال التحمل لكنه صار عدلًا عند الأداء.66
وہ شخص جس نے رسول اﷲ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam سے اسلام لانے سے قبل کوئی بات سنی اور پھر آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کے وصال کے بعد وہ اسلام لایا (مثلاً ثنوخی ہرقل کا قاصد) تو اب وہ اگرچہ تابعی ہے مگر حدیث اس کی متصل ہوگی کیونکہ اعتبار روایت کا ہے یعنی اس نے وہ روایت حضور Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam سے کی ہے اگرچہ وہ بوقت تحمل(مسلمان)عادل نہ تھا لیکن بوقت ادا توعادل تھا۔

ان تمام مذکورہ بالا عبارات کا خلاصۂ یہ ہے کہ حضرت عباس Radi Allah Anho کا مذکورہ بالا بیان کردہ واقعہ اگرچہ کہ خواب کا ہے لیکن انہوں نے اس کو حالتِ ایمان میں بیان کیا ہے اور ساتھ ہی اس میں موجود سکون و راحت کی علت بھی حالتِ بیداری میں بیان کی ہے جو کہ ایک صحابی کے قول کی حیثیت رکھتی ہے اور اس کو ائمہ محدثین و ائمہ فقہاء نے قابل استدلال جانتے ہوئے کئی مختلف نوعیتوں کے مسائل مستنبط کر کے موثوق گردانا ہے ۔

تیسرا اعتراض اور اس کاجواب

اسی مذکورہ روایت پر کیے جانے والا تیسرا اعتراض جو درحقیقت اس واقعہ کا انکار کرنے کے لیے کیا جاتا ہے کہ ابولہب نے اپنی لونڈی حضرت ثویبہ Radi Allah Anha کو"ولادت نبوی" کے موقع پر آزاد نہیں کیا تھا بلکہ نبی مکرم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی ہجرت کے بعد آزاد کیا تھا۔یہ سوال انتہائی لاعلمی کی بنیاد پر کیاجاتاہے جس کا مقصد صرف اور صرف اس روایت کو جھٹلانے کے سواکچھ نہیں کیونکہ اسی روایت کو امام صالحی شامی نے بھی نقل کیا ہے اور پھر اس کو ضعیف قراردیا ہے۔ چنانچہ امام صالحی شامی تحریر کرتے ہیں:

واختلفوا متى أعتقھا فقيل: أعتقھا حين بشّرته بولادة رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم وهو الصحيح وقيل إن خديجة سألت أبا لھب فى أن تبتاعھا منه ليعتقھا فلم يفعل فلما هاجر رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم إلى المدينة أعتقھا أبو لھب وهو ضعيف.67
حضرت ثویبہ Radi Allah Anha کی آزادی کے بارے میں اختلاف کیاگیا ہےتو ایک بات یہ کہی گئی ہے کہ ابو لہب نے آپRadi Allah Anha کو اس وقت آزاد کیا تھا جب آپRadi Allah Anha نے اس کو آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی ولادت کی خوشخبری دی تھی اور یہی قول صحیح ہے اور یہ بھی کہاگیا ہے کہ حضرت خدیجۃ الکبری Radi Allah Anhaنے ابو لہب سے حضرت ثویبہRadi Allah Anhaکو بیچنےکا کہا تھا تا کہ وہ انہیں آزاد کرسکیں لیکن ابو لہب نے آپ Radi Allah Anhaکو نہیں بیچا۔پھر جب رسول اللہ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam مدینہ منوّرہ ہجرت فرماگئے تو اس وقت ابو لہب نے آپRadi Allah Anha کو آزاد کیاحالانکہ یہ قول ضعیف ہے۔

یعنی یہ اعتراض ہی غلط ہے کہ حضرت ثویبہ Radi Allah Anhaکو ہجرت کے بعد آزاد کیاگیا تھا بلکہ صحیح قول یہی ہے کہ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی ولادت کی بشارت کے معاً بعد ہی ابو لہب نے آپ Radi Allah Anha کو آزاد کردیا تھا۔

ایک اہم ترین بات

صحیح بخاری کی روایت میں ابو لہب کے سکون وراحت پانے کا جو سبب بیان کیا گیا ہے وہ حضرت ثویبہRadi Allah Anha کی آزادی ہے۔ 68 اگر یہ آزادی ہجرت کے بعد عمل میں آئی تھی تو پھر اسے علت بنانے کا کیا مقصد رہ جاتا ہے؟حضرت ثویبہRadi Allah Anha کی آزادی کے وقت کو بیان کرتےہوئے امام ابن حجر عسقلانی Rehmatullah Alaih لکھتے ہیں:

وكانت ثویبة بشرت أبا لھب بمولده فأعتقھا.69
اور ثویبہ نےابولہب کو آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی ولادت کی خوشی کی خبرسنائی تواس نےخوشی میں اپنی لونڈی ثویبہ کو آزاد کردیا۔

اسی طرح ابن قیم الجوزیہ لکھتے ہیں:

فأعتقھا أبو لھب سرورا به.70
ابو لہب نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے آزاد کردیا۔

امام عبد الرحمن سہیلی Rehmatullah Alaih لکھتے ہیں:

فقال لھا: اذهبى، فأنت حرة فنفعه ذلك .71
اس (ابولہب)نے اسے کہا جا تو آزاد ہے۔ اس چیز نے اسے (دوزخ کی آگ میں تخفیف کی صورت میں ) نفع دیا۔ 72

ابن کثیر لکھتے ہیں:

أعتقھا من ساعته فجوزى بذلك لذلك.73
ابو لہب نے اس (ثویبہ) کو اسی وقت آزاد کردیا جس کی وجہ سے اسےاس کی جزا دی گئی۔

