encyclopedia

میلاد النبی ﷺاور عید شرعی

Published on: 24-May-2023

(حوالہ: مفتی سیّد شاہ رفیع الدین ہمدانی، ڈاکٹر عمران خان ، علامہ محمد حسیب احمد، سیرۃ النبی ﷺ انسائیکلوپیڈیا، جلد-3، مقالہ:33، مطبوعہ: سیرت ریسرچ سینٹر، کراچی، پاکستان، 2019ء، ص: 894-935)

عالمِ اسلام کے لیے نہایت خوش آئند بات آج کے دور میں یہ ہے کہ مسلمانوں کے ہر مکتبہءِ فکر کا میلاد النبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے کسی نہ کسی صورت میں انعقاد پر اتفاق ہے۔کوئی اسے "مولود النبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam"کےعنوان سے مناتا ہے توکوئی "سیرۃ النبیSallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam "کے نام سے،کہیں اس کا نام" محفلِ ذکرِ رسول Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam" کے طور پر لیاجاتا ہے جبکہ کہیں اسے "مجلسِ اسوۂ حسنہ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam"کے اور کہیں"سیرتِ طیبہ کانفرنس"کے نام سے اس کو منایا جاتا ہے۔ان تمام طریقوں سے منائے جانے والی مجالس میں ایک قدر مشترک ہے اور وہ ہے ذکرِ رسول Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے ذریعہ محبت و اطاعتِ رسول Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی طرف رغبت دلانا۔الفاظ و اصطلاحات کے اس اختلاف کو اہلِ علم خوب جانتے ہیں لہذا ان کے لیے یہ عنوان کبھی بھی جنگ وجدل اور افتراق وانتشار کا باعث نہیں رہا لیکن مسلمانوں کے درمیان ایک چھوٹا سا گروہ ہمیشہ ایسا رہا ہے جو خود اپنے آپ کو قرآن و سنت کا حامل سمجھ کر دوسروں کی تکذیب وتردید کو حق وباطل کا معرکہ سمجھتا ہے چنانچہ میلاد النبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamپر ایسے چند افراد کی طرف سے یہ اعتراض بھی کیاجاتا ہے کہ جشن ولادت کو عید کیوں کہتے ہو؟جبکہ اسلام میں صرف دو ہی عیدیں ہیں،پہلی عیدالفطر اور دوسری عیدالاضحیٰ، یہ تیسری عید، عید میلاد النبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکہیں سے ثابت نہیں ہے اور یہ لوگوں کی اپنی اختراع ہے ؟

شبہ کا ازالہ

ربیع الاوّل اسلامی سال کا تیسرا مہینہ ہے اور ربیع کے اصل معنی اس موسم سے متعلق ہیں جس میں زمین بارش کی وجہ سے سرسبزوشاداب ہوجاتی ہے یعنی موسم ِبہار۔ ظاہری طورنسی 1کے مطابق پر چونکہ ابتدائے زمانہ میں کچھ دنوں تک موسمِ بہار اسی مہینہ میں پڑا اس لیے اس کا نام ربیع الاوّل رکھا گیا۔

اس مہینے کا سب سے زیادہ اور بزرگ شرف یہ ہے کہ حضور Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے اس مہینہ میں اپنے قدومِ میمنتِ لزوم سے اس خاکدانِ عالم کو مشرف فرمایا۔ جن کے ظہور کے سبب تمام جہاں پیدا کیے گئے اور آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی امت" خیرامۃ " کے شرف سے ممتاز فرمائی گئی چنانچہ اس حوالہ سے بیان کرتے ہوئےامام ملا علی قاریRehmatullah Alaih لکھتے ہیں:

بعض ارباب الحال:
لھذا الشھر فی الاسلام فضل
ومنقبة تفوق علی الشھور
فمولود به واسم ومعنی
وآیات بھرن لدى الظھور
ربیع فی ربیع فی ربیع
ونور فوق نور فوق نور.2
ایک صاحبِ حال نے کیا خوب فرمایا ہے۔اسلام میں اس مہینے کو فضیلت اور شان حاصل ہے۔ جو دوسرے مہینوں سے بڑھ کر ہے۔ سو اس میں پیدا ہونے والے کا نام بھی محمد (قابل تعریف) اور معنی (ستودہ ذات و صفات) بھی قابل تعریف اور آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے ظہور کے وقت کئی نشانیاں ظاہر ہوئیں۔ بہار میں بہار، بہار میں بہار، اور نور پر نور، نور پر نور۔

اور اسی مہینے میں آپ بقائے الہٰی کی طرف متوجہ ہوئے اور یہ شرف سب مہینوں پر سبقت لے گیا۔ اس سارے مہینے میں بالعموم اوربارہ ( 12) ربیع الاوّل کو بالخصوص تمام ممالک کے مسلمان میلاد النبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی تقریب ِسعید مناتے ہیں۔ جگہ جگہ محافلِ میلاد ومجالسِ ذکر ودرود کا انعقاد ہوتا ہے۔ قریہ قریہ عظیم الشان جلوس نکالے جاتے ہیں۔ بڑے وسیع پیمانے پرخیرات ہوتی ہے۔ طعام وشیرینی کا اہتمام کیا جاتا ہے اور ذکرِ مصطفوی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے اعزاز وشوکت کے لیے محافل وجلوس کی زیب وزینت سے بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول پیش کرکے محبت ونیاز مندی کا اظہار کیا جاتا ہے۔ علمائے کرام اور صاحب دل عوام سیرت نبوی وتعلیم محمدی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی روشنی سے اپنی گفتار وکردار کو آراستہ کرتے ہیں اور شکر ِخداوندی بجالاتے ہیں۔ انہی وجوہ سے اس تقریب کو لفظاً عید (خوشی) سے تعبیر کیا جاتا ہے۔

دین اسلام انسانوں کے لیے مکمل ضابطہ حیات ہے کہ جس نے انسانوں کے لیے زندگی کے ہر پہلو کو تفصیلی طور پر بیان کردیا ہے ۔ اسی طرح دین اسلام نے مسلمانان عالم کو غیر مسلموں کے مقابلے میں دوبڑے مذہبی تہوار دیے جن کو عید الفطر اور عید الاضحی کے نام سے یاد کیا جاتا ہے اور ان میں خوشی ومسرت کا اظہار کیا جاتا ہے لیکن ان تہواروں کے علاوہ بھی لفظ عید کا اطلاق ہر خوشی ومسرت اور نعمت کے ملنے والے دن پر کیا جاسکتا ہے۔ شرعی مسائل میں ہزاروں تعبیریں ایسی ہیں جن کی معمولی مناسبت کی وجہ سے شرعی اصطلاحات کے الفاظ کا ان پر اطلاق کیا جاتا ہے اور یہ ہر مکتبِ فکر میں جاری وساری ہے۔

عید میلاد النبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکائنات کی سب سے بڑی عید ہے۔ یہ اس ہستی سے نسبت رکھتی ہے کہ اگر وہ نہ ہوتی تو پھر کوئی اور عید بھی نہ ہوتی اور نہ عید منانے والا ہوتا۔جس ہستی کی برکت سے ہمیں وجود نصیب ہوا، دین اسلام،ایمان، قرآن، رمضان اور معبود حقیقی اﷲ سبحانہ کا عرفان نصیب ہوا، جس کی برکت سے عید الفطر اور عید الاضحی اور ان کی خوشیاں نصیب ہوئیں اسی ہستی کی اس دنیا میں تشریف آوری کا دن مسلمانوں کی پہلی اور سب سے بڑی عید اور خوشی کا دن ہے چنانچہ حدیثِ قدسی میں مروی ہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ نے نبی مکرم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamسے ارشاد فرمایا:

لولاك لما خلقت الأفلاك ولما أظھرت الربوبیة.3
اگر آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam(پیدا)نہ(کیے گئے ) ہوتے تو میں کسی جہاں کوپید انہ کرتااور اپنی ربوبیت (رب ہونے) کی شان ہی ظاہر نہ فرماتا۔

اسی طرح اﷲ تعالیٰ نے حضرت آدم Alaihis Salamسے فرمایا:

إنه آخر النبیین من ذریتك وإن أمته آخر الأمم من ذریتك ولولا هو یا آدم ما خلقتك.4
وہ تیری اولاد میں سے تمام انبیاء میں سے آخری ہے اور اس کی امت تیری اولاد میں سب سے آخری امت ہے اور اے آدم اگر وہ (محمدSallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam) نہ (پیدا کیے گئے ) ہوتے تو میں تم کو بھی پیدا نہ کرتا۔

یعنی رسول مکرم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی تخلیق کے سبب عالم و مافیھا وجود میں لائے گئے اور بالخصوص امت محمدیہ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکو خیر الامم کے منصب جلیلہ سے نوازا گیا تو یہ مسرت و خوشی آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی ولادت کی وجہ سے ہی ظہور پذیر ہوئی لہذا یوم ولادت عید کا دن ہی ہوا۔اسی حوالہ سے شیخ عبد الحق محدث دہلویRehmatullah Alaih لکھتے ہیں:

پیدائش کی رات کی فضیلت تو ساری کائنات پر ہے کیونکہ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی وہ ذات ہے کہ اﷲ تعالیٰ نے سارے جہان کے لیے رحمت بنایا اور اسی ذات مقدسہ کے صدقہ میں ہی تو زمین وآسمان کی تمام مخلوقات پر اﷲ کی نعمتیں عام ہیں۔5

یہ ارشاداتِ مبارکہ اس حقیقت کو ظاہر کررہے ہیں کہ اگر نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی تخلیق نہ کی گئی ہوتی تو یہ کائنات ہی معرض وجود میں نہ آتی، کسی انسان کا وجود نہ ہوتا تو کسی عید کا تصور بھی نہ ہوتا۔یہ تمام عیدیں آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamہی کے طفیل نصیب ہوئی ہیں۔

یوم ولادت پر عید کا اطلاق

ذکرِ نعمت اور تحدیثِ نعمت کے علاوہ اﷲ تبارک و تعالیٰ کی نعمتوں اور اس کی عنایات کریمانہ پر شکر کے اظہار کے کئی طریقے ہیں۔ ان میں سے ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ اس خوشی کا اظہار جشن اور عید کے طور پر کیا جائے۔میلاد النبیSallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کو عید کہنے میں کوئی حرج نہیں ہےاور نہ ہی یہ شرعاً ناجائزہےکیونکہ لفظ عید کا اطلاق ہر نعمت کے ملنے والے دن اور بار بار لوٹ کر آنے والی خوشی کے دن پر کیا جاتا ہے۔عید میلاد النبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamمیں لفظ "عید" لغوی معنی میں مراد ہے یعنی خوشی نہ کہ شرعی معنی میں یعنی حضور اکرم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی ولادت باسعادت کی خوشی کا موقع اور دن بھی ہر سال ایسے ہی واپس لوٹ کرآتی ہے جس طرح ہر سال عید الفطر اور عید الاضحیٰ لوٹ کے آتی ہے۔

عید میلاد النبیﷺعرفی عید ہے

عید میلاد النبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamاصطلاحی عید نہیں بلکہ عرفی عید ہے۔جہاں تک عید الفطر اور عید الاضحی کا تعلق ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ اسلام میں یہ دو مخصوص ایّام ہیں جن کے احکام وحدود شرعاً متعین ہیں اور اس طرح کی اور کوئی عید نہیں لیکن یہ سمجھنا کہ ان دو عیدوں کے علاوہ اور کہیں لفظ ِعید کا استعمال نہیں کیاجاسکتااورکسی اور جگہ لفظِ عید کا اطلاق عقیدہ اسلام وسنت کے منافی ہے یہ انتہائی سخت غلطی ہے۔

مسلمان عام طور پر عید کا لفظ اکثر مواقع پر بولتے ہیں حتیٰ کہ وہ چند افراد جو اس کے قائل نہیں وہ بھی " عید میلاد النبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam"کا لفظ ہی استعمال کرتے ہیں لیکن کسی کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوتا کیونکہ یہ عرفاً استعمال کیا جاتا ہے۔ عید میلاد النبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamبھی اسی طرح کی عید ہے نہ تو اس میں کوئی نماز عیدادا کی جاتی ہے اور نہ ہی اس میں روزہ رکھنا حرام ہے جیساکہ لفظ "جہاد"کی اصطلاح امت مسلمہ میں کفار سے قتال کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے تو کیا "جہاد بالقلم" اور" جہاد باللسان" جیسی اصطلاحیں ایجاد کرنا بھی دین کی تحریف میں شامل ہیں؟ اسی طرح "قیام" کا لفظ نماز میں کھڑے ہونے کی حالت کے لیے مخصوص ہے تو کیا نماز کے علاوہ کھڑے ہونے کی حالت پر "قیام" کا اطلاق کرنا بھی دین میں تحریف ہے؟ علاوہ ازیں سینکڑوں اصطلاحات ایسی ہیں جو ایک مقام پر حقیقتاً اور دوسرے مقام پر مجازاً استعمال ہوتی رہتی ہیں اورآج تک کسی اہلِ علم نے اس پر اعتراض نہیں کیا۔ اسی طرح میلاد النبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamپر لفظ" عید "کا اطلاق کرنا ہے جو کہ ہرگز خلافِ شرع نہیں ہے۔

شرعی اصطلاحات کا استعمال

شریعت مطہرہ میں ہزاروں شرعی اصطلاحات کا استعمال غیر اصطلاحی معنوں میں ہوتا ہے جن میں صرف لفظاًاشتراک ہوتا ہے اور ذرہ برابر بھی احکام متعلقہ کا ان پر اجراء نہیں ہوتامثلاً:

  1. "حرم" کا لفظ مکہ مکرمہ پر احکامِ شرعیہ کے مجموعہ کی وجہ سے استعمال کیاجاتا ہےلیکن حرمِ نبوی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamپر جو اس لفظ کااطلاق ہے وہ احکام کی رو سے نہیں بلکہ مجازی طور پرہے اسی لیے "حرمین شریفین "کی اصطلاح معروف ہے ۔
  2. "عمرہ" کے احکام مخصوص ہیں لیکن مسجد قبا میں ادا کیے جانے والے دوگانہ کو "عمرہ" کہا گیا ہے۔
  3. "اعتکاف"ایک مخصوص شرعی اصطلاح ہے لیکن مسجد میں بنیت اعتکاف داخل ہونے پر اس کا اطلاق کرنا خواہ لمحہ بھر ہی کے لیےکیوں نہ ۔
  4. "قیام" ایک مخصوص اصطلاحِ شرعی ہے لیکن نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی تعظیم کے لیے محافل کے اختتام پر پڑھے جانے والے سلام کی حالت کو اس سے تعبیر کیا جاتا ہے۔
  5. "جہاد" ایک مخصوص اصطلاح ہے لیکن اس کا اطلاق نفس کشی پر کرنا بھی اسی مجاز کے قبیل سے ہے۔

ان مذکورہ شرعی اصطلاحات کا غیر شرعی معنوں پر اطلاق یہ واضح کررہا ہے کہ کسی چیز سے مناسبت کی وجہ سے شرعی اصطلاحی الفاظ کا ان پر اطلاق درست ہے اور میلاد النبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamپر لفظ"عید" کا اطلاق بھی اسی قبیل سے تعلق رکھتا ہے جو کہ مسلمانوں میں عُرفاً رائج ہے۔

جشنِ میلاد النبی ﷺعیدِ شرعی نہیں

جشنِ میلاد النبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamعیدِ شرعی ہے نہ ہی کوئی مسلمان اِسے عید شرعی سمجھتاہےالبتہ یہ عید شرعی سے بھی زیادہ عظمت اور کئی گنا زیادہ قدر ومنزلت والا دن ہے۔ اِس لیے اس دن خوشیاں منانا ایک فطری عمل ہے اور اگر اسے عید مسرت بھی کہا جائے تو کوئی مبالغہ نہ ہوگا۔ عید میلاد النبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamتو سال میں صرف ایک دفعہ آتی ہیں جب کہ محافل میلاد اور آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے ذکر اور سیرت کا بیان سال بھر جاری رہتا ہے، اس میں زمان ومکان کی کوئی قید نہیں۔ مگر حضور Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی ولادت باسعادت کے دن کو عید کا نام اِس لیے دیا جاتا ہے کہ لوگ اپنی ہر بڑی خوشی اور فرحت کے اِظہار کے لیے لفظِ عید استعمال کرتے ہیں۔

یومِ میلادالنبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamمعروف میں عید کا دن ہے جیسے کسی قریبی دوست یا محبوب کی آمد پر کہا جاتا ہے کہ آپ کا آنا عید ہے! آپ کا ملنا عید ہے! عربی زبان کا یہ شعر اس معنی کی صحیح عکاسی کرتا ہے:

عید وعید وعید صرن مجتمعة
وجه الحبیب وعید الفطر والجمعة.6
ہمارے لے تین عیدیں اکھٹی ہوگئی ہیں محبوب کا چہرہ، عید الفطر اور یومِ جمعہ۔

حضور نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے یوم ولادت کو عیدِ میلاد اور عید نبوی کا نام دینا اس حقیقت کا آئینہ دار ہے کہ میلاد النبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamمنانے والوں کےنزدیک شرعی طور پر صرف دو ہی عیدیں ہیں عید الفطر اور عید الاضحی اور عید میلاد یہ شرعا نہیں ہے۔

عید کی تعریف اور جشن میلاد کو عید کہنے کی وجہ

یہ بات ذہن نشین رہے کہ "یوم میلاد النبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam"کو عید کہنے کی وجہ یہ ہے کہ عید کا لفظ خوشی اور مسرت پر بولا جاتا ہے۔ جس طرح کسی آدمی کو مال ودولت اور اولاد وکاروبار مل جائے تو بولتے ہیں آج اس کی عید ہوگئی۔ معلوم ہوا خوشی اور مسرت والے دن کو عید کے نام سے تعبیر کیا جاسکتا ہے۔ جس طرح لغت اور مفسرین ومحدثین کی کتب میں بھی اس کا ذکر موجود ہے چنانچہ علامہ سیّد محمود آلوسی Rehmatullah Alaihلکھتے ہیں:

ویطلق على نفس السرور العائد.7
یعنی ہر لوٹنے والی خوشی کو عید کہا جاتا ہے۔

حضرت قاضی ثناء اﷲ پانی پتی Rehmatullah Alaihلکھتے ہیں:

والعید السرور بعد الغم وقیل یوم السرور.8
یعنی غم کے بعد خوشی ملنے کو عید کہتے ہیں اور خوشی والے دن کو بھی عید کہا جاتا ہے۔

اسی طرح امام خازن Rehmatullah Alaih فرماتے ہیں:

والعید یوم السرورسمى.9
خوشی کے دن کو عید کہتے ہیں۔

اسی حوالہ سے امام بغویRehmatullah Alaih لکھتے ہیں:

والعید: یوم السرور وسمى به للعود من الفرح إلى الفرح وهو اسم لما اعتدته ویعود إلیك وسمى یوم الفطر والأضحى عیدا لأنھما یعودان فى كل سنة.10
عید کا معنی خوشی کا دن ہے اسے عید اسی لیے کہا جاتا ہے کہ یہ ایک خوشی سے دوسری تک لوٹاتاہے۔جسے ایک وقت کے لیے مقرر کیا جائے اور وہ بار بار لوٹے اسی کا نام عید ہے۔ اور یوم فطر اور اضحی کو بھی اسی لیے عید کہا جاتا ہے کہ یہ دن ہر سال لوٹتے ہیں۔

اسی حوالہ سے علامہ شوکانی لکھتے ہیں:

العید مشتق من العود فكل عید یعود بالسرور.11
عید عود (لوٹنے) سے مشتق ہے اور ہر عید سرور(خوشی) کے ساتھ لوٹتی ہے۔

امام ملا علی قاری Rehmatullah Alaihاس لفظ کے استعمال کے بارے میں یوں لکھتے ہیں:

یستعمل العید فى كل یوم فیه مسرة.12
عید کا لفظ ہر اس دن کے لیے بولا جاتا ہے جس میں کوئی خوشی ہوتی ہے۔

اس کی وجہ تسمیہ بیان کرتے ہوئےعلامہ ادریس کاندھلوی لکھتے ہیں:

سمى العید عیدا لأنه یعود كل سنة بفرح جدید.13
عید کا نام عید اس وجہ سے رکھا جاتا ہے کہ وہ ہر سال نئی خوشی کے ساتھ لوٹتی ہے۔

المعجم الوسیطمیں اس حوالہ سے یوں منقول ہے:

(العید)كل یوم یحتفل فیه بذكرى كریمة أو حبیبة.14
عید ہر وہ دن ہے جس میں کریم یا محبوب شخصیت کی یاد میں محفل منعقد کی جائے۔

ان عبارات سے یہ واضح ہوا کہ عید کا اطلاق ہر خوشی ومسرت والے دن پر ہوتا ہے اور وہ دن کہ جس دن کوئی نعمت ملی ہو یا کسی بڑے واقعہ کی یادگار منائی جاتی ہے اس کو عید کہہ سکتے ہیں۔ لہٰذا حضور Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی ولادت باسعادت سے بڑھ کر کائنات کو کون سی بڑی نعمت ملی ہے لہذا اس کو عید میلاد النبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکہنا بالکل جائز ودرست ہے اور یہ دین اسلام میں کوئی زیادتی نہیں۔ نیز میلاد النبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکو لفظ عید سے تعبیر کرنا شرعاً کوئی ناجائز نہیں کیوں کہ شریعت اسلامیہ میں ایسی درجنوں مثالیں ملتی ہیں کہ جن پر لفظ عید کا اطلاق ہوا ہے چنانچہ ابوالقاسم امام راغب اصفہانیRehmatullah Alaih عید کی تعریف بیان کرنے کے بعد اس پر دلیل دیتے ہوئے درج ذیل آیت کو بطور استشہاد ذکرکرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں:

وعلى ذلك قوله تعالى: أَنْزِلْ عَلَیْنا مائِدَة مِنَ السَّماء ِ تَكونُ لَنا عِیداً.والعید: كل حالة تعاود الإنسان والعائدة: كل نفع یرجع إلى الإنسان من شىء ما.15
اس ضمن میں اﷲعزوجل کا (حضرت عیسیٰAlaihis Salamکی دعا سے متعلق) ارشاد ہے کہ ہم پر آسمان سے خوان (کھانا)اتار کہ وہ ہمارے (اگلوں پچھلوں کے لیے )عید ہو ۔ عید انسان کی اس حالت خوشی کو کہتے ہیں جو بار بار لوٹ کر آئے اور "العائدۃ" ہر اس منفعت کو کہتے ہیں جو انسان کو کسی چیز سے حاصل ہو۔

علامہ راغب اصفہانی Rehmatullah Alaihکے مذکورہ بالا کلام سے معلوم ہوا کہ عید ہر اس دن کو کہتے ہیں جو لوٹ لوٹ کر آئے اورجس میں انسان کو کوئی خوشی حاصل ہو،یاجس میں اﷲعزوجل کی طرف سے کوئی خصوصی رحمت و نعمت عطا ہوئی ہو اور اسی طرح جسے کسی خوشی کے موقع سے کوئی خاص مناسبت ہو اس کو عید سے تعبیر کیا جاسکتا ہے۔

بارہ(12) ربیع الاوّل کے موقع پر یہ تینوں صورتیں ہی جمع ہوتی ہیں کہ ایک مسلمان کے لیے حضور نبی کریمSallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے ولادت پاک کے دن سے بڑھ کر کیا خوشی ہوسکتی ہے؟ اس خوشی کے سبب بھی بارہ(12) ربیع الاوّل کو عید کا دن قرار دیا جانا درست ہے۔

نعمت وفرحت کے حصول کا دن بلاشبہ عید کا دن ہے جس کا ثبوت قرآن کریم میں موجود ہے ۔پہلی امتوں میں بھی ادائے شکر کا یہ طریقہ تھا کہ جس دن اﷲ تعالیٰ کی کوئی خاص نعمت میسر آئے تو سابقہ امتیں اس دن کو بطور عید مناتی تھیں اورخوشی والے دن کو عید کہنے کا ذکر قرآن مجید میں بھی موجود ہے۔ جس طرح حضرت عیسیٰAlaihis Salam نے اﷲ کی بارگاہ میں جب دعا مانگی کہ ہمارے لیے آسمان سے پکاپکایا کھانا نازل فرما! اور جس دن وہ کھانا اُترے گا وہ دن ہماری عید کا دن ہوگا۔حضرت عیسیٰAlaihis Salam کی اس دعا کا ذکر کرتےہوئے اللہ تبارک وتعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:

قَالَ عِيْسَى ابْنُ مَرْيَمَ اللّٰھمَّ رَبَّنَآ اَنْزِلْ عَلَيْنَا مَاۗىِٕدَةمِّنَ السَّمَاۗءِ تَكوْنُ لَنَا عِيْدًا لِّاَوَّلِنَا وَاٰخِرِنَا وَاٰيَة مِّنْك ۰ۚ وَارْزُقْنَا وَاَنْتَ خَيْرُ الرّٰزِقِيْنَ114.16
عیسیٰ ابن مریم (Alaihmas Salam) نے عرض کی: اے اﷲ! اے ہمارے رب! ہم پر آسمان سے خوانِ (نعمت) نازل فرما دے کہ (اس کے اترنے کا دن) ہمارے لیے عید ہوجائے ہمار ے اگلوں کے لیے (بھی) اور ہمارے پچھلوں کے لیے (بھی) اور (وہ خوان) تیری طرف سے نشانی ہو، اور ہمیں رزق عطا کر اور تو سب سے بہتر رزق دینے والا ہے۔

امام طبری Rehmatullah Alaihاس دعا کا معنی بیان کرتے ہوئے امام سدیRehmatullah Alaih کا قول نقل کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں:

تكون لنا عیدًا لأولنا وآخرنا یقول: نتخذ الیوم الذى نزلت فیه عیدًا نعظِّمه نحن ومن بعدنا.17
جس دن مائدہ نازل ہو اس دن کی تعظیم کرتے ہوئے ہم بھی اس دن عید منائیں اور ہمارے بعد آنے والے لوگ بھی۔

واضح ہوا کہ عید کا اطلاق ہر خوشی ومسرت والے دن پر ہوتا ہے اور وہ دن کہ جس دن کوئی نعمت ملی ہو یا کسی بڑے واقعہ کی یادگار منائی جاتی ہے اس کو عید کہہ سکتے ہیں۔

اس آیتِ کریمہ میں موجود جملہ "تَکُونُ لَنَا عِیدًا لِأَوَّلِنَا وَآخِرِنَا" سے ثابت ہوا کہ جو نعمت ایک بار نصیب ہوجائے اس کی یاد تازہ کرنے کے لیے ہر سال خوشی وفرحت کا اظہار شرعاً جائز ہے۔ مثلاً مائدہ یعنی دسترخوان تو ایک بار آیا مگر حضرت عیسیٰAlaihis Salam نے ہمیشہ کے لیے اس دن کو عید قرار دیا۔اسی طرح قرآن مجید ایک بار ماہ رمضان میں اترا اورایک ہی بارشب قدر میں اس کا نزول ہوا مگر تا قیامت یہ ماہ اور رات تاریخی بن گئی اوراس میں عبادات کی جاتی ہیں جس کا ثواب عام ماہ اور عام رات سے کئی گنا زیادہ ہے۔اسی تناظر میں عیدمیلادالنبیSallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کاسالانہ منانا بھی ہے شرعی طور پر درست ہے۔

یہاں مائدہ کی نعمت پر حضرت عیسیٰ ابن مریم Alaihmas Salam اپنی امت کو عید منانے کا حکم فرماتے ہیں جبکہ آمد مائدہ کی فخر کائنات اصل الموجودات حضرت محمد مصطفی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی آمد سے کیا نسبت ہے۔ کہاں آسمانی کھانوں کے دسترخوان کا اترنا اور کہاں مقصود تخلیق کائنات Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکا دنیا میں تشریف لانا۔ جب عمومی نعمتوں کے نزول پر عید منانا انبیاء Alaihmas Salamکی سنت اور اﷲ کے حکم کی پیروی قرار پائی تو اس نعمت عظمیٰ کے حصول پر یہ امت عید ِسعید کیوں نہ منائے جس کے توسط سے کائنات ہست وبود کو یہ ساری نعمتیں عطا ہوئی ہیں۔

پھر ہمارے نبی تو رحمۃ للعالمین ہیں اور خاتم النبیین Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے دین اور آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی رحمت نے قیامت تک جاری و ساری رہنا ہے لہذا اس پر تو جتنا بھی مسرت کا اظہار کیا جائے وہ کم ہے۔

اس حوالہ سے خود امام طبری Rehmatullah Alaihاس دعا کا معنی بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں:

تكون لنا عیدا، نعبد ربنا فى الیوم الذى تنزل فیه ونصلى له فیه، كما یعید الناس فى أعیادهم.18
نزولِ خوان کا دن ہمارے لیے عید ہوجائے اس دن ہم اپنے رب کی عبادت کریں جس میں خوان نازل ہوا اوراس میں ہم اس کےلیےنمازپڑھیں۔ اسی طرح اس دن کو نمازپڑھ کر منائیں جیسےلوگ اپنی عیدوں میں کرتےہیں۔

اس آیت کے تحت امام فخر الدین رازی Rehmatullah Alaihلکھتے ہیں:

ونزلت یوم الأحد فاتخذہ النصارى عیدا.19
وہ کھانا اتوار کے دن نازل ہوا تو عیسائیوں نے اس دن کو عید بنالیا۔

حضرت عیسیٰ ابن مریم Alaihmas Salamکی مراد یہ تھی کہ وہ نزولِ مائدہ کا دن بہ طورِ عید منائیں اس کی تعظیم و تکریم کریں اﷲ کی عبادت کریں اور شکر بجالائیں۔اس سے یہ اَمر بھی مترشح ہوا کہ جس دن اﷲ تعالیٰ کی کوئی خاص رحمت نازل ہوتی ہے اس دن شکر الہٰی کے ساتھ اِظہار مسرت کرنا، عبادت بجالانا اور اس دن کو عید کی طرح منانا طریقہ صالحین اور اہل اﷲ کا شیوہ رہا ہے ۔ امام الانبیاء محسنِ انسانیت حضرت محمد Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی اس دنیائے آب وگل میں تشریف آوری کا دن خدائے بزرگ وبرترکی عظیم ترین نعمت اور رحمت کے نزول کا دن ہے کیوں کہ اسے خود اﷲ نے نعمت قرارد یاہے۔ اس لیے حضور نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی ولادت مبارکہ کے دن عید منانا، شکر الہٰی بجالانا اور اِظہار مسرت وشادمانی کرنا انتہائی مستحسن ومحمود قول ہے اور یہ ہمیشہ سے مقبولانِ الہٰی کا طریقہ رہا ہے۔معلوم ہواکہ ہر خوشی والے دن کو عید کہا جاتا ہے کیونکہ جب ہر چھوٹی موٹی خوشی پر عید کا لفظ بولا جاسکتا ہے تو محبوب Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے ملنے پر لفظ عید کیوں استعمال نہیں کیا جاسکتا؟ جب آسمان سے کھانا اترے تو عید بن جائے جب سرورکائنات Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamتشریف لائیں تو وہ دن عید کیوں نہیں ہوسکتا۔

ایک شبہ اور اس کا ازالہ

اگر کوئی یہ کہے کہ یہ سابقہ امت کی بات ہے جو ہمارے لیے قابلِ قبول نہیں ہے تو یہ بات بھی لاعلمی پر مبنی ہوگی کیونکہ سابقہ امتوں کی وہ بات جو بغیر تردید کے اسلام نے بیان کی وہ بھی ہمارے لیے حجت ہے۔سابقہ اُمم کی فقہ کے ہم مکلف نہیں لیکن ان کے مسائل واَدلہ ہم اپنے مسائل پر منطبق کرسکتے ہیں بشرطیکہ وہ شریعت اسلامیہ کے منافی نہ ہوں۔جہاں تک بنی اسرائیل سے نقل کا مسئلہ ہے یہ مطلقاً منع نہیں اس میں تفصیل ہے۔ جو مسئلہ قرآن وحدیث کے خلاف نہ ہو اس کو بیان کرنا اور استدلال کرنا درست ہے ہاں اگر وہ مسئلہ قرآن وحدیث کے خلاف ہو تو پھر اس کو نقل کرنا اور بطور استدلال پیش کرنا جائز نہیں چنانچہ مسنداحمد میں حضرت ابوسعید خدری Radi Allah Anhoکی روایت میں یوں منقول ہے :

و حدثوا عن بنى اسرائیل ولا حرج.20
اور بنی اسرائیل کے حوالے سے بھی بیان کرسکتے ہو اس میں کوئی حرج نہیں۔

سیّد احمد حسن دہلوی کی تفسیر"احسن التفاسیر" کے مقدمہ میں ہے کہ صحیح بخاری میں عبداﷲ بن عمرو بن العاص Radi Allah Anhumaسے جو روایت ہے اس میں اہل کتاب سے اس طرح کی روایت لینے کی اجازت ہے کہ جو قرآن کے موافق ہو۔21

شریعتِ اسلامی کا مسلمہ اصول

اسی حوالہ سے ماہنامہ " البلاغ" میں عبد الشکور کشمیری لکھتے ہیں کہ یہ کہا جاسکتا ہے کہ یہ واقعہ حضرت موسیٰ Alaihis Salam کی شریعت کا ہے، امت محمدیہ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے حق میں اسے دلیل نہیں بنایا جاسکتا لیکن معلوم ہونا چاہئیے کہ پہلی امتوں کو جن شرائع اور احکام کی ہدایت کی گئی ہے قرآن نے ان کو نقل کیا ہے وہ ہمارے حق میں بھی معتبر ہیں اور ان کی اقتداء کرنے کا امر ہم کو بھی ہے جب تک کہ خاص طور پر ہمارے پیغمبر Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam یا ہماری کتاب اس حکم سے علیحدہ نہ کرے۔ سابقہ شریعتوں کے جو احکام قرآن پاک میں ذکر کیے گئے ہیں اگر ان کو نقل فرمانے کے بعد کسی قسم کی کوئی نکیر نہیں فرمائی تو ان احکام کی اتباع امت محمدیہ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamپر بھی واجب اور ضروری ہے اور جن احکام کو ذکر کے ساتھ اس کی تردید کی ہے ان کی اتباع ہم پر واجب نہیں بلکہ ان پر عمل کرنا حرام ہے۔ 22

اس طرح اہل اسلام کی عید کے متعلق بیان کرتے ہوئےامام اسماعیل حقی Rehmatullah Alaih لکھتے ہیں:

إن الأعیاد أربعة لأربعة أقوام أحدها عید قوم إبراهیم كسر الأصنام حین خرج قومه إلى عید لھم والعید الثانى عید قوم موسى وإلیه الإشارة بقوله تعالى فى سورة طه قالَ مَوْعِدُكمْ یَوْمُ الزِّینَة والعید الثالث عید قوم عیسى وإلیه الإشارة بقوله تعالى رَبَّنا أَنْزِلْ عَلَیْنا مائِدَة الآیة والعید الرابع عید أمة محمد وهو ثلاثة عید یتكرر كل أسبوع وعیدان یأتیان فى كل عام مرة من غیر تكرر فى السنة فأما العید المتكرر فھو یوم الجمعة وهو عید الأسبوع.23
چار عیدیں چار قوموں کو نصیب ہوئیں۔ حضرت ابراہیم Alaihis Salam کی قوم کی عید کہ جب وہ عید کے لیے چلے گئے تو حضرت ابراہیمAlaihis Salam نے ان کے بت توڑ ڈالے۔حضرت موسیٰAlaihis Salam کی قوم کی عید، ان کی عید کے بارے میں اﷲ تعالیٰ نے سورۃ طہ میں فرمایا"مَوْعِدُکُمْ یَوْمُ الزِّینَۃِ"۔حضرت عیسیٰAlaihis Salam کی قوم کی عید، اس کے بارے میں اﷲ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا"رَبَّنا أَنْزِلْ عَلَیْنا مائِدَۃً"۔ نبی اکرمSallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی امت کی عید جو کہ تعداد میں تین عیدیں ہیں۔ ہر ہفتہ میں ایک عید یعنی یوم الجمعہ،سال میں دو دفعہ یعنی عید الفطر اورعید الاضحی۔