امام ابن حجر مکی ہیتمی Rehmatullah Alaih کے میلاد شریف پرلکھے ہوئے رسالہ "مولد النبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam " میں آپ لکھتے ہیں:

فخفف اللّٰه عنه من عذابه كل لیلة اثنین جزاء لفرحه فیھا بمولده صلى اللّٰه عليه وسلم .74
پس اﷲ تعالیٰ نے ہر سوموار کی رات ابولہب کے عذاب میں تخفیف کردی اس لیے کہ اس نے حبیب خدا Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی ولادت کا سن کر خوشی کا اظہار کیا تھا۔

امام زرقانی Rehmatullah Alaih نے بھی باقی اقوال کا رد کرتے ہوئے اسی موقف کو صحیح قرار دیا ہے:

أعتقھاأبو لھب حین بشرته بولادته صلى اللّٰه عليه وسلم على الصحیح.75
صحیح قول کےمطابق ابولہب نے اسے(ثویبہ)کوآزاد کردیاجب اس نے اسےآپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی ولادت کی خبرسنائی۔

اسی طرح عبداﷲ بن محمد بن عبد الوہاب نجدی لکھتے ہیں:

وارضعته ثویبة عتیقة ابى لھب اعتقھا حین بشرته بولادته صلى اللّٰه عليه وسلم .76
رسول اﷲ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کو ثویبہ نے دودھ پلایا جو ابو لہب کی آزاد کردہ تھی ۔ابو لہب نے ثویبہ کو اس وقت آزاد کیا تھا جب اس نے ابو لہب کو آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی ولادت کی بشارت دی تھی۔

اسی قول کو نقل کرتے ہوئےرشید احمد لدھیانوی لکھتے ہیں کہ ابو لہب کی لونڈی ثویبہ نے جب آنحضور Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی ولادت کی خبر ابولہب کو پہنچائی تو اس نے خوشی میں ثویبہ کو آزاد کردیا۔ 77

ان تمام مذکورہ بالا روایات سے واضح ہوجاتا ہے کہ حضرت ثویبہ کی آزادی اصلاً ضعیف قول کےمطابق ہجرت کے بعد78نہیں بلکہ اس صحیح قول کےمطابق اس وقت وقوع پذیر ہوئی جب انہوں نے ابو لہب کو نبی مکرمSallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی ولادت کی خوشخبری دی ۔79

چوتھا اعتراض اور اس کا جواب

اس روایت پر کیا جانے والا چوتھا اور آخری اعتراض یہ ہے کی یہ روایت مرسل ہے جو کہ ناقابل اعتبار ہے چنانچہ امام صالحی شامی نے اس اعتراض کو یوں نقل کیا ہے:

والخبر مرسل ارسله عروة ولم یذكر من حدثه به.80
یہ (مذکورہ بالا)روایت مرسل ہے جس کو حضرت عروہ نے مرسلاً روایت کیا ہے اور ان کا ذکر نہیں کیا جس سے یہ حدیث مبارکہ روایت کی ہے۔

یعنی مرسل حدیث اس کو کہتے ہیں جس حدیث کی اخیر سند سے تابعی کے بعد کوئی راوی ساقط ہوجیسے کوئی تابعی حدیث روایت کرتے ہوئے کہے کہ قال رسول اﷲ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam ۔ اس بحث میں حدیثِ مرسل سے مراد ایسی حدیث ہے کہ جس حدیث کی سند کے آخر سے تابعی کے بعد راوی حذف ہو جیسا کہ مذکورہ بالا امام شامی کی عبارت سے واضح ہوتا ہے۔

اس اعتراض کے جواب میں پہلی بات تو یہ ہے کہ اس روایت کو مرسل کہنا تو درست ہے لیکن اس کو ضعیف کہہ کر ناقابلِ حجت کہنا درست نہیں اس لیے کہ مرسل روایت بھی قابلِ حجت ہوتی ہےبالخصوص آئمہ ثلاثہ یعنی امام اعظم ابو حنیفہ ، امام مالک اور امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہم کے نزدیک مرسل ہر حال میں مقبول ہے چنانچہ اس اصول کو بیان کرتے ہوئے امام ابن جریر اپنی کتاب میں تحریر فرماتےہیں:

إجماع التابعین على قبول المرسل وأنه لم یأت عن أحد منھم إنكاره ولا عن أحد من الأئمة إلى رأس المئتین الذین هم من أهل القرون الفاضلة، المشھود لھم من المشرع صلوات اللّٰه وسلامه علیه بالخیریة.81
حدیث مرسل قبول کرنے پر تمام تابعین کا اجماع ہے اور کسی بھی تابعی سے اس کا انکار منقول نہیں اور نہ ہی اس کے بعد دو سو سال تک آئمہ میں سے کسی نے اس کا انکار کیا ہے اور یہی وہ قرون فاضلہ ہیں جن کے خیر پر برقرار رہنے کی شہادت رسول اﷲ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam نے دی ہے۔

تاہم امام شافعیRehmatullah Alaih بھی کچھ شرائط کے ساتھ مرسل حدیث کو قبول کرتے ہیں چنانچہ صاحب تیسیر اس کو بیان کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں:

قبوله بشروط: أى یصح بشروط، وهذا عند الشافعى، وبعض أهل العلم.82
تیسرا قول یہ ہے کہ مرسل شرائط کے ساتھ مقبول ہوگی یہ امام شافعی اور بعض دوسرے اہل علم کی رائے ہے۔