امام اسماعیل حقی Rehmatullah Alaihنے عید کی علت غائی بھی بتادی اور ساتھ ہی یہ بھی ظاہر فرمادیا کہ پہلے ادوار میں عیدین مقرر ہوئیں تو کیوں؟ معلوم ہوا کہ شرعی اصطلاحی الفاظ کا دوسری نیکیوں بالخصوص جن امور کا کسی نعمت سے تعلق ہوان پر اطلاق ہوسکتا ہے جیسے جمعہ کوتیسری عید کہا گیاہے۔پھر اسی آیت کی تفسیر کے آخر میں اسماعیل حقی Rehmatullah Alaihلکھتے ہیں:

وقد قیل كل یوم كان للمسلمین عیدا فى الدنیا فھو عید لھم فى الجنة یجتمعون فیه على زیارةربھم ویتجلى لھم فیه فیوم الجمعة فى الجنة یدعى یوم المزید ویوم الفطر والأضحى یجتمع أهل الجمعة فیھما للزیارة هذا لعوام أهل الجنة وأما خواصھم فكل یوم لھم عید یزورون ربھم كل یوم مرتین بكرة وعشیا والخواص كانت أیام الدنیا كلھا لھم أعیادا فصارت أیامھم فى الآخرة كلھا أعیادا وأما أخص الخواص فكل نفس عید.24
بعض علماء کہتے ہیں کہ دنیا میں مسلمان کا ہر دن جو یوم عید تھا، جنت میں بھی وہی دن اہل اسلام کے لیے عید کا دن مقرر کیا جائے گا۔ اس لیے کہ اسی دن اہل اسلام اﷲ تعالیٰ کی زیارت کے لیے جمع ہوں گےاور اس دن اﷲ تمام کو اپنے جلوہ سے نوازے گا۔ بہشت میں جمعہ کو یوم المزید کہا جائے گا پھر وہ اہل جمعہ یوم الفطرو الاضحی بھی اﷲ تعالیٰ کی زیارت کے لیے حاضر ہوں گے۔ یہ اہل جنت کی عوام کےلیےہوگااور خواص کا تو ہر دن عید کا دن ہوگا وہ ہر صبح وشام اﷲ تعالیٰ کی زیارت سے سرشار ہوں گے۔ اس لیے کہ ایام دنیا کا ہر دن ان کے لیے یوم عید تھا تو آخرت میں بھی ان کا ہر دن یوم عید ہوگا اور اخص الخواص کا تو ہر لمحہ عید ہوگا۔

اس عبارت میں صاحب روح البیان Rehmatullah Alaihنے دو سے زائد عیدیں ذکر فرمائیں ہیں اورنہ صرف ایک کا اضافہ کیا بلکہ لاکھوں اور ان گنت عیدوں کا ثبوت فراہم فرمادیاہے۔جس سے یہ بات واضح ترہوجاتی ہے کہ عید کا لفظ عیدین کے علاوہ استعمال کیا جاسکتا ہے بالخصوص کسی نعمت باری تعالیٰ کے ملنے والے دن پر لہذا یوم میلاد النبیSallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam پر عید کا اطلاق روا اور مباح ہے جس کی تائید مذکورہ عبارت سے ہورہی ہے۔

اسی طرح ابو اللیث ثمر قندی اپنی سند سےحضرت انس بن مالک Radi Allah Anhoسے روایت کرتےہوئے مسلمانوں کی عیدوں کے بارے میں فرماتے ہیں :

للمؤمنین خمسة أعیاد الأول كل یوم یمر على المؤمن ولا یكتب علیه ذنب فھو یوم عیده. والثانى: الیوم الذى یخرج فیه من الدنیا بالإیمان والشھادة العصمة من كبد الشیطان فھو یوم عیدہ. والثالث: الیوم الذى یجاوز فیة الصراط ویأمن من أحوال القیامة ویخلص من أیدى الخصوم والزبانیة فھو یوم عیده. والرابع: الیوم الذى یدخل الجنة ویأمن من الحجیم فھو یوم عیدہ. والخامس: الیوم الذى ینظر فیه إلى ربه فھو یوم عیده.25
مومنوں کے لیے پانچ عیدیں ہیں۔ (1)مومن پر دن گزرے اور اس کے(نامہ اعمال میں کوئی) گناہ نہ لکھے جائیں وہ اس کے لیے عید کا دن ہے۔ (2) دنیا سے ایمان اور شہادت کے ساتھ اور شیطان کے مکرو فریب سے محفوظ روانہ ہو وہ بھی اس کے لیے عید کا دن ہے۔ (3) پل صراط سے گزرے اور قیامت کے ڈر اور دشمنوں کے ہاتھ اور زبانوں سے مامون رہے۔وہ دن اس کے لیے عید ہے۔ (4) جنت میں داخل ہو اور جہنم سے مامون ہو وہ دن اس کے لیے عید ہے۔ (5) جس میں اپنے رب کا دیدار کرے وہ دن اس کے لیے عید ہے۔

مذکورہ بالا عبارت سے معلوم ہو اکہ یہ کہنا کہ اسلام میں صرف دو عیدیں ہیں یہ درست نہیں اس لیے کہ ان دونوں عیدوں "عید الفطر اور عید الاضحیٰ" کے علاوہ بھی کئی دوسرے دنوں کے لیے قرآن وحدیث میں عید کا لفظ استعمال ہوا ہے ۔

تکمیلِ اسلام اور یوم عرفہ عید کا دن ہے

"عَرَفَۃ"عربی زبان کا لفظ ہے جو مادہ "ع ر ف"سے بنا ہےاوریہ لفظ کسی چیز کے آثار میں تفکر اور تدبر کے ساتھ اس کی شناخت اور ادراک کے معنی میں آتا ہے۔عرفہ کا نام سرزمین عرفات یعنی مکّہ مکرّمہ کی وہ جگہ جہاں حاجی توقف کرتے ہیں اس سے ماخوذ ہے اور عرفات کو اس لیے عرفات کہا جاتا ہے کہ یہ پہاڑوں کے درمیان ایک مشخص اور شناخت شدہ زمین ہے ۔عرفہ کادن اورعرفات کامیدان وہ بابرکت زمان اورمکان ہیں جہاں اﷲتعالیٰ کی جانب سے حضور نبی مکرم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamپر خوشخبری نازل ہوئی تھی کہ اسلام بحیثیتِ دین کے مکمل اورامت پرشریعت کی تکمیل کی عظیم نعمت پوری ہوئی۔اللہ تبارک وتعالیٰ قرآن مجید میں اس حوالہ سے یوں ارشاد فرماتا ہے:

اَلْيَوْمَ اَكمَلْتُ لَكمْ دِيْنَكمْ وَاَتْمَمْتُ عَلَيْكمْ نِعْمَتِى وَرَضِيْتُ لَكمُ الْاِسْلَامَ دِيْنًا.26
آج میں نے تمہارے لیے تمہارا دین مکمل کر دیا اور تم پر اپنی نعمت پوری کر دی اور تمہارے لیے اسلام کو (بطور) دین (یعنی مکمل نظامِ حیات کی حیثیت سے) پسند کر لیا۔

اس آیت کریمہ میں مسلمانوں کو تین خوش خبریاں سنائی گئیں ۔تکمیل دین، تکمیل قرآن اور ا ﷲتعالیٰ کا دین اسلام پسند کرنا۔ ان خوش خبریوں سے پہلے ہی مسلمان ان وجوہ کی بنا پر سرشار تھے کہ وہ حضوراکرم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے ساتھ حج کررہے تھے،پھر حج بھی جمعہ کے دن تھا اور آیت کریمہ کے نزول کی جگہ عرفات کا میدان تھا۔خاتم الانبیاء Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے خطبہ حجۃ الوداع یہیں ارشاد فرمایا تھا اور اسی دوران آپSallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamپر یہ قرآنی آیت نازل ہوئی تھی۔اسی آیت کریمہ کے بارے میں حضرت عمر Radi Allah Anho فرماتے ہیں:

ہمیں اس دن اورجگہ کا بھی علم ہے جب یہ آیت نبی اکرم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamپرنازل ہوئی۔ وہ جمعہ کا دن تھا اورنبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamعرفہ میں تھے چنانچہ امام بخاری Rehmatullah Alaihنے طارق بن شہاب Radi Allah Anho سے روایت کیا ہے کہ وہ فرماتے ہیں:

أن أناسا من الیھود قالوا: لو نزلت هذه الآیة فینا لاتخذنا ذلك الیوم عیدا فقال عمر: أیة آیة؟ فقالوا: (الیوم أكملت لكم دینكم وأتممت علیكم نعمتى ورضیت لكم الإسلام دینا) فقال عمر: إنى لأعلم أى مكان أنزلت أنزلت، ورسول اللّٰه صلى اللّٰه علیه وسلم واقف بعرفة.27
چند یہودیوں نے کہا کہ اگر یہ آیت ہمارے یہاں نازل ہوئی ہوتی تو ہم اس دن عید منایا کرتے۔ حضرت عمر Radi Allah Anhoنے فرمایا، کون سی آیت؟ انہوں نے کہا "الیوم أکملت لکم دینکم وأتممت علیکم نعمتی" ،آج میں نے تم پر اپنے دین کو مکمل کیا اور اپنی نعمت تم پر پوری کر دی۔ اس پر حضرت عمر Radi Allah Anhoنے فرمایا کہ مجھے خوب معلوم ہے کہ یہ آیت کہاں نازل ہوئی تھی۔ جب یہ آیت نازل ہوئی تو رسول Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamمیدانِ عرفات میں کھڑے ہوئے تھے (یعنی حجۃ الوداع میں)۔

اسی طرح صحابی رسول Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamحضرت کعب الاحبار Radi Allah Anho جو اہل ِکتاب کے بڑے عالم تھے وہ ایک دفعہ حضرتِ عمر فاروق Radi Allah Anho سے کہنےلگے کہ میں ایسی قوم کوجانتا ہوں کہ اگر قرآن کی ایک آیت ان میں نازل ہوتی تو وہ اس دن کو بطورِ عید مناتے چنانچہ روایت میں منقول ہے:

عن كعب الأحبار قال: قلت لعمر بن الخطاب: إنى لأعرف قوما لو نزلت عليھم هذه الآية لنظروا إلى يوم نزلت فيه اتخذوه عيدافقال عمر: أى آية؟ فقال: اليوم أكملت لكم دينكم إلى آخر الآية فقال عمر: إنى لأعرف فى أى يوم أنزلت: اليوم أكملت لكم دينكم يوم جمعة يوم عرفة وهخا لنا عيدا.28
حضرت کعب الاحبار Radi Allah Anho سے مروی ہے کہ بلا شبہ میں ایک ایسی قوم کو جانتا ہوں کہ اگر ان پر یہ آیت نازل ہوتی تو وہ ضروراس دن کو دیکھتے جس دن یہ نازل ہوئی ہے اور اس دن کو عید مناتے۔حضرت عمر Radi Allah Anho نے دریافت فرمایاکونسی آیت؟تو حضرت کعب الاحبارRadi Allah Anho نےکہا: الیوم اکملت لکم دینکم29 یہ آیت۔حضرت عمر Radi Allah Anho نے فرمایا :میں یقیناً جانتا ہوں کہ الیوم اکملت لکم دینکم یہ آیت کب نازل ہوئی ہے۔یہ آیت جمعہ کے دن یومِ عرَفہ میں نازل ہوئی ہے اور یہ دونوں ہی ہمارے لیے عید ہیں۔ 30

مذکورہ بالا روایت کو ابن جریر31اور ابن ِکثیردونوں حضرات نے بھی نقل کیا ہے۔ 32 انسانیت پر رب کی نعمتیں تو ان گنت ہیں پر "دین حنیف"تاریخ انسانی کی سب سے بڑی نعمت ہے اور اس کے کامل ہونے کا مقام میدان عرفات ہے اسی وجہ سے حضرت عمر Radi Allah Anhoنے اس کو عید کہا۔

اس حدیث مبارکہ کی تشریح کرتے ہوئے امام قسطلانی Rehmatullah Alaihلکھتے ہیں کہ اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ حضرت عمر Radi Allah Anhoیہ فرمانا چاہتے ہیں کہ بے شک ہم نے اس دن کو نظر انداز نہیں کیا۔ہم پر اس کے نزول کا وقت اور اس کے نزول کی جگہ پوشیدہ نہیں ہے بلکہ ہم نے اس کے متعلق تمام امور کو یاد رکھا ہواہے۔ حتیٰ کہ نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی اس کے نزول کے وقت کی حالت کو بھی جانتے ہیں کہ آپSallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam اس وقت کھڑے تھے۔شیخ قسطلانی مزید تحریر فرماتے ہیں:

فقد اتخذنا ذلك الیوم عیدًا وعظمنا مكانه.33
پس ہم نے اس دن کو عید بنایا ہوا ہے اور اس جگہ کی بھی تعظیم کرتے ہیں۔

اسی طرح اس حدیث کی شرح میں امام بدرالدین عینیRehmatullah Alaih لکھتے ہیں:

معناہ: أنا ما تركنا تعظیم ذلك الیوم والمكان أما المكان فھو عرفات وهو معظم الحج الذى هو أحد أركان الإسلام وأما الزمان فھو یوم الجمعة ویوم عرفة وهو یوم اجتمع فیه فضلان وشرفان ومعلوم تعظیمنا لكل واحد منھما فإذا اجتمعا زاد التعظیم فقد اتخذنا ذلك الیوم عیدا.34
اس کا معنی یہ ہے کہ ہم اس جگہ اور دن کی تعظیم کرتے ہیں کیونکہ وہ جگہ عرفات ہےجوحجاج کے لیے بہت عظمت والی جگہ ہے جہاں حج کا سب سے بڑا رکن ادا ہوتا ہے اور وقت جمعہ کا دن اور عرفات کا دن تھا اور وہ ایسا دن ہے جس میں دو فضل اور دو شرف جمع ہوگئے ۔ ان دونوں کی تعظیم واضح ہے۔ جب اس میں دو شرف وفضل جمع ہوگئے تو اس کی تعظیم میں اضافہ ہوگیا تو ہم نے اس دن کو عید بنالیا۔

اسی طرح س حدیث کے تحت امام نووی Rehmatullah Alaihلکھتے ہیں:

ومراد عمررضى اللّٰه عنه إنا قد اتخذنا ذلك الیوم عیدامن وجھین فإنه یوم عرفة ویوم جمعة وكل واحد منھما عید لأهل الإسلام.35
حضرت عمر Radi Allah Anhoکی مراد یہ ہے کہ ہم نے اس دن کو دو وجہوں سے عیدبنایا ہے، کیونکہ وہ عرفہ اور جمعہ کا دن ہے اور یہ دونوں مسلمانوں کے لیے عید کے دن ہیں۔

اسی طرح ایک اور روایت حضرت عمار بن ابی عمار Radi Allah Anhoسے بھی مروی ہے جس میں وہ روایت کرتے ہوئے فرماتے ہیں :

قرأ ابن عباس: "الیوم أكملت لكم دینكم وأتممت علیكم نعمتى ورضیت لكم الإسلام دینا"وعندہ یھودى فقال: لو أنزلت هذہ علینا لاتخذنا یومھا عیدا قال ابن عباس: فإنھا نزلت فن یوم عیدین فن یوم جمعة ویوم عرفة.36
حضرت ابن عباسRadi Allah Anhuma نے آیت"الیوم أکملت لکم دینکم وأتممت علیکم نعمتی ورضیت لکم الإسلام دینا" پڑھی، ان کے پاس ایک یہودی بیٹھا ہوا تھا۔ اس نے کہا: اگر یہ آیت ہم (یہودیوں) پر نازل ہوئی ہوتی تو جس دن یہ آیت نازل ہوئی ہے اس دن کو ہم عید (تہوار)کا دن بنا لیتے یہ سن کر ابن عباس Radi Allah Anhumaنے کہا: یہ آیت دوعیدوں ہی کے دن نازل ہوئی ہے۔ اس دن جمعہ اور عرفہ کا دن تھا (اور یہ دونوں دن مسلمانوں کی عید کے دن ہیں) ۔

معلوم ہوا کہ جس دن کوئی شرف اور فضل آجائے وہ دن تعظیم والا بن جاتا ہے اور اسے عید قرار دینا درست ہے۔ تو رسول کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam سراپا فضل اور پیکرِ شرف ہیں لہٰذا آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی تشریف آوری کے دن کی تعظیم بھی صحیح ہے اور اسے عید قرار دینا بھی مستحسن ہے۔

جمعہ کے دن کا اس امت کے لیے عید ہونا

صحابہ کرام Radi Allah Anhumنے مختلف مسرت وخوشی کے مواقع کے لیے عید کا لفظ استعمال کیا ہےجن میں مذکورہ مواقع کے ساتھ ساتھ جمعہ کا دن، عرفہ کادن اور دیگر ایام بھی شامل ہیں۔عید الفطر اور عید الاضحی کے علاوہ بھی لفظ عید کا اطلاق دوسرے ایام پر کیا جانا مروی ہے چنانچہ حضرت ابن عبا س Radi Allah Anhumaسے روایت ہے کہ حضور نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam نے فرمایا:

إن هذا یوم عید جعله اللّٰه للمسلمین فمن جاء إلى الجمعة فلیغتسل وإن كان طیب فلیمس منه وعلیکم بالسواک.37
جمعہ عیدکادن ہے اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اسے مسلمانوں کے لیے مقرر کیا ہے، پس جو نمازِ جمعہ کے لیے آئے تو اسے چاہیے کہ وہ غسل کرلے او ر خوشبو لگائے اور تم مسواک کرنے کو لازم کرلو !۔

اسی طرح حضرت ابوہریرہ Radi Allah Anhoبیان کرتے ہیں کہ حضور نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam نے فرمایا:

یوم الجمعة عید فلا تجعلوا یوم عیدكم یوم صیامكم إلا أن تصوموا قبله أو بعده.38
جمعہ کا دن عید کا دن ہے اس لیے اپنی عید کے دن کو روزہ کا دن مت بناؤ البتہ اس کے بعد یا پہلے بھی روزہ رکھو (توٹھیک ہے)۔ 39

ایک دفعہ عید جمعہ کے روز ہوئی تو نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے صحابہ کرام Radi Allah Anhumسے فرمایا آج کے دن تمہارے لیے دو عیدیں جمع ہوگئی ہیں چنانچہ حضرت ابوہریرہ Radi Allah Anho بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے فرمایا:

قد اجتمع فى یومكم هذا عیدان، فمن شاء أجزأه من الجمعة، وإنا مجمعون.40
آج کے دن دو عیدیں جمع ہوگئی ہیں جو چاہے (صرف عید پڑھ لے کہ یہی نماز) جمعہ کی جگہ پر بھی کفایت کرے گی جبکہ ہم لوگ دونوں نمازیں پڑھیں گے۔ 41

اسی طرح حضرت زید بن ارقم Radi Allah Anhoسے اسی بارے میں سوال کیاگیا چنانچہ مروی ہے:

هل شھدت مع رسول اللّٰه صلي الله عليه وسلم عیدین اجتمعا فى یوم؟ قال: نعم قال: كیف صنع؟ قال: صلى العید، ثم رخص فى الجمعة فقال: من شاء أن یصلى فلیصل.42
کیا آپ نے رسول اﷲ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے ہمراہ ایک دن میں اکٹھی دو عیدیں پائیں؟ انہوں نے کہا جی ہاں۔ سائل نے پوچھا کہ رسول اﷲ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے کیا کیا؟ انہوں نے کہا کہ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے عید کی نماز پڑھادی اور جمعہ کی رخصت دے دی اور فرمایا جو پڑھنا چاہے وہ پڑھ لے۔ 43

ایک روایت میں ہے کہ حضور نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے فرمایا:

یا معشر المسلمین، إن هذا یوم جعله اللّٰه عیدا. 44
اے گروہ مسلمین! بے شک اﷲ تعالیٰ نے اس دن کو عید بنادیا ہے۔

ان روایات سے واضح ہواکہ جمعۃ المبارک کے دن کو بھی نبی مکرمSallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam نے عید کا دن کہا ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ عید کا اطلاق عیدین کے علاوہ بھی ہر اس دن پر کیا جاسکتا ہے جس میں کسی قسم کی کوئی نعمت میسر آئی ہو۔

دونوں عیدوں سے افضل دن

اسی جمعۃ المبارک کے دن کے بارے میں یہ بھی منقو ل ہے کہ یہ دن صرف عید ہی نہیں بلکہ دونوں عیدوں (عید الفطر اور عید الاضحی) سے افضل بھی ہے چنانچہ حضرت ابو لبابہ بن عبد المنذر Radi Allah Anhoبیان کرتے ہیں کہ حضور نبی کریمSallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam نے فرمایا:

إن یوم الجمعة سیّد الأیام وأعظمھا عند اللّٰه وهو أعظم عند اللّٰه من یوم الأضحى ویوم الفطر.45
جمعہ کا دن تمام دنوں کا سردار ہے اور اﷲ کے ہاں تمام دنوں سے عظیم ہے اور یہ اﷲ کے ہاں یوم الاضحی اور یوم الفطر دونوں سے افضل ہے۔

یعنی یہ اعتراض کہ اسلام میں دو ہی عیدیں ہیں یہ تو دور رہا بلکہ جمعۃ المبارک کو عید کے ساتھ ساتھ افضل دن کہا گیا ہے جس کا مطلب یہ ہوا کہ عیدین سے بھی بڑھ کر جمعۃ المبارک کا مقام ومرتبہ ہے۔

فضلیتِ جمعہ کی وجہ

احادیث مبارکہ میں اس چیز کو بھی واضح کردیا گیا ہے کہ جمعہ کو یہ فضیلت اس لیے ملی ہے کہ اس میں عبادت الہٰی کے لیے حضرت آدم Alaihis Salam کی تخلیق ہوئی۔ باقی دنوں میں دیگر ان اشیاء کو پیدا کیا گیا جن سے انسان استفادہ کرتا ہے اور اس روز خود انسان کو پیدا کیا گیا تو نعمت وجود (جو تمام نعمتوں کی اصل ہے) اس پر اﷲ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا زیادہ اہم ہے لہٰذا اس روز کی عبادت بھی دوسرے ایام سے اولیٰ ہوگی اسی وجہ سے اس دن کو یہ فضیلت بخشی گئی۔

حضرت آدمAlaihis Salam کی تخلیق پر عید

عیدین سے بھی بڑھ کر اس دن کی فضیلت کی وجہ یہ ہے کہ اس دن حضرت آدمAlaihis Salam کی تخلیق ہوئی چنانچہ حضرت اوس بن ابی اوسRadi Allah Anho بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے فرمایا:

من أفضل أیامكم یوم الجمعة فیه خلق آدم وفیه قبض.46
تمہارے سب سے بہتر دنوں میں سے جمعہ کا دن ہے، اسی دن آدم پیدا کیے گئے، اسی دن ان کی روح قبض کی گئی۔

اسی طرح حضرت ابوہریرہ Radi Allah Anhoنے حضور نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamسے پوچھا کہ جمعۃ المبارک کا یہ نام کیوں رکھا گیا تو نبی مکرم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے اس کاجواب دیتے ہوئے ارشاد فرمایا:

لأن فیھا طبعت طینة أبیك آدم وفیھا الصعقة والبعثة....وفى آخر ثلاث ساعات منھا ساعة من دعا اللّٰه عز وجل فیھا استجیب له.47
اس میں تمہارے باپ آدم کا خمیر تیار ہوا( یعنی تخلیق ہوئی)، اسی میں قیامت برپا ہوگی اور اسی میں دوبارہ اٹھایا جائے گا۔۔۔ اور اس کی آخری تین گھڑیوں میں ایک ایسی گھڑی ہے جس میں اﷲ تعالیٰ دعا قبول فرماتا ہے۔

یعنی اس جمعۃ المبارک میں حضرت آدمAlaihis Salam کی تخلیق ہوئی اور اسی میں قیامت برپا ہوگی تب ہی یہ نام رکھا گیا اور اس کو عید کہاگیا ہے۔جب حضرت آدمAlaihis Salam کی تخلیق کی وجہ سے جمعہ کا دن، عید کا دن ہے تو حضور نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی ولادت کا دن بھی بدرجۂ اتم عید کا دن ہوگالہذا یہ کہنا کہ اس دن کو عید کا دن نہیں کہا جاسکتا یہ خلاف حقیقت ہے۔اگر یہ کہا جائے کہ پھر تو حضور Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی بھی روحانی و نورانی تخلیق کے دن کو "عید"کہنا چاہیے تو یہ بات مستحضر رہے کہ رواتِ حدیث سے یہ بات ثابت ہے کہ حضور Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی روحانی تخلیق جس وقت کی گئی اس وقت نہ تو ہفتے کے دن موجود تھے اور نہ ہی ان کے کوئی نام متعین ہوئے تھے اس لیے آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی ظاہری ولادت کے دن کو ہی یوم عید قرار دیا جاتا ہے جو کہ حضرت انسان کے لیے ممکن ہے اور اس کی بساط کے عین مطابق ہے۔

آدم Alaihis Salamکی تخلیق پر اجابت دعا

پھریہ بات بھی ذہن نشین رہے کہ اس جمعۃ المبارک میں ہمیشہ ایک گھڑی ایسی ہے جس میں اﷲ تعالیٰ مسلمان کی دعا قبول فرمالیتا ہے چنانچہ حدیث مبارکہ میں ارشاد مبارک ہے:

وفى آخر ثلاث ساعات منھا ساعة من دعا اللّٰه عز وجل فیھا استجیب له.48
اور اس کی آخری تین گھڑیوں میں ایک ایسی گھڑی ہے جس میں اﷲ تعالیٰ دعا قبول فرماتا ہے۔

جب حضرت آدم Alaihis Salam کے یوم ولادت میں ایسی مستجاب ساعت ہے تو یوم ولادت نبی اکرم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی ساعت کا کیا مرتبہ ہوگا جس میں تمام اولین وآخرین کے سردار کی تشریف آوری ہوئی چنانچہ اسی حوالہ سےامام ابن الحاج Rehmatullah Alaihلکھتے ہیں:

فلا شك أن من صادف الساعة التى ظھر فیھا علیه الصلاة والسلام إلى الوجود وهو یسأل اللّٰه تعالى شیئا أنه قد نجح سعیه وظفر بمرادہ. إذ أن المعنى الذى فضل اللّٰه تعالى به تلك الساعة فى یوم الجمعة هو خلق آدم علیه الصلاة والسلام فما بالك بالساعة التى ولد فیھا سیّد الأولین والآخرین صلي الله عليه وسلم.49
بلاشبہ جس نے وہ ساعت پائی جس میں رحمت عالم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کا ظہور ہوا اور اس نے اﷲ تعالیٰ سے دعا کی تو وہ اپنی مراد پانے میں ضرور کامیاب ہوگیا کیونکہ جب وہ ساعتِ جمعہ جسے تخلیق آدم کی وجہ سے فضیلت حاصل ہوئی اس میں دعا مقبول ہوتی ہے تو کیا عالم ہوگا اس ساعت کا جس میں اولین و آخرین کے سردار کی تشریف آوری ہوئی۔

اس کے بعد یوم میلاد اور یوم جمعہ کے درمیان ایک اور نمایاں فرق بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں :

أن یوم الجمعة فیه أهبط آدم وفیه تقوم الساعة ویوم الاثنین خیر كله وأمن كله.50
بلا شبہ جمعۃ المبارک کے دن آدم کو زمین پر اتارا گیا اور اسی میں قیامت برپا ہوگی جبکہ پیر کا دن تو تمام کا تمام خیر وامن کا دن ہے۔

یعنی جمعۃ المبارک میں قیامت اور اس کی ہولناکیوں کا بھی وجود ہے لیکن پیر کے دن میں ایسی کوئی بات منقول نہیں ہے بلکہ یہ سراسر خیر ہے کیونکہ اس دن رحمۃ للعالمین Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamاس دنیا میں جلوہ گر ہوئے۔

آزادی ملنے پر عید

عاشورہ کا دن یہود کے لیے آزادی کا دن تھااور یہود اس دن کو عید منایا کرتے تھے۔ اس دن اﷲ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ Alaihis Salam کو فرعون پر اور جادوگروں پر غلبہ عطا فرمایا تھا اور اسی دن اﷲ تعالیٰ نے فرعون کو نیل میں غرق کرکے بنی اسرائیل کو فرعون سے آزاد کیا تھا۔حضرت موسیٰ Alaihis Salam نے اﷲ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہوئے اس دن روزہ رکھاتھا چنانچہ حضرت ابو موسیٰ اشعری Radi Allah Anho فرماتے ہیں:

كان یوم عاشوراء تعده الیھود عیدا.51
یہود عاشوراء کے دن عید مناتے تھے۔

صحیح مسلم شریف کی حدیث مبارکہ میں یوں منقول ہے:

كان یوم عاشوراء یوما تعظمه الیھود وتتخذه عیدا.52
یہود یوم عاشورہ کی تعظیم کرتے تھے اور اسے عید کے طور پر مناتے تھے۔

جس دن اﷲ تعالیٰ نے حضرت موسیٰAlaihis Salam کو فرعون پر اور جادوگروں پر غلبہ عطا فرمایا تھا وہ عاشورا کا دن تھا جس کو قرآن میں "یوم الزینۃ" کہا گیا ہےچنانچہ اﷲ تبارک وتعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:

قَالَ مَوْعِدُكمْ يَوْمُ الزِّيْنَة وَاَنْ يُّحْشَرَ النَّاسُ ضُحًى59.53
(موسیٰ Alaihis Salam نے) فرمایا: تمہارے وعدے کا دن یومِ عید (سالانہ جشن کا دن) ہے اور یہ کہ (اس دن) سارے لوگ چاشت کے وقت جمع ہوجائیں۔

اس آیت کی تفسیر کرتے ہوئے امام ابو یعلی Rehmatullah Alaihنےحضرت ابن عباسRadi Allah Anhuma سے روایت کیا ہے کہ وہ فرماتے ہیں:

أن یوم الزینة الیوم الذى أظھر اللّٰه فیه موسى على فرعون والسحرة وهو یوم عاشوراء.54
جشن کا دن جس میں اﷲ تعالیٰ نے حضرت موسیٰAlaihis Salam کو فرعون پر اور جادوگروں پر غلبہ عطا فرمایا تھا وہ عاشورا کا دن تھا۔

امام جلال الدین سیوطیRehmatullah Alaih نےامام قتادہ Rehmatullah Alaihاور امام مجاہد Rehmatullah Alaihسےاس آیت کی تفسیر میں یوں روایت کیا ہے :

فى قوله: (قال موعدكم یوم الزینة) قال: هو یوم عید كان لھم.55
"یوم الزینۃ"سے مراد ان کی عید کا دن ہے۔

یعنی یہود نے اس دن کو عید منایا اور ساتھ ہی اللہ تبارک وتعالیٰ نےبھی اس دن کو قرآن مجید میں"زینت و سرور" کا دن کہا جس سےیہ بخوبی واضح ہوتا ہے کہ خوشی کے دن کو عید کہنا درست ہے۔

یوم عاشورہ کو عید قراردینے کی وجہ

"عاشورہ" کا لفظ "عشر" سے ماخود ہے جس کا معنی دن کا عدد ہے اور زمانہءِ جاہلیت میں یہ دس محرم کا نام تھا۔ عاشوراء کی تکریم اس لیے کی جاتی ہے کہ دس محرم کو اﷲ تعالیٰ نے حسب ذیل دس نبیوں پر انعام فرمایا:

(1) دس محرم کو اﷲ تعالیٰ نے حضرت موسیٰAlaihis Salam کی مدد فرمائی ان کے لیے سمندر کو چیر دیا اور فرعون اور اس کے لشکر کو غرق کردیا چنانچہ امام ابو یعلی Rehmatullah Alaihنے حضرت انس Radi Allah Anhoسے روایت کیا ہے کہ وہ فرماتے ہیں:

فلق البحر لبنى إسرائیل یوم عاشوراء.56
بنی اسرائیل کے لیے عاشوراء کے دن سمندر کو پھاڑا گیا۔

امام بغوی57 اورامام نقاش Rehmatullah Alaih کے حوالے سے امام ابن عطیہ اندلسی Rehmatullah Alaih لکھتے ہیں:

جاوزوا البحر یوم عاشوراء.58
یوم عاشوراء کو انہوں نے سمندرپارکرلیا۔

(2) اسی تاریخ میں حضرت نوح Alaihis Salamکی کشتی جودی پہاڑ پر ٹھہر گئی تھی چنانچہ عبد الغفور بن عبد العزیزنے اپنے والد سے روایت کیا ہے کہ حضور نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam نے فرمایا:

فى أول یوم من رجب ركب نوح السفینة فصام هو وجمیع من مع وجرت بھم السفینة ستة أشھر فانتھى ذلك إلى المحرم فأرست السفینة على الجودى یوم عاشوراء فصام نوح وأمر جمیع من معه من الوحش والدواب فصاموا شكرا للّٰه.59
رجب کے پہلے دن حضرت نوح Alaihis Salamکشتی میں سوار ہوئے تو آپ نے اور آپ کے ساتھ جمیع اصحاب نے بھی روزہ رکھا۔ کشتی انہیں لے کر چھ ماہ تک چلتی رہی۔ پس وہ سفر محرم کے مہینہ میں جاکر اختتام پذیر ہوا اور کشتی یوم عاشوراء کو جودی پہاڑ پر لنگر انداز ہوئی۔ تو حضرت نوحAlaihis Salam نے روزہ رکھا اور جو آپ کے ساتھ وحشیوں اور چوپایوں میں سے تھے انہیں بھی آپ نے حکم دیا چنانچہ اﷲ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کے لیے سب نے روزہ رکھا۔

اسی طرح امام ابوبکر عبدالرزاق Rehmatullah Alaihنےامام قتادہ Rehmatullah Alaihسے روایت کیا ہے کہ وہ فرماتے ہیں:

ركب نوح فى السفینة فى رجب یوم عشر بقین ونزل من السفینة یوم عاشوراء.60
حضرت نوحAlaihis Salam ماہ رجب میں کشتی میں سوار ہوئے جبکہ اس ماہ کے دس دن باقی رہ گئےتھے اورعاشوراء کے روزکشتی سے اترے۔

اسی حوالہ سےامام واحدی نیشاپوری Rehmatullah Alaih لکھتے ہیں:

وارسیت على الجودى یوم عاشوراء.61
حضرت نوح Alaihis Salamکی کشتی یوم عاشوراء کو جودی پہاڑ پر لنگر انداز ہوئی۔

اسی طرح امام ابن رجب حنبلی Rehmatullah Alaih لکھتے ہیں:

ونظیر هذا صیام یوم عاشوراء حیث انجى اللّٰه فیه نوحا من الغرق.62
اور اس کی مثال یوم عاشوراء کاروزہ ہےجیساکہ اس روزنوح Alaihis Salam کو اللہ تعالیٰ نے غرق ہونےسےبچایا ۔

(3)حضرت یونسAlaihis Salam کو دس محرم کے دن مچھلی کے پیٹ سے نجات عطا فرمائی۔

(4)عکرمہ نے بیان کیا کہ حضرت آدمAlaihis Salam کی توبہ اسی دن قبول فرمائی چنانچہ امام ابوبکرعبدالرزاقRehmatullah Alaih نےامام عکرمہ Rehmatullah Alaihسے روایت کیا ہے کہ وہ فرماتے ہیں:

هو یوم تاب اللّٰه على آدم یوم عاشوراء.63
دس( 10) محرم الحرام وہ دن ہے جس دن حضرت آدمAlaihis Salam کی توبہ قبول ہوئی۔

امام احمد Rehmatullah Alaihنےاپنی کتاب "الزہد" میں امام قتادہ Rehmatullah Alaihسے روایت کیا ہے کہ وہ فرماتے ہیں:

الیوم الذى تاب اللّٰه فیه على آدم یوم عاشوراء.64
وہ دن جس میں اللہ تبارک وتعالیٰ نے حضرت آدم کی توبہ قبول فرمائی وہ دس( 10)محرم الحرام کا دن ہے۔

اسی طرح امام ابن عطیہ اندلسی Rehmatullah Alaihروایت کرتے ہیں:

ان اللّٰه تعالى تاب على آدم فى یوم عاشوراء.65
بے شک اﷲ تعالیٰ نے حضرت آدم کی توبہ دس( 10)محرم الحرام کے دن قبول فرمائی۔

(5) حضرت یوسفAlaihis Salam کو اسی دن کنویں سے نکالا گیا۔

(6) حضرت عیسیٰ Alaihis Salamاسی دن پیدا ہوئے اور اسی دن ان کو آسمان پر اٹھالیا گیا چنانچہ امام زید Radi Allah Anhoفرماتے ہیں:

ولد عیسىٰ ابن مریم یوم عاشوراء.66
حضرت عیسیٰ ابن مریمAlaihmas Salam دس ( 10)محرم الحرام کے دن پیدا ہوئے۔ 67

اسی طرح امام ابو الحسن ماوردی شافعی Rehmatullah Alaihلکھتے ہیں:

قال الضحاك ولدته فى یوم عاشوراء.68
امام ضحاک Rehmatullah Alaih فرماتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ Alaihis Salam کی ولادت عاشوراء کے دن ہوئی تھی۔

امام جلال الدین سیوطیRehmatullah Alaih حضرت ابوہریرہ Radi Allah Anho کے حوالے سے نقل کرتے ہیں:

والیوم الذى ولد فیه عیسىٰ.69
یہی وہ دن ہے جس میں حضرت عیسیٰ Alaihis Salam پیدا ہوئے۔

(7) حضرت داودAlaihis Salam کی توبہ بھی اسی دن قبول فرمائی۔
(8) حضرت ابراہیم Alaihis Salam کی ولادت بھی اسی دن ہوئی۔
(9) اسی دن حضرت یعقوب Alaihis Salamکی بصارت واپس کی گئی تھی۔
(10) حضرت سیّد نا سلیمانAlaihis Salam کو اسی دن بادشاہی دی گئی تھی۔

امام قوام السنہ اصبہانیRehmatullah Alaih نے حضرت ابوہریرہ Radi Allah Anhoسے روایت کیا ہے کہ وہ فرماتے ہیں:

یوم عاشوراء الیوم الذى تاب اللّٰه فیه على آدم، والیوم الذى استوت فیه سفینة نوح على الجودى، والیوم الذى فرق اللّٰه فیه البحر لبنى إسرائیل، والیوم الذى ولد فیه عیسى، صیامه یعدل سنة مبرورة.70
یوم عاشوراء وہ دن ہے جس میں اﷲ تعالیٰ نے حضرت آدم Alaihis Salamکی توبہ قبول فرمائی اوریہی وہ دن ہے جس میں حضرت نوحAlaihis Salam کی کشتی جودی پہاڑ پر ٹھہری۔ یہی وہ دن ہے جس میں اﷲ تعالیٰ نے بنی اسرائیل کے لیے سمندر کو پھاڑ دیا۔ اور یہی وہ دن ہے جس میں حضرت عیسیٰ Alaihis Salamپیدا ہوئے اس دن کا روزہ رکھنا پورےسال کےمقبول روزوں کے برابر ہے۔ 71

ان سب کو ایک ساتھ بیان کرتے ہوئے اور بعض کا اضافہ کرتے ہوئے امام بدر الدین عینی Rehmatullah Alaih لکھتے ہیں:

لم سمى اليوم العاشر عاشوراء؟ اختلفوا فيه فقيل: لأنه عاشر المحرم وهذا ظاھر، وقيل: لأن اللّٰه تعالى أكرم فيه عشرة من الأنبياء عليھم السلام بعشر كرامات الأول: موسى عليه السلام فإنه نصر فيه وفلق البحر له وغرق فرعون وجنوده الثانى: نوح عليه السلام استوت سفينته على الجودى فيه الثالث: يونس عليه السلام أنجى فيه من بطن الحوت الرابع: فيه تاب اللّٰه على آدم عليه السلام قاله عكرمة الخامس: يوسف عليه السلام فإنه أخرج من الجب فيه السادس: عيسى عليه السلام فإنه ولد فيه وفيه رفع السابع: داود عليه السلام فيه تاب اللّٰه عليه الثامن: إبراهيم عليه السلام ولد فيه التاسع: يعقوب عليه السلام فيه رد بصره العاشر: نبينا محمد صلي الله عليه وسلم فيه غفر له ما تقدم من ذنبه وما تأخر هكذا ذكروا عشرة من الأنبياء عليھم الصلاة والسلام قلت: ذكر بعضھم من العشرة: إدريس عليه السلام فإنه رفع إلى مكان فى السماء، وأيوب عليه السلام فيه كشف اللّٰه ضره وسليمان عليه السلام فيه أعطى الملك.72
دسواں روز عاشوراء کیوں کہلایا؟اہل علم کا اس میں اختلاف ہے، پس کہاگیا کہ کیونکہ یہ دس محرم ہے، یہ توظاہرہےاورکہاگیاکہ کیونکہ اللہ رب العزت نے اس روزدس (10) انبیائےکرام Alaihmus Salamکو دس کرامات عطافرمائیں اسی لیےعاشورہ کہلایا۔ ان میں سب سےپہلے موسیٰ Alaihis Salamہیں جن کو اس روزمددوفتح نصیب ہوئی اوران کےلیےسمندرمیں راستہ بنادیاگیاجبکہ فرعون اپنی فوج کےساتھ اس میں غرق ہوا۔دوسرے نوح Alaihis Salamہیں جن کی کشتی جودی پہاڑ پرلنگراندازہوئی۔تیسرےیونس Alaihis Salamہیں جنہیں اس دن مچھلی کےپیٹ سےخلاصی حاصل ہوئی۔چوتھے حضرت آدمAlaihis Salam ہیں جن کی توبہ اس روزقبول ہوئی اور اسےعکرمہ نے بیان کیاہے۔پانچویں یوسفAlaihis Salam ہیں جو اس روز کنویں سےنکالےگئے۔چھٹے عیسیٰAlaihis Salamہیں جواس روزمیں پیداہوئے اوراسی روزاٹھالیےگئے۔ ساتویں داود Alaihis Salam ہیں جن کی توبہ اس روز قبول ہوئی۔آٹھویں ابراہیم Alaihis Salamہیں جواس روزپیداہوئے۔نویں یعقوبAlaihis Salam جن کی بینائی اس روز لوٹائی گئی۔دسویں ہمارےنبی سیّد نا محمد مصطفی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamہیں جن کواس روز اگلےپچھلےتمام گناہوں سےمعصوم کردیاگیا۔اس طرح علماءنے دس انبیائے کرامAlaihmus Salam کا ذکر کیا ہے۔میں کہتا ہوں کہ بعض نے ان دس میں "ادریسAlaihis Salam جن کو آسمان کی جانب اٹھالیاگیا، ایوبAlaihis Salam جن کواس روز میں پریشانی سےنجات ملی اورسلیمانAlaihis Salam جنہیں اس روز حکومت عطاکی گئی" کوبھی ذکرکیاہے۔

عاشورہ میں کئی انبیاء کرامAlaihmus Salamکو انعامات سے نوازا گیا اور انہوں نے اس دن اللہ تبارک وتعالیٰ کا شکر ادا کرنے کےلیے روزہ رکھا اور اپنی قوم کو بھی اس کا حکم دیا۔بعض نے تو اس دن کو ہی عید منالیا جیسا کہ جب سیّد نا موسیٰAlaihis Salam اور ان کی قوم کو دشمن سے آزادی نصیب ہوئی تو اسے عید کے طور پر منایا تو بارہ (12)ربیع الاوّل کو مسلمانوں سمیت تمام انسانیت و مخلوق پر نعمت باری ہوئی ہے تو اس دن کو بھی عید منانادرست ہے ۔

رسول اکرمﷺاور عاشورہ

جب مدینہ منورہ پہنچنے کے بعد حضور نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے اس دن یہود کے عید منانے کو سنا تو اس پر کسی قسم کی کوئی نکیر نہیں فرمائی اورنہ ہی اس کو رد فرمایا بلکہ اس دن کو عید منانے کاسن کر صحابہ کرامRadi Allah Anhum کو روزہ رکھنے کا حکم دیا چنانچہ حضرت ابن عباسRadi Allah Anhuma روایت کرتے ہیں :

قدم النبى صلي الله عليه وسلم المدینة فراى الیھود تصوم یوم عاشوراء فقال: ما هذا؟، قالوا: هذا یوم صالح هذا یوم نجى اللّٰه بنى إسرائیل من عدوهم، فصامه موسى، قال: فأنا أحق بموسى منكم، فصامه، وأمر بصیامه.73
نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamمدینہ منوّرہ میں تشریف لائے ۔ (دوسرے سال ) آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam نے یہودیوں کو دیکھا کہ وہ عاشورہ کے دن روزہ رکھتے ہیں۔ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam نے ان سے اس کا سبب معلوم فرمایا تو انہوں نے بتایا کہ یہ ایک اچھادن ہے ۔ اسی دن اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل کو ان کے دشمن (فرعون) سے نجات دلائی تھی ۔ اس لیے حضرت موسیAlaihis Salam نے اس دن کا روزہ رکھا تھا۔ آپ نے فرمایا پھر حضرت موسیٰAlaihis Salam نے اس دن کا روزہ رکھا تھا۔ آپ نے فرمایا پھر حضرت موسیٰAlaihis Salam کے (شریک ہونے میں) ہم تم سے زیادہ مستحق ہیں۔ چنانچہ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam نے اس دن روزہ رکھا اور صحابہ Radi Allah Anhumکو بھی اس کا حکم دیا ۔

ایک روایت میں یہ مضمون یوں منقول ہے:

فقالوا: هذا یوم عظیم أنجى اللّٰه فیه موسى وقومه وغرق فرعون وقومه فصامه موسى شكرا فنحن نصومه فقال رسول اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم فنحن أحق وأولى بموسى منكم فصامه رسول اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم وأمر بصیامه.74
انہوں نے کہا یہ بہت عظیم دن ہے کہ اﷲ تعالیٰ نے اس دن میں حضرت موسیٰAlaihis Salam اور ان کی قوم کو نجات عطا کی جب کہ فرعون اور اس کی قوم کو غرق کیا۔ حضرت موسیٰ Alaihis Salamنے شکرانے کے طور پر اُسی دن روزہ رکھا لہٰذا ہم بھی روزہ رکھتے ہیں۔ اس پر حضور نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے فرمایا تمہاری نسبت ہم موسیٰ کے زیادہ حق دار اور قریبی ہیں۔ پس اس دن آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے خود بھی روزہ رکھا اور (صحابہ کرام کو بھی) اس دن روزہ رکھنے کا حکم فرمایا۔

جبکہ مسند احمد کی روایت میں حضرت نوح Alaihis Salamکا بطور شکرانہ روزہ رکھنے کا بھی ذکر ہے چنانچہ حضرت ابوہریرہ Radi Allah Anhoروایت فرماتے ہیں:

مر النبى صلي اللّٰه عليه وسلم بأناس من الیھود قد صاموا یوم عاشوراء فقال ما هذا من الصوم؟ قالوا: هذا الیوم الذى نجى اللّٰه موسى وبنى إسرائیل من الغرق وغرق فیه فرعون وهذا یوم استوت فیه السفینة على الجودى فصام نوح وموسى شكرا للّٰه فقال النبى صلي اللّٰه عليه وسلم أنا أحق بموسى وأحق بصوم هذا الیوم فأمر أصحابه بالصوم.75
حضور نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamیہود کے کچھ لوگوں کے پاس سے گزرے اور انہوں نے یوم عاشوراء کا روزہ رکھا ہوا تھا۔ تو آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے پوچھا یہ روزہ کیسا ہے؟ انہوں نے جواب دیا یہ وہ دن ہے جس میں اﷲ تعالیٰ نے حضرت موسیٰAlaihis Salam اور بنی اسرائیل کو غرق ہونے سے بچالیا اور فرعون کو اس دن غرق کردیا۔ یہ وہ دن ہے جس میں حضرت نوحAlaihis Salam کی کشتی جودی پہاڑ پر جاکر ٹھہری۔ تو اس دن حضرت نوحAlaihis Salam اور حضرت موسیٰAlaihis Salam دونوں نے اﷲ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کے لیے روزہ رکھا۔ یہ سن کر حضور نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے فرمایا کہ میں حضرت موسیٰAlaihis Salam سے حقیقی تعلق کی وجہ سے اس دن کے روزے کا زیادہ حق رکھتا ہوں چنانچہ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam نے خود بھی روزہ رکھا اور صحابہ کرامRadi Allah Anhum کو بھی اس دن کے روزہ رکھنے کا حکم فرمایا۔

فرعون کو غرق ہوئے طویل عرصہ گزرگیا لیکن چونکہ اس کے غرق ہونے پر حضرت موسیٰAlaihis Salam نے نعمت پائی تو ان کی نعمت یابی پر رسول مکرم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے اظہارِ خوشی فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ ہم حضرت موسیٰAlaihis Salam کے لیے اظہارِ مسرت (شکریہ) کے زیادہ حقدار ہیں ۔ حضور نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamبخوبی جانتے تھے کہ یومِ عاشوراء یہودیوں کے نزدیک یومِ عید ہے۔اس لیے آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے ان کے عید (خوشی)منانے پر کوئی سوال نہیں کیا بلکہ ان کے روزہ رکھنے کے بارے میں اِستفسار فرمایا تو انہوں نے "تعظیماً لہ" اور"شکرا لہ" کہہ کر بہ طور تعظیم وتشکر روزہ رکھنے کی توجیہ بیان کی ،جس پر آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے خود بھی اس دن روزہ رکھا اور اپنے صحابہ کرامRadi Allah Anhum کو بھی اس کی تلقین فرمائی۔اسی طرح مروی ہے کہ امیر معاویہ Radi Allah Anho نے برسر منبر فرمایا:

إن یوم عاشوراء یوم عید.76
بے شک عاشوراء کا دن (ہمارے لیے) عید کا دن ہے۔

جب عاشوراء کے دن سیّد نا موسیٰAlaihis Salam اور ان کی قوم کو دشمن سے آزادی نصیب ہوئی تو اسے عید منایا جاتا ہےاور خود حضور نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamاس کو برقرار رکھتے ہیں جبکہ عید میلاد النبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے دن پورا عالم اسلام بلکہ پوری آدمیت و انسانیت شیطانی قوتوں سے آزاد ہوئی تھی اور پوری نوع انسانی کو گمراہی سے آزادی ملی تھی لہٰذا یہ دن بدرجہ اولیٰ عید قرار پائے گا جس میں شرعی طور پر بھی کسی قسم کی کوئی قباحت نہیں ہے۔

امام ابن حجر عسقلانیRehmatullah Alaihکا استدلال

اسی عاشورا ء میں نبی مکرم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے روزہ رکھنے کا حکم دینے سے امام ابن حجر عسقلانی Rehmatullah Alaihنے ایک مسئلہ کا استنباط کیا ہے جس کونقل کرتے ہوئے امام جلال الدین سیوطی Rehmatullah Alaihلکھتے ہیں:

وقد سئل شیخ الإسلام حافظ العصر أبو الفضل ابن حجر عن عمل المولد فأجاب بما نصه قال: وقد ظھر لى تخریجھا على أصل ثابت، وهو ماثبت فى الصحیحین من أن النبى صلي الله عليه وسلم قدم المدینة فوجد الیھود یصومون عاشوراء فسألھم فقالوا: هذا یومٌ أغرق اللّٰه فیه فرعون وأنجى فیه موسى فنحن نصومه شكرا للّٰه تعالى فیستفاد من فعل ذلك شکرا للّٰه تعالى على ما منّ به فى یوم معین من إسداء نعمة أو دفع نقمة، ویعاد ذلك فى نظیر ذلك الیوم من كل سنة، والشكر للّٰه تعالى یحصل بأنواع العبادات والسجود والصیام والصدقة والتلاوة، وأى نعمة أعظم من النعمة ببروز هذا النبى الكریم نبى الرحمة فى ذلك الیوم؟.77
شیخ الاسلام حافظ العصر ابو الفضل ابن حجر سے میلاد پاک کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب میں فرمایا: میں نے اس کا استخراج صحیحین میں مذکور ایک اصل سے ثابت کیا ہے۔ وہ یہ ہے کہ نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamمدینہ منورہ تشریف لائے تو آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے یہودیوں کو یوم عاشورہ کا روزہ رکھتے دیکھا۔ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam نے اس کی بابت دریافت فرمایا تو یہودیوں نے کہا کہ اسی دن فرعون اور اس کا لشکر غرق ہوا تھا اور حضرت موسیٰ نے اس کے ظلم سے نجات پائی تھی، اس لیے ہم اللہ تعالیٰ کے شکر کے طور پر روزے رکھتے ہیں۔ اس سے معلوم ہوا کہ کسی معین دن میں نعمت کے حصول یا مصیبت سے چھٹکارا پانے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا جانا چاہیے اور سال میں اس دن کے مثل ونظیر کی جب آمد ہو شکر کا اعادہ ہوسکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا شکر عبادت کے ذریعہ ہی ہوسکتا ہے یعنی نماز، روزہ، صدقہ اور تلاوت وغیرہ سے اور رحمت عالم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی ولادت سے بڑھ کر کون سی نعمت ہوسکتی ہے؟

یعنی ابن حجر عسقلانی کا مستدل یہ ہے کہ کسی دن میں اللہ تبارک وتعالیٰ کی نعمت پر شکر ادا کرنے کے لیے اس معین دن عبادات اور دیگر نیکیاں سر انجام دینا مباح ہے اور ایسا ہر سال کیا جاسکتا ہے جس میں کسی قسم کی ممانعت نہیں ہےلہذا یوم ولادت پر شکرانہ کے طور پر محافل کا انعقاد کرنا اور اس میں خوشی کا اظہار کرنا بھی اس میں شامل ہے جس پر عید کا لفظ بولا جاسکتا ہے۔

غلافِ کعبہ چڑھانا عید کا دن

مشرکین مکّہ ہمیشہ سے کعبہ کی تعظیم کرتے تھے ۔اس پر غلاف چڑھاتے تھے اور اس کے سامنے اس طرح ادب سے کھڑے ہوتے تھے جس طرح مسلمان ادب سے کھڑے ہوتے ہیں ۔اس کی تعظیم اور حرمت میں یہ بھی تھاکہ وہ ہر سال دس محرم کو روزہ رکھتے تھے اور کعبہ پر غلاف چڑھاتے تھے چنانچہ ام المؤمنین عائشہ صدیقہRadi Allah Anhuma بیان کرتی ہیں :

كان یوم عاشوراء تصومه قریش فى الجاهلیة وكان رسول اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم یصومه.78
عاشوراء کے دن زمانہ جاہلیت میں قریش روزہ رکھا کرتے تھے اور رسول اللہ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamبھی اس دن روزہ رکھتے تھے۔

جب پہلی بار زمانہ جاہلیت میں کعبۃ اللہ کو غلاف سے ڈھانپا گیا تو یہ دس(10) محرم کا دن تھا۔ اُس وقت سے مکہ کے لوگوں کا یہ معمول رہا کہ وہ ہر سال اسی دن روزہ رکھتے اور یہ ان کے لیے عید کا دن ہوتا تھا۔ ان کا یہ معمول حضور Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی ولادت ِمبارکہ کے بعد بھی جاری رہا اور آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے خود بھی کعبہ پر غلاف چڑھانے کے دن روزہ رکھنے کا معمول اپنایا۔ کعبہ پرغلاف چڑھانے کو "کسوۃ الکعبۃ"سے تعبیر کیا جاتا ہے چنانچہ ام المؤمنین عائشہ صدیقہ Radi Allah Anha بیان کرتی ہیں :

كانوا یصومون عاشوراء قبل أن یفرض رمضان وكان یوما تستر فیه الكعبة فلما فرض اللّٰه رمضان قال رسول اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم من شاء أن یصومه فلیصمه ومن شاء أن یتركه فلیتركه.79
رمضان (کے روزے)فرض ہونے سے پہلے مسلمان عاشوراء کا روزہ رکھتے تھے۔ عاشوراء ہی کے دن (جاہلیت میں)کعبہ پر غلاف چڑھایا جاتا تھا۔ پھر جب اللہ تعالیٰ نے رمضان فرض کر دیا تو رسول اللہ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے لوگوں سے فرمایا کہ اب جس کا جی چاہے عاشوراء کا روزہ رکھے اور جس کا جی چاہے چھوڑ دے۔

امام ابن حجر عسقلانی Rehmatullah Alaihدرج بالا حدیث پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں:

فإنه یفید أن الجاهلیة كانوا یعظمون الكعبة قدیما بالستور ویقومون بھا.80
اس سے ثابت ہوتا ہے کہ زمانہ جاہلیت سے ہی وہ کعبہ پر غلاف چڑھا کر اس کی تعظیم کرتے تھے اور یہ معمول وہ قائم رکھے ہوئے تھے۔

ایک اور مقام پر امام ابن حجر عسقلانی Rehmatullah Alaihلکھتے ہیں:

أما صیام قریش لعاشوراء فلعلھم تلقوه من الشرع السالف ولھذا كانوا یعظمونه بكسوة الكعبة فیه.81
یومِ عاشورہ کو قریش کا روزہ رکھنے کا سبب یہ تھا کہ شاید اُنہوں نے گزشتہ شریعت سے اس کو پایا ہو، اور اِسی لیے وہ اس دن کی تعظیم کعبہ پر غلاف چڑھا کر کیا کرتے تھے۔

ہر سال کعبہ پر غلاف چڑھانے کا دن منانے پر امام طبرانی Rehmatullah Alaihحضرت زید بن ثابت سے درج ذیل قول نقل کرتے ہیں:

لیس یوم عاشوراء بالیوم الذى یقوله الناس إنما كان یوم تستر فیه الكعبة.…وكان یدور فى السنة.82
یومِ عاشوراء سے مراد وہ دن نہیں جو عام طور پر لیا جاتا ہے بلکہ یہ وہ دن ہے جس میں کعبہ پر غلاف چڑھانے کی رسم کا آغاز ہوا۔ ۔۔اسی سبب ہر سال اس کی تجدید ہوتی ہے۔

کعبہ پر غلاف چڑھانے کے دن کا اِحترام بعض لوگوں کے لیے باعث خلجان بنتا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ کعبہ کو غلاف چڑھا دینے کے بعد معاملہ اپنے انجام کو پہنچا لیکن ہر سال اس دن کی تعظیم واحترام کرنا اس کا کیا مطلب ہے؟ اسی طرح بعض لوگ کہتے ہیں کہ حضور نبی اکرم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی ولادت چودہ (1400)سو سال قبل ہوئی اورپھر آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی بعثت ہوئی۔ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے بحیثیتِ رسول خدا لوگوں کو قرآن و سنت کی تعلیم دی اوریہ معاملہ بہ خیر انجام پایا۔ اب ہر سال آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے یومِ ولادت کے موقع پر محافل میلاد کے اِنعقاد اور جشن عید کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ کیا اتنا کافی نہیں کہ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی سنت اور تعلیمات کی پیروی کی جائے؟

یہ اور اس قبیل کے دوسرے سوالات کے جواب سے پہلے ہر مومن پرلازم ہے کہ وہ رسول معظّم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے مقامِ رسالت سے آگاہ رہے۔ حضور نبی اکرم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے مقصدِ بعثت سے اپنے ذہن کو روشن رکھے۔ نزولِ قرآن اور تشکیلِ اُسوۂ حسنہ کی اَہمیت سے اپنے زاویۂ نگاہ کو منور کرے اور عالم اسلام کے وجود میں آنے کے مراحل کو اپنی سوچوں کا محور بنائے۔ پھر اسے میلاد النبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی تقریبات کے بارے میں تمام سوالوں کا جواب مل جائے گا۔ کعبہ کو غلاف چڑھانے کا دن ہر سال آتا تو اہل عرب ہمیشہ اس دن کا کعبہ کی وجہ سے اِکرام کرتے جس کے باعث یہ باقاعدہ سالانہ تعظیم وتکریم کا دن بن گیا اور اسے مستقلاً منایا جانے لگا۔ یہی وجہ ہے کہ ولادت مصطفی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکو اگرچہ ایک عرصہ گزرگیا ہے لیکن اس دن کے بار بار آنے سے اس کی تعظیم یا اس پر فرحت کا اظہار اس لیے ضروری ہے کہ ایسےہی ابو لہب نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی باندی حضرت ثویبہ Radi Allah Anhaکو آزاد کردیا تھا توہر پیر کو اس کے عذاب میں تخفیف ہوتی ہے۔ خود حضور Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے بھی اِس عمل کو جاری رکھا۔ پس ولادتِ مصطفی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے ایک عرصہ گزرجانے کے بعد بھی یوم ولادت کو منانا اور اس پراظہار مسرت وفرحت کرنا نہ صرف درست ہے بلکہ یہ عمل حضوراکرم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکا کسی دن کو منانے کی سنت سے ثابت ہے۔ 83

ایامِ تشریق بھی عید کے دن ہیں

ذوالحجہ کی دس، گیارہ اور بارہ تاریخ کو ایام نحر کہتے ہیں اور گیارہ ، بارہ اور تیرہ تاریخ کو ایام تشریق کہا جاتا ہے۔ ان چاردنوں میں سے پہلا یعنی دسویں ذی الحجہ صرف یوم النحر کہلاتا ہے یوم تشریق نہیں اور تیرھواں دن صرف یوم تشریق ہے یوم نحر نہیں۔ درمیانے دو دن یعنی گیارہ اور بارہ تاریخ یوم نحر اور تشریق دونوں بنتے ہیں۔ سیّد نا عقبہ بن عامر Radi Allah Anhoکہتے ہیں کہ رسول اللہ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے فرمایا:

یوم عرفة ویوم النحروأیام التشریق عیدنا أهل الإسلام وهى أیام أكل وشرب.84
یوم عرفہ، یوم النحر اور ایام تشریق ہم اہل اسلام کی عید ہے، اور یہ کھانے پینے کے دن ہیں۔

خصوصی نعمت کی بناء پر جب ایام تشریق کو عید قرار دیا گیا ہے تو خاص نعمت، سراپا رحمت حضرت محمد رسول اﷲ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی نسبت سے یوم میلاد کو بھی عید قرار دیا جاسکتا ہے جس میں شرعی کوئی قباحت بھی نہیں ہے۔

ابن حطاب مالکی Radi Allah Anhoکا موقف

حدیث میں ایام تشریق کے لیے "وہی ایام اکل وشرب"یعنی" یہ کھانے پینے کے دن ہیں"کے الفاظ سے بعض مالکی علماء نے یہ استدلال کیا ہے کہ میلاد النبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے دن روزہ رکھنا مکروہ ہے اور اس کی وجہ یہ بیان کی ہے کہ چونکہ یہ عید کا دن ہے اور عید کے دن روزہ رکھنا مکروہ ہے لہٰذا حضور نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی ولادت باسعادت کا دن مسلمانوں کے عیدوں میں سے ایک عید کا دن ہے اس لیے اس دن بھی روزہ رکھنا مکروہ ہے چنانچہ امام عبداﷲ حطاب مالکی Rehmatullah Alaih لکھتے ہیں:

قال الشیخ زروق فى شرح القرطبیة: صیام المولد كرهه بعض من قرب عصره ممن صح علمه وورعه قال: إنه من أعیاد المسلمین فینبغى أن لا یصام فیه وكان شیخنا أبو عبد اللّٰه القورى یذكر ذلك كثیرا ویستحسنه، انتھى(قلت): لعله یعنى ابن عبادفقد قال فى رسائله الكبرى ما نصه: وأما المولد فالذى یظھر لى أنه عید من أعیاد المسلمین وموسم من مواسمھم وكل ما یفعل فیه ما یقتضیه وجود الفرح والسرور بذلك المولد المبارك من إیقاد الشمع وإمتاع البصر والسمع والتزین بلبس فاخر الثیاب وركوب فاره الدواب أمر مباح لا ینكر على أحد قیاسا على غیره من أوقات الفرح والحكم بكون هذه الأشیاء بدعة فى هذا الوقت الذى ظھر فیه سر الوجود وارتفع فیه علم الشھود وانقشع فیه ظلام الكفر والجحود وادعاء أن هذا الزمان لیس من المواسم المشروعة لأهل الإیمان ومقارنة ذلك بالنیروز والمھرجان أمر مستثقل تشمئز منه القلوب السلیمة وتدفعہ الآراء المستقیمة ولقد كنت فیما خلا من الزمان خرجت فى یوم مولد إلى ساحل البحر فاتفق أن وجدت هناك سیدى الحاج ابن عاشر رحمه اللّٰه وجماعة من أصحابه وقد أخرج بعضھم طعاما مختلفا لیأكلوه هنالك فلما قدموه لذلك أرادوا منى مشاركتھم فى الأكل وكنت إذ ذاك صائمافقلت لھم إننى صائم فنظر إلى سیدى الحاج نظرة منكرة وقال لى ما معناه: إن هذا الیوم یوم فرح وسرور یستقبح فى مثله الصیام بمنزلة یوم العیدفتأملت كلامه فوجدته حقاوكأننى كنت نائما فأیقظنى انتھى. 85
شیخ زروق شرح قرطبیہ میں فرماتے ہیں: حضور Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی پیدائش کے دن روزہ رکھنے کو ایسے لوگوں نے جو ان کے زمانے کے قریب تھے اور تقویٰ میں بہت اونچا مقام رکھتے تھے مکروہ قرار دیا ہے چونکہ وہ مسلمانوں کی عیدوں میں سے ایک عید کا دن ہے چاہیئے کہ اس دن روزہ نہ رکھیں۔ ہمارے شیخ قوریRehmatullah Alaihاس کو بکثرت ذکر کیا کرتے اور اس کو اچھا سمجھتے تھے۔ میں کہتا ہوں کہ ابن عباد Rehmatullah Alaihنے اپنے رسائل کبریٰ میں بیان کیا ہے: حضور Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی پیدائش کا دن مسلمانوں کی عیدوں میں سے ایک عید ہے اور تقاریب میں سے ایک تقریب ہے اور وہ چیز جو فرحت وسرور کا باعث ہو آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی ولادت کے دن مباح اور جائز ہے مثلاً روشنی کرنا، اچھا لباس پہننا، جانوروں کی سواری کرنا، اس کا کسی نے انکار نہیں کیا۔ ان امور کے بدعت ہونے کا حکم اس وقت ہے جبکہ کفر وظلمت اور خرافات وغیرہ ظاہر ہونے کا خوف ہو، اور یہ دعویٰ کرنا کہ عید میلاد اہل ایمان کی مشروع تقریبوں میں نہیں، مناسب نہیں ہے۔ اور اس کو نیروزومہرجان سے ملانا ایک ایسا امر ہے جو سلیم الطبع انسان کو منحرف کرنے کے برابر ہے۔ عرصہ قبل میں ایک دفعہ حضور Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی ولادت باسعادت کے دن سمندر کے ساحل کی طرف جانکلا، وہاں میں نے الحاج ابن عاشر Rehmatullah Alaih کو ان کے ساتھیوں کے ساتھ پایا۔ وہاں ان میں سے بعض نے کھانے کے لیے مختلف قسم کی چیزیں نکالیں اور مجھے بھی اس میں بلایا۔ میں اس دن روزہ سے تھا اس لیے میں نے کہا میں روزہ سے ہوں۔ ابن عاشر Rehmatullah Alaihنے میری طرف ناپسندیدگی کی نظر سے دیکھا اور کہا اس کا کیا مطلب ہے۔ آج خوشی اور مسرت کا دن ہے اوراس میں روزہ رکھنا ایسا ہی ناپسندیدہ ہے جیسا کہ عید کے دن۔ میں نے ان کے کلام پر غور کیا اور میں نے اس کو حق پایا گویا کہ میں سورہا تھا پس انہوں نے بیدار کردیا۔

امام عبداﷲ خرشی مالکی Rehmatullah Alaihلکھتے ہیں:

وكره بعض صوم یوم المولد أى: لأنه من أعیاد المسلمین.86
بعض علماء نے حضور Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی پیدائش کے دن روزہ رکھنے کو مکروہ قرار دیا ہے چونکہ وہ مسلمانوں کی عیدوں میں سے ایک عید کا دن ہے۔

بہر حال اس عبارت سے واضح ہوتا ہے کہ یوم ولادت کو عید کی طرح منانا درست ہے اور شرعی دائرہ میں رہتے ہوئے خوشی کا اظہار کرنا بھی مباح ہے ۔جہاں تک روزہ نہ رکھنے کی بات ہے تو یہ بعض حضرات ائمہ کا مؤقف ہے جبکہ صحیح حدیث اس کے برخلاف ہے جس میں نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamسے مروی ہے کہ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamیوم ولادت کا روزہ رکھا کرتے تھے87 لہذا اس دن روزہ رکھا جاسکتا ہے جس میں کسی قسم کی کوئی کراہت نہیں ہے۔

ان احادیث سے بھی یہی معلوم ہوا کہ عید کا لفظ صرف عید الفطر اور عید الاضحی کے ساتھ خاص نہیں بلکہ ان ایام کے علاوہ بھی دیگر فضیلتوں والے ایام کے لیے عید کا لفظ استعمال ہوا ہے جیسا کہ جمعہ کے دن ، عرفہ کے دن ، عاشورہ کے دن، غلافِ کعبہ چڑھانے کے دن اور ایام تشریق کے لیے کتب احادیث میں عید کا لفظ استعمال ہوا ہے لہذا میلاد النبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے لیے عید کا لفظ استعمال کیا جاسکتا ہے۔

عید کے بارے میں علماء کے اقوال

عید الفطر وعید الاضحی کے علاوہ بھی مختلف مواقع پر عید کا اطلاق آیا ہے بلکہ ازروئے قرآن اور لغت ہر مسرت کے دن کو عید کہا جاتا ہے اور چونکہ حضور Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکا یوم میلاد سب سے زیادہ خوشی ومسرت کا دن ہے اسی لیے اسے "عید"کہنا ہر طرح سے مبنی بر حقیقت، جائز، صحیح اور مناسب ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حضراتِ بزرگانِ دین ومحدثین نے صرف یوم میلاد ہی کو نہیں بلکہ ربیع الاوّل شریف کی راتوں کو بھی عید قرار دیا ہے۔اسی طرح محدثین نے اپنی کتب میں میلاد النبیSallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کو "عید"کے لفظ سے تعبیر کر کے اس کو اپنی کتب میں اسی نام سے درج کیا ہےچنانچہ ملا علی قاری Rehmatullah Alaih لکھتے ہیں:

أما أهل مكة.…یزید اهتمامھم به على یوم العید.88
مکّہ مکرّمہ کے مسلمان...ربیع الاوّل میں عید سے بڑھ کر جشنِ میلاد کا اہتمام کرتے ہیں۔

امام زرقانی Rehmatullah Alaihنے جشن میلاد کے متعلق اہل اسلام کا دائمی عمل نقل کرنے کے بعد لکھا ہے:

فرحم اللّٰه إمرأ اتخذ لیالى شھر مولده المبارك أعیادا لیكون أشد علة على من فى قلبه مرض.89
پس اﷲ تعالیٰ اس شخص پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے جس نے آپSallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کے میلاد مبارک کی راتوں کو عیدبنادیا تاکہ جن لوگوں کے دلوں میں بیماری ہے وہ اور بڑھ جائے۔