یعنی ان عبارات سے یہ ثابت ہوا کہ یہ اعتراض کرنا کہ مرسل روایت ناقابل اعتبار ہے تو یہ غلط بات ہے کیونکہ ائمہ مجتہدین ائمہ اربعہ رحمۃ اللہ علیہم کے نزدیک یہ مرسل روایت قابل اعتبار و استناد ہے لہذا اعتراض رفع ہوا۔پھر دوسری بات یہ ہے کہ یہ روایت اگرچہ مرسل ہے لیکن مقبول ہے اس لیے کہ امام بخاریRehmatullah Alaih نے اسے اپنی صحیح میں نقل کیا ہے اور اَجل علماء وحفّاظِ حدیث نے اس پر اعتماد کرتے ہوئے اس سے اِستشہاد واِستناد کیا ہے چنانچہ امام عبد الرحمن سہیلی Rehmatullah Alaihلکھتے ہیں:

قال ما لقیت بعدكم راحة غیر أنى سقیت فى مثل هذه وأشار إلى النقرة بین السبابة والإبھام بعتقى ثویبة، وفى غیر البخارى أن الذى رآه من أهله هو أخوه العباس قال مكثت حولا بعد موت أبى لھب لا أراه فى نوم ثم رأیته فى شر حال فقال ما لقیت بعدكم راحة إلا أن العذاب یخفف عنى كل یوم اثنین وذلك أن رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم ولد یوم الاثنین وكانت ثویبة قد بشرته بمولده فقالت له أشعرت أن آمنة ولدت غلاما لأخیك عبد اللّٰه؟ فقال لھا: اذهبى، فأنت حرة فنفعه ذلك.83
(ابولہب) نے کہا میں نےتمہارے بعد کوئی آرام نہیں پایا بجز اس کے کہ مجھ پرہر پیرکےدن عذاب ہلکا کردیا جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ رسول اﷲ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی ولادتِ باسعادت پیرکےدن ہوئی اور ثویبہ نے اسے آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی ولادت باسعادت کی خوشخبری دی تھی اور اسے کہا تھا :کیا تجھے پتہ چلا کہ حضرت آمنہ (Radi Allah Anha)کے ہاں تیرے بھائی حضرت عبداﷲ(Radi Allah Anho)کا بیٹا پیدا ہوا ہے؟ اس نے اسے کہا جا تو آزاد ہے۔ اس چیز نے اسے (دوزخ کی آگ میں) نفع دیا. 84

اسی حوالہ سے امام القراء حافظ شمس الدین ابن الجزری Rehmatullah Alaihاپنی کتاب "عرف التعریف بالمولد الشریف"میں لکھتے ہیں:

قد رئى أبو لھب بعد موته فى النوم فقیل له: ما حالك؟ فقال: فى النار إلا أنه یخفّف عنى كل لیلة اثنین وأمصّ من بین إصبعى هاتین ماء ً بقدر هذا وأشار لرأسى إصبعیه وإن ذلك بإعتاقى لثویبة عند ما بشّرتنى بولادة محمد صلى اللّٰه عليه وسلم وهإرضاعھا له فإذا كان أبو لھب الكافر الذى نزل القرآن بذمّه جوزى فى النار لفرحه لیلة مولد محمد صلى اللّٰه عليه وسلم فما حال المسلم الموحّد من أمة محمد صلى اللّٰه عليه وسلم ببشره بمولده وبذل ما تصل إلیه قدرته فى محبته؟ لعمرى إنما یكون جزاؤه من اللّٰه الكریم أن یدخله بفضله جنة النعیم.85
ابولہب کے مرنے کے بعد اس کو کسی نے خواب میں دیکھ کر پوچھا: تیرا حال کیا ہے؟ تو اس نے جواب دیا کہ جہنم میں جل رہا ہوں لیکن ہر پیر کی رات عذاب میں تخفیف ہو جاتی ہے اور اس انگلی کے سرے سے اشارہ کر کے کہا کہ اتنی مقدار انگلیوں سے پانی ملتا ہے جسے میں چوستا ہوں ۔ یہ اس وجہ سے ہے کہ جب میری لونڈی ثویبہ نے مجھے نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی ولادت کی خوشخبری سنائی تو میں نے اسے آزاد کردیا، اور اس نے آپ( Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam ) کو دودھ پلایا۔ ابولہب جیسا کافر جس کی مذمت قرآن پاک نے فرمائی ہے، وہ بھی حضور نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی ولادت کی خوشی منانے کی وجہ سے جہنم میں راحت وسکون پائے تو آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کے مومن وموحد غلام کا کیا کہنا۔ یقینا ًاللہ تعالیٰ اسے خلد برین میں داخل فرما کر اس کا بدلہ عطا فرمائے گا۔

اسی کو بیان کرتے ہوئے حافظ شمس الدین بن ناصر الدین دمشقی اپنی کتاب"مورد الصادی فی مولد الھادی صلى اللّٰه عليه وسلم" میں لکھتے ہیں:

قد صح ان ابا لھب یخفف عنه عذاب النارفى مثل یوم الاثنین لاعتاقه ثویبة سرورا بمیلاد النبى صلى اللّٰه عليه وسلم ثم انشد:
إذا كان هذا كافرٌ جاء ذمّه
وتبّت یداه فی الجحیم مخلّدا
أتی أنّه فی یوم الاثنین دائماً
یخفّف عنه بالسّرور بأحمدا
فما الظّنّ بالعبد الذى كان عمره
بأحمد مسروراً ومات موحدا.86