امام زرقانی Rehmatullah Alaih کوئی عام محدث نہیں ہیں بلکہ شارح حدیث ہیں اور اپنی کتاب میں (اعیاداً) عیدوں کا لفظ لارہے ہیں جس سے اس بات کی نشاندہی ہوجاتی ہے کہ نہ صرف یوم ولادت بلکہ اس کی راتیں بھی مسلمانان عالم کے نزدیک عید کا درجہ رکھتی ہیں۔

اسی طرح امام جزریRehmatullah Alaih فرماتے ہیں:

وإذا كان أهل الصلیب اتخذوا لیلة مولد نبیھم عید الأكبر فأهل الإسلام أولى بالتكریم وأجدر.90
جب اہل صلیب (عیسائیوں) نے اپنے نبی کی پیدائش کی رات کو بڑی عید بنا رکھا ہے تو اہل اسلام اپنے نبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی تعظیم وتکریم کے زیادہ حقدار ہیں۔

ان مذکورہ بالا عبارات علماء سے یہ واضح ہوا کہ امّت مسلمہ نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے یوم ولادت اور آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی شب ولادت دونوں کو ہی عید کا درجہ دیتے ہیں اور ان میں عید کی طرح جشن مناکر خوشیوں کا اظہا رکرتے ہیں جس میں شرعی کسی قسم کی کوئی مخالفت نہیں ہے۔

میلاد النبی ﷺکے دن رعایت

امام ابن الحاج ماہ ربیع الاوّل کی عظمت وشان اور اس میں خلافِ شرع امور پر تنبیہ کرتے ہوئے رقم طراز ہیں کہ اس ماہ میں اﷲ تعالیٰ نے سیّد الاولین والآخرین Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی صورت میں ہمیں جس عظیم نعمت سے نوازا ہے اس پر ضروری تھا کہ بطور شکر ہم پر کوئی عبادت لازم قرار دی جاتی مگر یہ رحمتِ مصطفوی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکا صدقہ ہے کہ ہمیں اس کا مکلّف نہیں ٹھہرایا گیا چنانچہ وہ لکھتے ہیں:

وما ذاك إلا لرحمته صلي اللّٰه عليه وسلم أ مته ورفقه بھم لأنه صلي اللّٰه عليه وسلم كان یترك العمل خشیة أن یفرض على أمته رحمة منه بھم كما وصفه المولى سبحانه وتعالى فى كتابه حیث قال (بالمؤمنین رؤوف رحیم).91
اس کی وجہ امت پر نبی اکرم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی رحمت وشفقت ہے اسی لیے آپ بہت سے معاملات کو ترک کردیتے تھے کہ کہیں امت پر لازم نہ ہوجائیں۔ اﷲ تعالیٰ نے آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamہی کی شفقت کا تذکرہ قرآن میں یوں کیا ہے کہ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamمومنین پر نہایت ہی مہربان اور رحیم ہیں۔

امام احمد قسطلانی لیلۃ المیلاد کی فضیلت اور اسی اعتراض کا جواب دیتے ہوئے لکھتے ہیں:

وإذا كان یوم الجمعة الذى خلق فیه آدم خص بساعة لا یصادفھا عبد مسلم یسأل اللّٰه فیھا خیرا إلا أعطاه إیاه، فما بالك بالساعة التى ولد فیھا سیّد المرسلین ولم یجعل اللّٰه تعالى فى یوم الاثنین یوم مولده صلي اللّٰه عليه وسلم من التكلیف بالعبادات ما جعل فى یوم الجمعة المخلوق فیه آدم من الجمعة والخطبة وغیر ذلك، إكراما لنبیه صلي اللّٰه عليه وسلم بالتخفیف عن أمته، بسبب عنایة وجوده قال تعالى: وَما أَرْسَلْناك إِلَّا رَحْمَة لِلْعالَمِینَ ومن جملة ذلك: عدم التكلیف.92
وہ جمعہ کا دن جس میں حضرت آدمAlaihis Salam کی ولادت ہوئی اس میں ایک خصوصی گھڑی ہے جس میں کوئی مسلمان جس شے کی دعا کرے وہ اسے عطا کی جاتی ہے تو اس گھڑی کا کیا مقام ومرتبہ ہوگا جس میں تمام رسولوں کے سردار کی تشریف آوری ہوئی اور یومِ میلاد میں یوم جمعہ کی طرح جمعہ یا خطبہ وغیرہ لازم نہ کرنے کی وجہ یہ ہے کہ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے وجودِ رحمت کے اکرام کی وجہ سے امت پر تخفیف ہو۔ اﷲ تعالیٰ کا ارشاد ہے ہم نے آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکو تمام جہانوں کے لیے رحمت بناکر بھیجا ہے اور اسی رحمت کا ایک اظہار یہ بھی ہے کہ کسی عبادت کا مکلف نہیں بنایا۔

یعنی نبی مکرم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے طفیل امت کے لیے آسانی کرتے ہوئے کسی خاص عبادت کا مکلف نہیں بنایا گیا البتہ تحدیثِ نعمت اور رحمت الہٰی پر خوشی و مسرت کے اظہار کا حکم دے کر اسی پر اکتفاء کیا گیا ہے۔

میلاد النبیﷺکے دن چھٹی

بعض ائمہ کرام اس دن اپنی خوشی کااظہار یو ں بھی کرتے ہیں کہ سالہا سال سے جاری پڑھائی جس میں چندمخصوص ایام کے سوا کوئی مزیدچھٹی ناقابل برداشت ہوتی اس کے باوجود عید میلاد النبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی خوشی میں اپنے مدرسوں میں ایک دن کی چھٹی دیا کرتے تھے چنانچہ امام جلال الدین سیوطیRehmatullah Alaih لکھتے ہیں:

قال الكمال الأدفوى فى الطالع السعید حكى لنا صاحبنا العدل ناصر الدین محمود بن العماد أن أبا الطیب محمد بن إبراھیم البستی المالكى نزیل قوص أحد العلماء العاملین كان یجوز بالمكتب فى الیوم الذى فیه ولد النبى صلي اللّٰه عليه وسلم فیقول یا فقیه هذا یوم سرور إصرف الصبیان فیصرفنا وهذا منه دلیل على تقریره وعدم انكارہ وهذا الرجل كان فقیھا مالكیا متفننا فى علوم متورعا أخذ عنه أبو حیان وغیرہ ومات سنة خمس وتسعین وستمائة.93
کمال الدین ادفوی Rehmatullah Alaih نے کتاب "الطالع السعید "میں بیان کیا ہے کہ ہمارے بھروسہ مند دوست ناصر الدین محمود بن عماد نے واقعہ نقل کیا ہے کہ حضرت ابوطیب محمد بن ابراہیم سبتی مالکی جو با عمل علماء میں سے تھے قُوْص تشریف لائے اور میلاد النبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے دن ایک مدرسے کے پاس سے گذرے تو کہنےلگے: اے فقیہ!یہ سرور و انبساط کا دن ہے لہٰذا آج بچوں کو چھٹی دے دیں پس انہوں نے بچوں کو چھٹی دے دی۔ ان کایہ فعل میلاد النبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی خوشی کا مثبت اور اس کے عدم ِانکار پر دلالت کرنے والا ہے اور یہ عالم مالکی فقیہ، ماہر فنون اور زہد و تقویٰ کے حامل تھےجن سے ابوحیان نے اکتساب ِعلم کیا اور ان کی وفات چھ سو پچانوے(695ھ) میں ہوئی۔

یعنی اسلاف سے بھی یوم ولادت میں عید کی طرح خوشی کا اظہار کرنا ثابت ہے اور یہ کوئی نئی اصطلاح نہیں ہے بلکہ علمائےاسلاف میلاد النبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے لیے عید کا لفظ استعمال کرتے رہے ہیں چنانچہ شیخ فتح اﷲ بنانی مصری Rehmatullah Alaihشب میلاد النبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی اہمیت وعظمت کو بیان کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں:

یجب على أمته التى رفعھا اللّٰه به على الأمم أن یتخذوا لیلة ولادته عیدا من أكبر الأعیاد.94
اس دن کے صدقہ میں اﷲ تعالیٰ نے اس امت کو تمام امتوں پر فضیلت عطا کی لہٰذا امت پر لازم ہے کہ وہ اس رات کو سب سے بڑی عید کے طور پر منائیں۔

اسی طرح شیخ ابن عاشر مالکی Rehmatullah Alaihحضور Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی ولادت باسعادت کے دن کے حوالے سے کہتے ہیں:

إن هذا الیوم یوم فرح وسرور.95
بےشک یہ دن خوشی اور مسرت کا دن ہے۔

امام ابن عباد مالکی Rehmatullah Alaih رسائل الکبریٰ میں لکھتے ہیں:

وأما المولد فالذى یظھر لى أنه عید من أعیاد المسلمین وموسم من مواسمھم وكل ما یفعل فیه ما یقتضیه وجود الفرح والسرور.96
کہ حضور Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی پیدائش کا دن مسلمانوں کی عیدوں میں سے ایک عید ہے اور تقاریب میں سے ایک تقریب ہے اور وہ چیز جو فرحت وسرور کا باعث ہو آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی ولادت کے دن مباح اور جائز ہے۔

اسی طرح امام عبداﷲ خرشی مالکی Rehmatullah Alaih لکھتے ہیں:

لأنه من أعیاد المسلمین.97
کیونکہ وہ (میلاد النبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam) مسلمانوں کی عیدوں میں سے ایک عید کا دن ہے۔

ان تمام ائمہ کرام نے یوم میلاد النبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکو یوم عید کہا ہے اور ایسا کیوں نہ ہو کہ یہ دوسری عیدیں تو عارضی ہوتی ہیں جبکہ میلاد النبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی مسرت وخوشی تو دائمی ہے جو کہ عید سے بھی بڑھ کر ہے۔ مذکورہ حوالہ جات سے واضح ہوجاتا ہے کہ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکا یوم ولادت تمام ایام سے عظیم تر ہے اور کوئی جمعہ اور عید اس کے ہم پلہ نہیں۔یہی وجہ ہے کہ ہمارے ہاں انتہائی بڑی خوشی کےلیے لفظ "عید "کے سوا کوئی دوسرا لفظ نہیں ہے ورنہ درحقیقت یوم میلادالنبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamعید سے بھی بڑھ کر عظمت و رفعت اور خوشی ومسرت کا حامل دن ہے۔ شیخ محمد علوی مالکی Rehmatullah Alaihنے لکھا ہےکہ عید کی خوشیاں آتی ہیں اورگزرجاتی ہیں کیونکہ وہ عارضی ہوتی ہیں مگر آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی آمد سے مخلوقِ خدا کو جو خوشی (عید) نصیب ہوئی وہ ختم ہونے والی ہی نہیں بلکہ وہ دائمی ہے لہذا یہ عید تمام عیدوں سے بڑھ کرخوشی ومسرت کا سامان لیے ہوئے ہے چنانچہ وہ لکھتے ہیں:

ونحن لا نرى تسمیته بالعید لأنه أكبر من العید والأعیاد فى الإسلام اثنان عید الفطر و عید الأضحى وهما مرة فى العام أما ذكراه صلي اللّٰه عليه وسلم نھى أكبر من ذلك وأعظم من أن لا تكون فى السنة إلا مرةبل ینبغى للمسلم أن یعیش عمرة كله فى ذكراه صلي اللّٰه عليه وسلم بمحبته وإحیاء سنته و التعلق به وما إلى ذلك.98
ہم یوم ولادت مصطفوی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکو عید کا نام نہیں دیتے کیونکہ اس کا درجہ تو عید سے کہیں بلند ہے اسلام میں جو دوعیدیں ہیں عید الفطر اور عید الاضحی وہ سال میں ایک ہی دفعہ آتی ہیں لیکن آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکا ذکر مبارک اس سے کہیں بلند ہے کہ وہ سال میں ایک دفعہ ہی ہرگز مناسب نہیں بلکہ ہر مسلمان کو تمام عمر آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے ذکر، محبت، سنت پر عمل اور آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے ساتھ تعلق میں بسر کرنی چاہیے ۔

مذکورہ بالاتمام تر تفاصیل جس میں قرآن مجید کی آیات اور نبی مکرم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی احادیث کے ساتھ ساتھ علمائےاسلاف کی عبارات بھی ذکر کی گئیں ہیں ان سب کے پیش نظر میلاد النبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے عید ہونے کے حوالہ سے کئی سوالات واعتراضات ازخود حل ہوجاتے ہیں۔ان تمام کا خلاصہ یہ ہے کہ حضور کا ذکرِ خیر ہرحال میں باعثِ برکت وسعادت ہے جس امتی کو یہ نصیب ہوجائے اس پر اﷲ کا فضل واحسان ہے اور یہی میلاد النبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی اصل ہے جس پر امت مسلمہ عید کی طرح بلکہ اس سےبھی بڑھ کر خوشی مناتی ہے اور اس کو عید میلاد النبی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamسے موسوم کر کے اپنی اس خوشی کو بیان بھی کرتی ہے جس میں قرآن و سنت اور علمائے اسلاف کی رو سے کوئی قباحت نہیں ہےبلکہ ہر حوالہ سے نہایت مستحسن عمل ہےجس کو آج کے تہذیبی وثقافتی انتشارو فساد کے دور میں مروّج کر کےاور شایان شان طریقہ سے مناکر نوجوان نسل کو دین کے قریب اور حضور Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی ذات سے محبت کے فروغ کےلیےایک اہم ذریعہ کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔جس طرح دین کے فروغ و اشاعت کے نام پر مبنی تبلیغی جماعتیں جو حضور Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکےدورِ مبارک میں اس شکل وصورت،نظم ونسق،ترتیب وترکیب،اصول وضوابط،منہج وطریقہ کار حتی کہ نام واصطلاح کے ساتھ موجود نہ ہونے کے باوجوداور ہزار ہا معاشرتی خرابیوں،خاندانی انتشار اور افتراق کے پیدا کرنے کے باوجودبعض اہلِ علم کی نگاہ میں اسلام کی دعوت کےلیے ناگزیر ہوسکتی ہیں تو اس سے بھی کہیں زیادہ ناگزیر بلکہ ہرحوالہ سے فائدہ مندرسول اللہ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی ولادتِ پاک کی خوشی منانا ہے جس کی پشت پر ہزارہااسلاف ولاکھوں اخلاف علمائے ذی شان کی تصدیقات شامل ہیں۔