یہ صحیح حدیث سے ثابت ہے کہ ابو لہب پر ہر پیر کے دن عذاب کی تخفیف کی جاتی ہے کیونکہ اس نے نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی خوشی میں ثویبہ کو آزاد کیا تھا، اس کے بعد انہوں نے یہ شعر کہے: یہ کافر تھا جبکہ اس کی مذمت کتاب اللہ میں آئی ہے کہ ٹوٹ گئے اس کے دونوں ہاتھ اور وہ ہمیشہ جہنم میں رہے گا لیکن حدیث میں آیا ہے کہ ہر پیر کے دن اس سے عذاب میں تخفیف کی جاتی ہےکہ اس نے حضور نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی ولادت کی خوشی کی تھی۔ کیا خیال ہے اس بندہ مومون کے بارے میں جو حضور نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی ولادت کی خوشیان مناتا رہا اور توحید وایمان کی حالت میں جان جان آفرین کے سپرد کر دی۔

حضرت شیخ عبد الحق محدث دہلوی"مدارج النبوۃ " میں حضور Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی رضاعت کے وصل میں اسی ابو لہب کے واقعہ کو نقل فرمانے کے بعد تحریر فرماتے ہیں:

دراینجاسند است مراهل موالید راكه درشب میلاد آنحضرت صلى اللّٰه عليه وسلم سرور سرور كنند وهذل نمایند یعنى ابولھب كه كافر بود وقرآن بمذمت وے نازل شدہ چوں بسرور میلاد آنحضرت جزا داده شد تا حال مسلمان كه مملوست بمحبت وسرور و بذل مال در وے چه باشد ولیكن باید كه ازبدعتھاكه عوام احداث كرده انداز تغنى وآلات محرمه و منكرات خالى باشد تا موجب حرمان از طریقه اتباع نگردد.87
اس واقعہ میں میلاد مصطفیٰ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam منانے والوں کے لیے بڑی دلیل ہے۔ جو حضور Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی شب ولادت میں خوشیاں مناتے اور مال خرچ کرتے ہیں یعنی ابولہب جو کافر تھا جب حضور کی ولادت کی خوشی اور لونڈی کے دودھ پلانے کی وجہ سے اسے انعام دیا گیا تو اس مسلمان کا کیا ہوگا جو محبت اور خوشی سے بھرا ہوا ہے اور مال خرچ کرتا ہے لیکن چاہئیے کہ محفلِ میلاد شریف عوام کی بدعتوں یعنی گانے اور حرام باجوں وغیرہ سے خالی ہو کیونکہ انسان اس کے باعث میلاد کی برکات سے محروم ہوجاتا ہے۔

اسی واقعہ کےنقل کے بعد علامہ عبد الحئی لکھنوی لکھتے ہیں کہ پس جب ابو لہب جیسے کافر پر آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی ولادت کی خوشی کی وجہ سے عذاب میں تخفیف ہوگئی تو جو کوئی امتی آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی ولادت کی خوشی کرے اور اپنی قدرت کے موافق آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی محبت میں خرچ کرے کیوں کرنہ اعلیٰ مرتبہ کو پہنچے گا ۔ 88

اسی طرح عبداﷲ بن محمد بن عبد الوہاب نجدی لکھتے ہیں:

وارضعته ثوبیه عتیقة ابی لھب اعتقھا حین بشرته بولادته صلى اللّٰه عليه وسلم وقد رؤى ابو لھب بعد موته فى النوم فقیل له ما حالك؟ فقال فى النار الا انه خفف عنى كل اثنین وأمص من بین اصبعى هاتین ماء واشار برأس إصبعه وإن ذلك باعتاقى لثوبیة عندما بشر تنى بولادة النبى صلى اللّٰه عليه وسلم وبإرضاعھا له.89
رسول اﷲ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کو ثویبہ نے دودھ پلایا جو ابو لہب کی آزاد کردہ تھی۔ ابو لہب نے ثویبہ کو اس وقت آزاد کیا تھا جب اس نے ابو لہب کو آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی ولادت کی بشارت دی تھی۔ موت کے بعد ابو لہب کو خواب میں دیکھا گیا اور اس سے پوچھا گیا تمہارا کیا حال ہے؟ اس نے کہا جہنم میں ہوں لیکن ہر پیر کے دن میرے عذاب میں تخفیف کی جاتی ہے اور اس نے اپنی انگلی کے سَر کی طرف اشارہ کرکے کہا :میں اس کو چوستا ہوں اور یہ اس وجہ سے ہے کہ میں نے ثویبہ کو اس وقت آزاد کیا تھا جب اس نے نبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی ولادت کی بشارت دی تھی اور آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کو دودھ پلایا تھا۔

ان محدثین کرام اور اسلاف کے خیالات سے ثابت ہے کہ جشن ولادت منانا اسلاف کا بھی محبوب فعل رہا ہے اور یہ بات واضح ہے کہ جب کافر محمد بن عبداﷲ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی آمد کی خوشی مناکر فائدہ حاصل کرسکتا ہے تو مسلمان محمد رسول اﷲSallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی آمد کا جشن مناکر کیوں فائدہ حاصل نہیں کرسکتا؟ بلکہ ابن ِجوزی نے تو قسم اٹھا کر فرمایا ہے کہ میلاد منانے والوں کی جزا یہ ہے کہ اﷲتعالیٰ اپنے فضل سے انہیں جنت میں داخل فرمادے گا۔ 90

مذکورہ اعتراض کے جواب میں تیسری بات یہ ہے کہ یہ روایت فضائل ومناقب کے باب میں ہے نہ کہ حلال وحرام میں اور جمہور محدثین کا متفقہ اصول ہے کہ فضائل اعمال میں ضعیف حدیث بھی قابل عمل ہوتی ہے چنانچہ امام نووی لکھتے ہیں:

انھم قد یروُون عنھم احادیث الترغیب والترهیب وفضائل الاعمال والقصص واحادیث الزھد ومكارم الاخلاق ونحو ذلك ممّا لا تتعلق بالحلال والحرام وسائرالاحكام ھذا الضرب من الحدیث یجوز عنداھل الحدیث وغیرھم التساھل فیه وروایة ماسوى الموضوع منه والعمل به لان اصول ذلك صحیحة مقررة فى الشروع معروفة عند اھله.91
حضراتِ محدثین ضعیف راویوں سے ترغیب، ترہیب، فضائل اعمال، قصص، زہداورمکارم اخلاق میں احادیث روایت کرتے ہیں لیکن حلال وحرام کے احکام سے تعلق رکھنے والی احادیث ایسے راویوں سے بالکل روایت نہیں کرتے، اس قسم کی احادیث ضعیف راویوں سے روایت کرنا اور ان پر عمل کرنامحدثین کے نزدیک جائز ہے کیونکہ یہ اصول شریعت میں صحیح ومقرر اور اہل شریعت کے ہاں معروف ہے۔

خلاصۂِ کلام یہ ہے کہ اس حدیث کے قابلِ استناد واستدلال ہونے کی دلیل حضرت عباسRadi Allah Anho کا اسے بیان کرنا، امام بخاریRehmatullah Alaih کا بطور حدیث اسے قبول کرنا اور درجنوں ائمہ حدیث کا اپنی اپنی کتب میں اسے شرعی قواعد وضوابط کے طور پر درج کرکے اس سے میلاد النبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam منانے کی شرعی اباحت کا استدلال واستنباط کرنا اس روایت کے قابلِ قبول اور حجت ہونے کے لیے کافی ہے اور اس پر کیے جانے والے مذکورہ بالا اعتراضات در حقیقت اشکالات ہیں جن کا حل بیان کیا جا چکا ہے ۔


  • 1  القرآن، سورۃ اللہب 111: 1-5
  • 2  ابو القاسم عبد الرحمن بن عبد اللہ السھیلی، الروض الانف فی تفسیر السیرۃ النبویۃ لابن ھشام، ج-3، مطبوعۃ: دار الکتب العلمیۃ، بیروت، لبنان، 2009م، ص:99
  • 3  ابو الفتح محمد بن محمدالشھیر بابن سیّدالناس،عیون الاثر فی فنون المغازی والشمائل والسیر، ج-1، مطبوعۃ: دار القلم، بیروت، لبنان، 1993م، ص:40
  • 4  ابوبکر احمد بن حسین البیھقی، دلائل النبوۃ للبیھقی، ج-1، مطبوعۃ: دار الکتب العلمیۃ، بیروت، لبنان،1988م، ص:184
  • 5  ابو الفضل عیاض بن موسی السبتی، الشفاء بتعریف حقوق المصطفیﷺ ، ج-1، مطبوعۃ:دار الفیحاء، عمان، 1407ھ، ص:261
  • 6  ٔابو الفضل أحمد بن علی بن حجر العسقلانی، فتح الباری شرح صحیح البخاری، ج-9، مطبوعۃ: دار المعرفۃ، بیروت، لبنان، 1379ھ، ص: 145
  • 7  شمس الدین محمد بن أبی بکر ابن قیم الجوزیۃ، تحفۃ المودود بأحکام المولود، مطبوعۃ: مکتبۃ دار البیان، دمشق، السوریۃ، 1971م، ص: 28
  • 8  أبو عبد اللہ محمد بن إسماعیل البخاری، صحیح البخاری، حدیث:5101 ، مطبوعۃ: دارالسلام للنشر والتوزیع، الریاض، السعودیۃ، 1999م، ص: 912
  • 9  أبو بکر أحمد بن الحسین البیہقی، ،شعب الایمان، حدیث: 277، ج-1،مطبوعۃ: مکتبۃ الرشد، الریاض، 2003م، ص: 244 -245
  • 10  ابوبکر احمد بن حسین بیہقی ،شعب الایمان (مترجم: قاضی محمد ملک اسماعیل)، ج-1، مطبوعہ: دار الاشاعت ،کراچی ،پاکستان،2007ء، ص:250
  • 11  أبو الحسن علی بن خلف ابن بطال، شرح صحیح البخاری لابن بطال، ج-7، مطبوعۃ: مکتبۃ الرشد، الریاض، السعودية،2003 م، ص: 195
  • 12  ایضاً
  • 13  أبو محمد الحسین بن مسعود البغوی، شرح السنۃ،ج- 9، مطبوعۃ: المکتب الإسلامی، بیروت، لبنان، 1983م، ص: 76
  • 14  نور الدين علی بن سلطان القاری، المورد الروی فی المولد النبوی ﷺ ، مطبوعۃ: منھاج القرآن ببلیکیشنز، لاہور، باکستان، 2011 م، ص:137
  • 15  القرآن،سورۃ آل عمران88:3
  • 16  أبو عبد اللہ محمد بن إسماعیل البخاری، صحیح البخاری، حدیث:5101 ، مطبوعۃ: دارالسلام للنشر والتوزیع، الریاض، السعودیۃ، 1999م، ص: 912
  • 17  امام محمد بن یوسف الصالحی الشامی، سبل الہدی والرشاد فی سیرۃ خیر العباد، ج-1، مطبوعۃ: دار الکتب العلمیۃ، بیروت لبنان،2013 م، ص:376
  • 18  القرآن، سورۃ البقرۃ 2: 162
  • 19  القرآن، سورۃ اللہب 111: 1-5
  • 20  أبو محمد الحسین بن مسعود البغوی، شرح السنۃ،ج- 9، مطبوعۃ: المکتب الإسلامی ، بیروت، لبنان، 1983 م، ص: 76
  • 21  امام محمد بن یوسف الصالحی الشامی، سبل الہدی والرشاد فی سیرۃ خیر العباد، ج-1، مطبوعۃ: دار الکتب العلمیۃ، بیروت، لبنان،2013م، ص:377
  • 22  أبو محمد الحسین بن مسعود البغوی، شرح السنۃ، ج- 9، مطبوعۃ: المکتب الإسلامی، بیروت، لبنان، 1983م، ص: 76
  • 23  حضرت ابو طالب کے بارے میں عدمِ ایمان کا موقف متقدمین ائمہ حدیث کا ہے اور یہاں پر انہی کے اقوال کے تناظر میں یہ موقف نقل کیا گیا ہے جبکہ متاخرین ائمہ نے حضرت ابو طالب کے عدمِ ایمان والی روایات پر شدید جرح کرتے ہوئے روایت و درایت سے ثابت کیا ہے کہ حضرت ابو طالب مومن تھے یا کم از کم اپنے والد حضرت عبد المطلب کی ملت پر یعنی مو حد تھے۔(ادارہ)
  • 24  أبو عبداﷲ أحمد بن محمد بن حنبل الشیبانی، مسند أحمد، حدیث:1789، ج- 3، مطبوعۃ: مؤسسۃ الرسالۃ، بیروت، لبنان، 2001م، ص:308
  • 25  القرآن، سورۃ الفرقان23:25
  • 26  شمس الدين محمد بن یوسف الکرمانی، الکواکب الدراری في شرح البخاری، ج-19، مطبوعۃ: دار احیاء التراث العربی، بیروت لبنان،1401 ھ، ص: 79
  • 27  أبو محمد محمود بن أحمد بدرالدین العینی، عمدۃ القاری شرح صحیح البخاری، ج-20، مطبوعۃ: دار احیاء التراث، بیروت، لبنان، ص: 55
  • 28  أبو الفضل أحمد بن علی بن حجر العسقلانی، فتح الباری شرح صحیح البخاری، ج-9، مطبوعۃ: دار المعرفۃ ،بیروت لبنان، 1379ھ، ص:145
  • 29  ایضاً، ص:146
  • 30  أبوبکر أحمد بن الحسین البیہقی، شعب الایمان، حدیث: 281، ج-1، مطبوعۃ: دارالکتب العلمیۃ، بیروت، لبنان،(لیس التاریخ موجوداً)، ص:261
  • 31  ابوبکر احمد بن الحسین البیہقی ،شعب الایمان (مترجم: قاضی محمد ملک اسماعیل)، ج-1، مطبوعہ: دار الاشاعت ،کراچی ،پاکستان،2007ء، ص:250
  • 32  أبو الفضل أحمد بن علی بن حجر العسقلانی، فتح الباری شرح صحیح البخاری ، ج-9، مطبوعۃ: دار المعرفۃ،بیروت، لبنان، 1379ھ، ص:145
  • 33  امام محمد بن یوسف الصالحی الشامی، سبل الہدی والرشاد فی سیرۃ خیر العباد، ج-1، مطبوعۃ: دار الکتب العلمیۃ، بیروت، لبنان،1993 م، ص: 376 -377