  • 1  اہل عرب کے ہاں دورِ جاہلیت میں چار مہینہ محترم تھے جو کہ ابتداء ہی سے محترم شمار کیے جاتے تھے لیکن نسئی کی رسم وعادت کی وجہ سے وہ لوگ اپنے حساب سے ان کی گنتی کو آگے پیچھے کر دیا کرتے تھےجس سے ان کا مقصد اپنے منافع کو پانا ہوتا تھا۔اللہ تبارک وتعالیٰ نے سورۃ التوبۃ کی آیت نمبر 36میں اس کا ذکر فرمایا ہے۔(ادارہ)
  • 2  نور الدین علی بن سلطان القاری،المورد الروی فی المولد النبویﷺ، مطبوعۃ: المدینۃ المنورۃ، السعودية، 1980م، ص :21
  • 3  قاضی محمد ثناء اللہ بانی بتی،التفسیر المظہری، ج-10، مطبوعۃ: مکتبۃ الرشدیۃ ،کوئتۃ، باکستان، 1412ھ، ص: 303
  • 4  أبو القاسم سلیمان بن احمد الطبرانی، المعجم الاوسط،حدیث: 6502، ج-6، مطبوعۃ: مکتبۃ المعارف ،الریاض، السعودية، (لیس التاریخ موجودًا)، ص : 314
  • 5  شاہ عبد الحق محدث دہلوی، ماثبت من السنۃ (مترجم: مفتی غلام معین الدین نعیمی) ، مطبوعہ: فرید بک اسٹال، لاہور، پاکستان، 2002ء،ص: 73
  • 6  شيخ عبد الحی بن فخر الدین الحسنی الطالبی، نزھۃ الخواطر وبھجۃ المسامع والنواظر، ج-8، مطبوعۃ: دار ابن حزم، بیروت، لبنان، 1999م، ص:1390
  • 7  شہاب الدین محمود بن عبد اللہ الألوسی، روح المعانی فی تفسیر القرآن العظیم والسبع المثانی، ج-4، مطبوعۃ: دار الکتب العلمیۃ، بیروت، لبنان، 1415ھ، ص: 58
  • 8  قاضی محمد ثناء اللہ بانی بتی ، التفسیر المظہری، ج- 3، مطبوعۃ:مکتبۃ الرشیدیۃ، کوئتۃ، باکستان،1412ھ، ص: 205
  • 9  أبو الحسن علی بن محمد الخازن، لباب التأویل فی معانی التنزیل، ج-2، مطبوعۃ: دار الکتب العلمیۃ، بیروت، لبنان، 1415ھ، ص: 92
  • 10  أبو محمد الحسین بن مسعود البغوی، معالم التنزیل فی تفسیر القرآن، ج-2 ، مطبوعۃ: دار إحیاء التراث العربی، بیروت، لبنان، 1420ھ، ص: 102
  • 11  محمد بن علی الشوکانی، نیل الأوطار، ج-3، مطبوعۃ: دار الحدیث، مصر، 1993م، ص: 337
  • 12  نور الدین علی بن سلطان القاری، مرقاۃ المفاتیح شرح مشکاۃ المصابیح، ج-3، مطبوعۃ: دار الفکر، بیروت، لبنان، 2002م، ص: 1022
  • 13  ادریس کاندھلوی، حاشیہ مقامات الحریری، مطبوعۃ مکتبۃرحمانیۃ، لاہور، باکستان،(لیس التاریخ موجودًا)،ص: 118
  • 14  مجمع اللغۃ العربیۃ بالقاہرۃ، المعجم الوسیط، ج-2، مطبوعۃ: دار الدعوۃ، القاهرة، مصر،(لیس التاریخ موجودًا)، ص: 635
  • 15  أبو القاسم الحسین بن محمد راغب الأصفہانی، المفردات فی غریب القرآن، مطبوعۃ: دار القلم، دمشق، السورية، 1412ھ ، ص: 594
  • 16  القرآن، سورۃ المائدۃ5 :114
  • 17  أبو جعفر محمد بن جریر الطبری، جامع البیان عن تأویل القرآن، ج-11، مطبوعۃ: مؤسسة الرسالة، بيروت، لبنان، 2001م، ص:225
  • 18  ایضاً
  • 19  أبو عبد اللہ محمد بن عمر فخر الدين الرازی، التفسیر الکبیر، ج-12، مطبوعۃ: دار إحیاء التراث العربی، بیروت، لبنان، 1420 ھ، ص: 463
  • 20  أبو عبداﷲ أحمد بن محمد بن حنبل الشیبانی، مسند أحمد، حدیث: 11536، ج-18، مطبوعۃ: مؤسسۃ الرسالۃ، بیروت، لبنان، 2001م، ص:93-94
  • 21  سیّد احمد حسن دہلوی، تفسیر احسن التفاسیر، ج-1، مطبوعہ: المکتبۃ السلفیۃ، لاہور، پاکستان، ص:29-30
  • 22  عبد الشکور کشمیری، ماہنامہ البلاغ، شمارہ: 7، ج-18، مطبوعہ: دار العلوم کراچی، پاکستان، اپریل 1984ء ،ص: 41
  • 23  أبو الفداء إسماعیل حقی بروسی، روح البیان فى تفسير القرآن، ج-2، مطبوعۃ: دار الفکر، بیروت، لبنان،(لیس التاریخ موجودًا)، ص: 464
  • 24  ایضاً، ص: 465
  • 25  شیخ عثمان بن حسن بن احمدالشاکر الخوبری، درۃ الناصحین فی الوعظ والارشاد، مطبوعۃ: دار احیاء الکتب العربیۃ، مصر، 1918م، ص:277
  • 26  القرآن، سورۃ المائدة 3:5
  • 27  أبو عبد الله محمد بن إسماعیل البخاری، صحیح البخاری، حدیث:4407، مطبوعۃ: دار السلام للنشر والتوزیع، الریاض، السعودیۃ، 1999 م،ص:747
  • 28  ابو القاسم سلیمان بن احمد الطبرانی،المعجم الاوسط، حدیث:830، ج-1، مطبوعۃ:دار الحرمین، القاھرۃ،مصر، (لیس التاریخ موجودًا)، ص:253
  • 29  القرآن،سورۃالمائدۃ3:5
  • 30  مذکورہ بالا قول ِعمر و درج ذیل قول ِابن عباس میں دعوتِ نظر و فکر ہے ان لوگو ں کے لیے جو صرف فرماتے ہیں کہ مسلمانوں کی صرف دو عیدیں ہی ہیں ایسے افراد عیدِ اصطلاحی و عیدِ لغوی اور عُرف سے غالباً ناواقف ہیں۔(ادارہ)
  • 31  ابو جعفرمحمد بن جریر الطبری، جامع البیان فی تأویل القرآن، حدیث:11098، ج-9، مطبوعۃ:مؤسسۃ الرسالۃ، بیروت، لبنان، 2000م، ص:526
  • 32  ابو الفداء اسماعیل ابن کثیر الدمشقی، تفسیر القرآن العظیم،ج-3، مطبوعۃ: دار طیبۃ للنشر والتوزیع، الریاض، السعودیۃ، 2009م، ص: 26 -27
  • 33  شیخ أحمد بن محمد القسطلانی، إرشاد الساری لشرح صحیح البخاری، ج-1، مطبوعۃ: المطبعۃ الکبری الأمیریۃ، بولاق، مصر، 1323ھ، ص: 132
  • 34  أبو محمد محمود بن أحمد بد ر الدین العینی، عمدۃ القاری شرح صحیح البخاری، ج-1، مطبوعۃ: دار إحیاء التراث العربی، بیروت، لبنان،(لیس التاریخ موجودًا)، ص: 264
  • 35  ٔابو زکریا یحییٰ بن شرف محیی الدین النووی، المنہاج شرح صحیح مسلم، ج-18، مطبوعۃ: دار إحیاء التراث العربی، بیروت، لبنان،1392 ھ، ص:153-154
  • 36  أبو عیسیٰ محمد بن عیسیٰ الترمذی، سنن الترمذی، حدیث:3044، مطبوعة: دار السلام للنشروالتوزیع، الریاض، السعودیۃ، 2009 م، ص: 898-899
  • 37  جلال الدین عبد الرحمن بن أبی بکر السیوطی، اللمعۃ فی خصائص الجمعۃ، مطبوعۃ: دار الکتب العلمیۃ، بیروت، لبنان، 1987م، ص: 7
  • 38  أبو عبد اللہ محمد بن عبد اللہ الحاکم النیسابوری، المستدرک علی الصحیحین، حدیث: 1595، ج-1، مطبوعۃ: دار الکتب العلمیۃ ، بیروت، لبنان،1990 م، ص: 603
  • 39  أبو عبد اللہ محمد بن عبد اللہ الحاکم النیسابوری، المستدرک علی الصحیحین (مترجم:محمد شفیق الرحمن قادری)، حدیث: 1595، ج- 2، مطبوعہ: شبیر برادرز، لاہور، پاکستان،2010ء،ص: 113
  • 40  أبو عبد اللہ محمد بن عبد اللہ الحاکم النیسابوری، المستدرک علی الصحیحین، حدیث: 1064، ج-1، مطبوعۃ: دار الکتب العلمیۃ ، بیروت، لبنان، 1990م، ص: 425
  • 41  أبو عبد اللہ محمد بن عبد اللہ الحاکم النیسابوری، المستدرک علی الصحیحین(مترجم:محمد شفیق الرحمن قادری)، حدیث: 1064، ج- 1،مطبوعہ: شبیر برادرز، لاہور، پاکستان،2010ء،ص: 583
  • 42  أبو عبد اللہ محمد بن عبد اللہ الحاکم النیسابوری، المستدرک علی الصحیحین، حدیث: 1063، ج-1، مطبوعۃ: دار الکتب العلمیۃ، بیروت، لبنان،1990م، ص: 425
  • 43  أبو عبد اللہ محمد بن عبد اللہ الحاکم النیسابوری، المستدرک علی الصحیحین(مترجم:محمد شفیق الرحمن قادری)، حدیث:1063، ج- 1، مطبوعہ: شبیر برادرز، لاہور، پاکستان، 2010ء،ص: 582
  • 44  مالک بن أنس عامر المدنی، موطاامام مالک، حدیث:213، ج-2، مطبوعۃ: مؤسسۃ زاید بن سلطان آل نہیان للأعمال الخیریۃ والإنسانیۃ،أبو ظھبی، الإمارات، 2004م، ص:88-89
  • 45  ٔابو بکر عبد اللہ بن محمد العبسى، الکتاب المصنف فی الأحادیث والآثار، حدیث: 814، ج-2، مطبوعۃ: مکتبۃ الرشد، الریاض، السعودية، 1409ھ، ص:313-314
  • 46  أبو عبداﷲ أحمد بن محمد بن حنبل الشیبانی، مسند أحمد، حدیث: 16162، ج-26، مطبوعۃ: مؤسسۃ الرسالۃ، بیروت، لبنان، 2001م، ص: 84
  • 47  ایضاً، حدیث: 8102، ج-13،ص: 466
  • 48  ایضاً
  • 49  أبو عبد اللہ محمد بن محمد ابن الحاج الفاسى، المدخل لابن الحاج، ج-2، مطبوعۃ: دار التراث، القاهرة، مصر(لیس التاریخ موجودًا)، ص: 30
  • 50  مفتی محمد خان قادری، محفل میلاد پر اعتراضات کا علمی محاسبہ، مطبوعہ: کاروان اسلام پبلی کیشنز، لاہور، پاکستان، 2016ء ، ص:152-153
  • 51  أبو عبد الله محمد بن إسماعیل البخاری، صحیح البخاری، حدیث: 2005، مطبوعۃ: دار السلام للنشر والتوزیع، الریاض، السعودیۃ، 1999م،ص:321
  • 52  أبو الحسن مسلم بن الحجاج القشیری، صحیح مسلم، حدیث:1131، مطبوعۃ: دار السلام للنشر والتوزیع، الریاض، السعودیۃ، 2000م،ص:462
  • 53  القرآن، سورۃ طہٰ 20 :59
  • 54  أبو یعلی أحمد بن علی الموصلی، مسند أبي یعلی، حدیث: 2618، ج-5، مطبوعۃ: دار المأمون للتراث، دمشق، السورية، 1984م، ص:10-21
  • 55  جلال الدین عبد الرحمن بن أبی بکر السیوطی، الدرالمنثور فی التفسیر المأثور، ج-5، مطبوعۃ: دار الفکر، بیروت، لبنان، (لیس التاریخ موجودًا)، ص: 585
  • 56  أبو یعلی أحمد بن علی الموصلی، مسند أبى یعلی، حدیث: 4094، ج-7، مطبوعۃ: دار المأمون للتراث، دمشق، السورية، 1984م، ص: 133
  • 57  أبو محمد حسین بن مسعود البغوی، تفسیر البغوی، ج-2، مطبوعۃ: دار إحیاء التراث العربی، بیروت، لبنان، 1420ھ، ص: 227
  • 58  أبو محمد عبد الحق بن غالب ابن عطیة الأندلسی، تفسیر ابن عطیۃ (المحرر الوجیز فی تفسیر الکتاب العزیز )، ج-2، مطبوعۃ: دار الکتب العلمیۃ، بیروت، لبنان، 1422ھ، ص: 447
  • 59  أبو جعفر محمد بن جریر الطبری، جامع البیان عن تأویل القرآن، ج-12، مطبوعۃ: دار ہجر للطباعۃ والنشر والتوزیع والإعلان،2001م، ص: 419-420
  • 60  أبو بکر عبد الرزاق بن ہمام الصنعانی، المصنف، حدیث: 7849، ج-4، مطبوعۃ: المکتب الإسلامی، بیروت، لبنان، 1403ھ، ص: 290
  • 61  أبو الحسین علی بن أحمد الواحدی، الوسیط فی تفسیر القرآن المجید، ج-2، مطبوعۃ: دار الکتب العلمیۃ، بیروت، لبنان، 1994م، ص: 575
  • 62  أبو الفرج عبد الرحمن بن رجب الحنبلی، روائع التفسیر، ج-1، مطبوعۃ: دار العاصمۃ، الریاض، السعودية، 2001م، ص: 223
  • 63  أبو بکر عبد الرزاق بن ہمام الصنعانی، المصنف، حدیث: 7852، ج-4، مطبوعۃ: المکتب الإسلامی، بیروت، لبنان، 1403ھ، ص: 291
  • 64  جلال الدین عبد الرحمن بن أبی بکر السیوطی، الدرالمنثور فی التفسیر المأثور، ج -1، مطبوعۃ: دار الفکر، بیروت، لبنان، ص: 146
  • 65  أبو محمد عبد الحق بن غالب ابن عطیة الأندلسی، تفسیر ابن عطیۃ (المحرر الوجیز فی تفسیر الکتاب العزیز )، ج-1، مطبوعۃ: دار الکتب العلمیۃ، بیروت، لبنان، 1422ھ ، ص: 131
  • 66  أبو عبد اللہ محمد بن عبد اللہ الحاکم النیسابوری، المستدرک علی الصحیحین، حدیث:4155، ج-2، مطبوعۃ: دار الکتب العلمیۃ ، بیروت، لبنان،1990م، ص: 648
  • 67  أبو عبد اللہ محمد بن عبد اللہ الحاکم النیسابوری، المستدرک علی الصحیحین(مترجم:محمد شفیق الرحمن قادری)، حدیث:4155، ج- 3، مطبوعہ: شبیر برادرز، لاہور، پاکستان،2010ء،ص: 744
  • 68  أبو الحسن علی بن محمد الماوردی، النکت والعیون(تفسیر الماوردی)، ج-3، مطبوعۃ: دار الکتب العلمیۃ ، بیروت، لبنان، (لیس التاریخ موجودًا)، ص: 469
  • 69  جلال الدین عبد الرحمن بن أبی بکر السیوطی، الدرالمنثور فی التفسیر المأثور، ج-4، مطبوعۃ: دار الفکر، بیروت، لبنان، (لیس التاریخ موجودًا)، ص: 437
  • 70  ایضاً
  • 71  أبو القاسم إسماعیل بن محمد قوام السنۃ الأصبہانی، الترغیب والترہیب، حدیث: 1868، ج-2، مطبوعۃ: دار الحدیث، القاہرۃ، مصر، 1993م، ص:400-401
  • 72  أبو محمد محمود بن أحمد بد ر الدین العینی، عمدۃ القاری شرح صحیح البخاری، ج-11، مطبوعۃ: دار إحیاء التراث العربی، بیروت، لبنان ، ص:117-118
  • 73  أبو عبد الله محمد بن إسماعیل البخاری، صحیح البخاری، حدیث: 2004، مطبوعۃ: دار السلام للنشر والتوزیع، الریاض، السعودیۃ، 1999م،ص:321
  • 74  أبو الحسن مسلم بن الحجاج القشیری، صحیح مسلم، حدیث:1130، مطبوعۃ: دار السلام للنشر والتوزیع، الریاض، السعودیۃ، 2000م، ص:462
  • 75  أبو عبداﷲ أحمد بن محمد حنبل الشیبانی، مسند أحمد، حدیث: 8717، ج-14، مطبوعۃ: مؤسسۃ الرسالۃ، بیروت، لبنان، 2001م، ص:.335
  • 76  أبو بکر عبد الرزاق بن ہمام الصنعانی، المصنف، حدیث: 7850، ج-4، مطبوعۃ: المکتب الإسلامی، بیروت، لبنان، 1403ھ، ص: 290
  • 77  جلال الدین عبد الرحمن بن أبی بکر السیوطی، الحاوی للفتاویٰ، ج-1، مطبوعۃ: دار الکتب العلمیۃ، بیروت، لبنان، 1988م، ص: 196
  • 78  أبو عبد الله محمد بن إسماعیل البخاری، صحیح البخاری، حدیث: 2002، مطبوعۃ: دار السلام للنشر والتوزیع، الریاض، السعودیۃ، 2000م،ص:321
  • 79  ایضاً،ص:258-259
  • 80  أبو الفضل أحمد بن علی بن حجر العسقلانی، فتح الباری شرح صحیح البخاری، ج-3 ، مطبوعۃ: دار المعرفۃ، بیروت، لبنان، 1379ھ، ص: 455
  • 81  ایضاً، ج-4، ص: 246
  • 82  أبو القاسم سلیمان بن أحمد الطبرانی، المعجم الکبیر، حدیث: 4876، ج-5، مطبوعۃ: مکتبۃ ابن تیمیۃ، القاہرۃ، مصر، 1994م، ص: 138
  • 83  ڈاکٹر محمدطاہر القادری، میلاد النبی ﷺ،مطبوعہ: منہاج القرآن پبلی کیشنز، لاہور، پاکستان، 2007ء،ص:264-268
  • 84  أبو عیسیٰ محمد بن عیسیٰ الترمذی، سنن الترمذی، حدیث: 773، مطبوعۃ: دار السلام للنشر والتوزیع، الریاض، السعودیۃ، 2000م ، ص: 255
  • 85  أبو عبد اللہ محمد بن محمد الحطاب الرُّعيني، مواہب الجلیل فی شرح مختصر خلیل، ج-2، مطبوعۃ: دار الفکر، بیروت، لبنان، 1992م، ص:406-407
  • 86  أبو عبد اللہ محمد بن عبد اللہ الخرشی، شرح مختصر خلیل للخرشی، ج-2، مطبوعۃ: دار الفکر للطباعۃ، بیروت، لبنان، ص: 241
  • 87  ابو الحسن مسلم بن حج اج القشیری، صحیح مسلم، حدیث:1162، مطبوعۃ: دار السلام للنشر والتوزیع، الریاض، السعودیۃ، 2000م، ص:477
  • 88  نور الدین علی بن سلطان القاری، المورد الروی فی المولد النبوی، مطبوعۃ: المدینۃ المنورۃ، السعودية، 1980م، ص: 30
  • 89  أبو عبد اللہ محمد بن عبد الباقی الزرقانی، شرح الزرقانی علی المواہب اللدنیۃ بالمنح المحمدیۃ، ج-1، مطبوعۃ: دار الکتب العلمیۃ، بیروت، لبنان،1996م،ص:262-263
  • 90  نور الدین علی بن سلطان القاری، المورد الروی فی المولد النبویﷺ، مطبوعۃ: المدینۃ المنورۃ، السعودية، 1980م، ص: 33
  • 91  أبو عبد اللہ محمد بن محمد ابن الحاج الفاسي، المدخل لابن الحاج، ج-2، مطبوعۃ: دار التراث، القاهرة، مصر، ص: 2
  • 92  شیخ أحمد بن محمد القسطلانی، المواہب اللدنیۃ بالمنح المحمدیۃ، ج-1، مطبوعۃ: المکتبۃ التوفیقیۃ، القاہرۃ، مصر، (لیس التاریخ موجودًا)، ص: 86
  • 93  جلال الدین عبد الرحمن بن أبی بکر السیوطی، الحاوی للفتاویٰ، ج-1، مطبوعۃ: دار الکتب العلمیۃ، بیروت، لبنان، 1988م، ص: 197
  • 94  شیخ فتح اللہ بنانی، فتح اللہ فی مولد خیر خلق اللہ، مطبوعۃ: المطبعۃ المحمدیۃ، مصر، 1906م، ص:165
  • 95  أبو عبد اللہ محمد بن محمد الحطاب الرُّعيني، مواہب الجلیل فی شرح مختصر خلیل، ج-2، مطبوعۃ: دار الفکر، بیروت، لبنان، 1992م، ص:406-407
  • 96  ایضاً
  • 97  ٔابو عبد اللہ محمد بن عبد اللہ الخرشی، شرح مختصر خلیل للخرشی، ج-2، مطبوعۃ: دار الفکر للطباعۃ، بیروت، لبنان، (لیس التاریخ موجودًا)، ص: 241
  • 98  مفتی محمد خان قادری، محفل میلاد پر اعتراضات کا علمی محاسبہ، مطبوعہ: کاروان اسلام پبلی کیشنز، لاہور، پاکستان، 2016ء ، ص:158-163

Powered by Netsol Online