  • 34  شیخ محمد بن صالح العثیمین النجدی، شرح صحیح البخاری، ج-4، مطبوعۃ: مکتبۃ الطبری، القاهرۃ، مصر، 1429ھ، ص: 456
  • 35  شیخ سلیم اﷲ خان، کشف الباری شرح صحیح البخاری ، ج-8، مطبوعہ: مکتبہ فاروقیہ، کراچی، پاکستان، 1426ھ، ص: 194
  • 36  أبو عبد الله محمد بن إسماعیل البخاری، صحیح البخاری، حدیث:3194، مطبوعۃ: دارالسلام لللنشر والتوزیع، الریاض، السعودیۃ، 1999م، ص:532
  • 37  ایضًا، حدیث:1436، ص:232
  • 38  أبو عبد الله محمد بن إسماعیل البخاری، صحیح البخاری، حدیث:3194، مطبوعۃ: دارالسلام لللنشر والتوزیع، الریاض، السعودیۃ، 1999م، ص:532
  • 39  أبو بکر عبد الرزاق بن ہمام الصنعانی، المصنف، حدیث: 13955، ج-7، مطبوعۃ: المکتب الإسلامی، بیروت، لبنان، 1403ھ، ص: 477-478
  • 40  أبو عوانۃ یعقوب بن إسحاق الإسفرایینی، مستخرج أبی عوانۃ، حدیث:4403، ج-3، مطبوعۃ: دار المعرفۃ، بیروت، لبنان، 1998م، ص:112
  • 41  أبو القاسم سلیمان بن أحمد الطبرانى، مسند الشامیین، حدیث: 3114، ج-4، مطبوعۃ: مؤسسۃ الرسالۃ، بیروت، لبنان، 1984م، ص: 207-208
  • 42  أبو عبد اللہ محمد بن نصر المَرْوَزِی ،السنۃ، حدیث: 290، مطبوعۃ: مؤسسۃ الکتب الثقافیۃ، بیروت، لبنان،1408 ھ، ص: 82
  • 43  أبو بکر أحمد بن الحسین البیہقی، البعث والنشور، حدیث: 16، مطبوعۃ: مرکز الخدمات والأبحاث الثقافیۃ، بیروت، لبنان، 1986م، ص: 63
  • 44  أبو بکرأحمد بن الحسین البیہقی، السنن الصغیر،حدیث: 2439، ج-3، مطبوعۃ: جامعۃ الدراسات الإسلامیۃ، کراتشی، باکستان، 1989م، ص: 40-41
  • 45  أبو بکرأحمد بن الحسین البیہقی، السنن الکبری، حدیث: 13923، ج-7، مطبوعۃ: دار الکتب العلمیۃ، بیروت، لبنان، 2003م، ص: 262-263
  • 46  أبو بکر أحمد بن الحسین البیہقی، شعب الایمان، حدیث: 277، ج-1، مطبوعۃ: مکتبۃ الرشد، الریاض، السعودية، 2003م، ص:244-245
  • 47  أبو بکر أحمد بن الحسین البیہقی، دلائل النبوۃ ومعرفۃ أحوال صاحب الشریعۃ، ج-1، مطبوعۃ: دار الکتب العلمیۃ، بیروت، لبنان، 1405ھ، ص: 149
  • 48  أبو القاسم الحسین بن محمد الحنائی، الحنائیات (فوائد أبی القاسم الحنائی)، حدیث: 68، مطبوعۃ: أضواء السلف، الریاض، السعودية، 2007م، ص: 430
  • 49  أبو السعادات المبارک بن محمد الجزری، جامع الأصول فی أحادیث الرسول، حدیث: 9036، ج-11، مطبوعۃ: مکتبۃ دار البیان، بیروت، لبنان، 1972م، ص: 476 -477
  • 50  أبو عبد اللہ محمد بن سعد البصری، ابن سعد، الطبقات الکبری، ج-1، مطبوعۃ: دار الکتب العلمیۃ، بیروت، لبنان، 1990م، ص: 87
  • 51  أبو الحسن علی بن عمر الدارقطنی، المؤتلف والمختلف، ج-1، مطبوعۃ: دار الغرب الإسلامی، بیروت، لبنان، 1986م، ص:240
  • 52  أبو الفداء إسماعیل ابن کثیر الدمشقی، البدایۃ والنہایۃ، ج-2، مطبوعۃ: دار إحیاء التراث العربی، بیروت، لبنان، 1988م، ص:332
  • 53  أبو محمد الحسین بن مسعود البغوی، شرح السنۃ، ج-9، مطبوعۃ: المکتب الإسلامی، بیروت، لبنان، 1983م، ص:76
  • 54  أبو القاسم عبد الرحمن بن عبد اللہ السہیلی،الروض الأنف فی شرح السیرۃ النبویۃ لابن ہشام، ج-5، مطبوعۃ: دار إحیاء التراث العربی، بیروت، لبنان،2000 م، ص: 122-123
  • 55  أبو الفرج عبد الرحمن بن علی الجوزی، صفۃ الصفوۃ، ج-1، مطبوعۃ: دار الحدیث، القاہرۃ، مصر، 2000م، ص:26
  • 56  أبو القاسم علی بن الحسن بن ہبۃ اللہ ابن عساکر، تاریخ دمشق، ج-67، مطبوعۃ: دار الفکر للطباعۃ والنشر والتوزیع، بیروت، لبنان، 1995م، ص: 172-173
  • 57  أبو عبد اللہ محمد بن أحمد الذہبی، سیر أعلام النبلاء، ج-1، مطبوعۃ: دار الحدیث،القاہرۃ،مصر، 2006م، ص: 162
  • 58  علاء الدین علی بن حسام الدین الہندی،کنز العمال فی سنن الأقوال والأفعال، حدیث:15725، ج-6، مطبوعۃ: مؤسسۃ الرسالۃ، بیروت، لبنان،1981م، ص:283
  • 59  أبو عبد اللہ محمد بن إسماعیل البخاری، صحیح البخاری، حدیث:5101 ، مطبوعۃ: دارالسلام للنشر والتوزیع، الریاض، السعودیۃ، 1999م، ص: 912
  • 60  القرآن، سورۃ یوسف41:12
  • 61  أبو الفضل أحمد بن علی بن حجر العسقلانی، فتح الباری شرح صحیح البخاری، ج-9، مطبوعۃ: دار المعرفۃ، بیروت، لبنان، 1379ھ، ص: 145
  • 62  أبو الحسن علی بن أبی الکرم عز الدين ابن الأثیر، الکامل فی التاریخ، ج-2، مطبوعۃ: دار الکتاب العربی، بیروت، لبنان، 1997م، ص: 23
  • 63  أبو عبداﷲ أحمد بن محمد بن حنبل الشیبانی، مسند أحمد، حدیث: 3310، ج-5، مطبوعۃ: مؤسسۃ الرسالۃ، بیروت، لبنان،2001 م، ص: 334
  • 64  أبوحاتم محمد بن حبان الدارمي، الثقات، ج-1، مطبوعۃ: دائرة المعارف العثمانية، حيدر آباد الدكن، الهند،1393ھ، ص:182
  • 65  جلال الدین عبدالرحمن بن ابی بکر السیوطی ، الخصائص الکبریٰ، ج-1،مطبوعۃ: دارالکتب العلمیۃ، بیروت ، لبنان،2008م، ص:341
  • 66  شیخ محمد ابن العلامۃ علی الأثیوبی، اسعاف ذوی الوطر بشرح نظم الدرر فی علم الأثر، مطبوعۃ: مکتبۃ الغرباء الأثریۃ، المدینۃ المنورۃ، السعودية،1414 ھ، ص: 129
  • 67  امام محمد بن یوسف الصالحی الشامی، سبل الہدی والرشاد فی سیرۃ خیر العباد، ج-1، مطبوعۃ: دار الکتب العلمیۃ، بیروت، لبنان،2013م،ص:376
  • 68  أبو عبد الله محمد بن إسماعیل البخاری، صحیح البخاری، حدیث:5101، مطبوعۃ: دارالسلام لللنشر والتوزیع، الریاض، السعودیۃ، 1999م، ص:912
  • 69  أبو الفضل أحمد بن علی بن حجر العسقلانی، فتح الباری شرح صحیح البخاری، ج-9، مطبوعۃ: دار المعرفۃ، بیروت، لبنان، 1379ھ، ص: 145
  • 70  شمس الدین محمد بن أبی بکر ابن قیم الجوزیۃ، تحفۃ المودود بأحکام المولود، مطبوعۃ: مکتبۃ دار البیان، دمشق، السورية،1971ء، ص: 28
  • 71  أبو القاسم عبد الرحمن بن عبد اللہ السہیلی ،الروض الأنف فی شرح السیرۃ النبویۃ لابن ہشام، ج-5، مطبوعۃ: دار إحیاء التراث العربی، بیروت، لبنان،2000 م، ص: 122ـ123
  • 72  ابو القاسم عبد الرحمن بن عبد اللہ السہیلی ،الروض الأنف فی شرح السیرۃ النبویۃ لابن ہشام(مترجم: ادارہ ضیاء المصنفین، بھیرہ شریف)،ج-3، مطبوعہ: ضیاء القرآن پبلی کیشنز، لاہور،پاکستان، 2005ء،ص:192ـ193
  • 73  أبو الفداء إسماعیل ابن کثیر الدمشقی، البدایۃ والنہایۃ، ج-2، مطبوعۃ: دار إحیاء التراث العربی، بیروت، لبنان،1988 م، ص:332
  • 74  شھاب الدین احمد بن حجر الہیتمی، مولد النبی ﷺ ، مطبوعۃ: مرکز تحقیقات اسلامیۃ، لاہور، باکستان، 1980م، ص: 27
  • 75  ٔابو عبد اللہ محمد بن عبد الباقی الزرقانی، شرح الزرقانی علی المواہب اللدنیۃ بالمنح المحمدیۃ، ج-1، مطبوعۃ : دار الکتب العلمیۃ، بیروت، لبنان، 1996م، ص: 259
  • 76  عبداﷲ بن محمد بن عبد الوہاب النجدی، مختصر سیرۃ الرسول ﷺ ، مطبوعۃ، المطبعة السلفیۃ ومكتبتها، القاهرة، مصر ، 1396ھ، ص: 13
  • 77  مولانارشید احمد لدھیانوی ،احسن الفتاویٰ، ج-1، مطبوعہ: ایچ ایم سعید کمپنی ،کراچی،پاکستان،1425ھ، ص: 347-348
  • 78  امام محمد بن یوسف الصالحی الشامی، سبل الہدی والرشاد فی سیرۃ خیر العباد،ج-1، مطبوعۃ: دار الکتب العلمیۃ، بیروت، لبنان،2013م،ص:376
  • 79  أبو عبد اللہ محمد بن عبد الباقی الزرقانی، شرح الزرقانی علی المواہب اللدنیۃ بالمنح المحمدیۃ، ج-1، مطبوعۃ : دار الکتب العلمیۃ، بیروت، لبنان، 1996م، ص: 259
  • 80  امام محمد بن یوسف الصالحی الشامی، سبل الہدی والرشاد فی سیرۃ خیر العباد، ج-1، مطبوعۃ: دار الکتب العلمیۃ، بیروت، لبنان،2013م،ص:376
  • 81  أبو شُہبۃ محمد بن محمد، الوسیط فی علوم ومصطلح الحدیث، مطبوعۃ: دار الفکر، العربی، بیروت، لبنان، ص: 283
  • 82  أبو حفص محمود بن أحمد الطحّان، تیسیر مصطلح الحدیث، مطبوعۃ: مکتبۃ المعارف للنشر والتوزیع، الرياض، السعودية،1417ھ،ص: 73
  • 83  أبو القاسم عبد الرحمن بن عبد اللہ السہیلی، الروض الأنف فی شرح السیرۃ النبویۃ لابن ہشام، ج-5، مطبوعۃ: دار إحیاء التراث العربی، بیروت، لبنان،2000 م، ص: 122 -123
  • 84  أبو القاسم عبد الرحمن بن عبد اللہ السہیلی، الروض الأنف فی شرح السیرۃ النبویۃ لابن ہشام(مترجم: ادارہ ضیاء المصنفین بھیرہ شریف)،ج-3، مطبوعہ: ضیاء القرآن پبلی کیشنز، لاہور، پاکستان، 2005ء،ص:192-193
  • 85  جلال الدین عبد الرحمن بن ابی بکر السیوطی، الحاوی للفتاویٰ، ج-1، مطبوعۃ: دار الکتب العلمیۃ، بیروت، لبنان، 1988م، ص: 196-197
  • 86  ایضا، ص: 197
  • 87  شیخ عبد الحق محدث دہلوی، مدارج النبوۃ ، ج-2، مطبوعہ: نوریہ رضویہ پبلشنگ کمپنی،لاہور، پاکستان،1997 ء، ص: 19
  • 88  عبد الحئی محمد فرنگی محلی لکھنوی، مجموعۃ الفتاویٰ، ج-2، مطبوعہ: ایچ ایم سعید اینڈ کمپنی، کراچی،پاکستان، ص: 282
  • 89  عبداﷲ بن محمد بن عبد الوہاب النجدی، مختصر سیرۃ الرسول ﷺ ، مطبوعۃ، المطبعة السلفیۃ ومكتبتها، القاهرة، مصر ، 1396ھ، ص: 13
  • 90  نور الدين علی بن سلطان القاری، الورد الروی فی المولد النبوی ﷺ ، مطبوعۃ: منھاج القرآن ببلیکیشنز، لاہور، باکستان، 2011م، ص:137
  • 91  أبو زکریا یحییٰ بن شرف النووی، المنہاج شرح صحیح مسلم، ج-1، مطبوعۃ:دار إحیاء التراث العربی، بیروت، لبنان، 1392ھ، ص: 125

Powered by Netsol Online