encyclopedia

آپ ﷺکے بےمثال بازوئے پاک

Published on: 31-Oct-2023

(حوالہ: ڈاکٹر عمران خان، مفتی سیّد شاہ رفیع الدین ہمدانی ،سیرۃ النبی ﷺ انسائیکلوپیڈیا، جلد-2، مقالہ: 31، مطبوعہ: سیرت ریسرچ سینٹر، کراچی، پاکستان، 2018ء، ص: 460-461)

رسول اکرم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکا جسم ا طہر انتہائی دلکش اور دلنشین ہے۔آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکا ہر عضوِ مبارک بھی حسن و رعنائی کا مظہر اتم ہے۔اسی طر ح نبی اکرم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے بازو مبارک بھی اپنی مثال آپ ہیں۔آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے مقدس بازو نہایت ہی خوبصورت اور موزونیت کے ساتھ طویل تھےاور طوالت کے اعتبار سے اعتدال کا خوبصورت اور دلکش نمونہ تھے ۔ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے بازو ئےمبارک خوبصورتی میں دیگر اعضاء بدنی کی طرح ممتازو مشرَّف تھے۔

رسول اکرم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے بازو مبارک کی ہئیت کو بینا کرتے ہوئے حضرت ابوہریرہ Radi Allah Anhoفرماتے ہیں:

كان رسول اللّٰه صلى اللّٰه علیه وسلم ... عظیم الساعدین.1
حضور نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے دونوں بازو عظیم تھے۔

اسی طرح اس بات کو بیان کرتےہوئے حضرت مولا علیRadi Allah Anho کا فرمان ہے:

كان رسول اللّٰه صلى اللّٰه علیه وسلم ... بسط القصب.2
حضور Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے بازو اور پنڈلیاں طویل تھیں۔

قصب، قصبہ کی جمع ہے۔ اس کا معنی ہر پیٹ والی ہڈی ہے جس کے اندر مغز ہو لیکن یہاں بازو اور پنڈلیاں مراد ہیں۔ حضرت علی المرتضےٰ Radi Allah Anhoسے مروی ہے کہ نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamو التسلیم کے کندھوں اور گردن مبارک کی درمیانی جگہ یعنی شانے فربہ تھے اورجلالت و ہیبت کا مظہر اتم اور قوت و توانائی کی عظیم نشانی تھے۔ 3

آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے چمکدار بازو

حضرت ابوہریرہRadi Allah Anho آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکی نعت کہتے ہوئے یہ کلمات بھی کہا کرتے تھے:

كان رسول اللّٰه صلى اللّٰه علیه وسلم عبل الذراعین.4
حضور Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے مقدس بازونہایت سفید تھے۔

مذکورہ بالا روایات سے واضح ہوتا ہے کہ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکے بازومبارک وسیع اور گوشت سے بھرے ہوئے تھےاور دوسری روایت کے مطابق آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamکےبازوگوشت سے پُر،ہاتھ مضبوط اوربازولمبے تھے جوحسن اور خوشنمائی کی پہچان ہے۔5بازو کا لمبااورکشادہ ہونا جو دوسخاوت کی علامت ہے جبکہ بازوؤں کی ہڈیاں نکلی ہوئی اور ٹیڑھی ہونا مرض کی علامت ہے۔6رسول اللہ ﷺکے بازوئے مبارک نہایت مضبوط ،کشادہ اور بہت خوبصورت تھے۔


  • 1  محمد بن سعد بصری، طبقات ابن سعد، ج- 1، مطبوعۃ: دار الکتب العلمیۃ، بیر وت، لبنان، 1990ء، ص: 318
  • 2  محمد بن یوسف صالحی شامی، سبل الہدی والرشاد، ج- 2، مطبوعۃ: دار الکتب العلمیۃ، بیروت، لبنان، 1993ء ، ص: 73
  • 3  عبدالرحمن ابن جوزی﷫، الوفا باحوال المصطفٰے ﷺ (مترجم:علامہ محمد اشرف سیالوی) ، مطبوعہ:حامد اینڈ کمپنی ، لاہور ، پاکستان، 2002ء،ص:451
  • 4  محمد بن یوسف صالحی شامی، سبل الہدی والرشاد، ج -2، مطبوعۃ: دار الکتب العلمیۃ، بیروت، لبنان1993 ء ، ص: 73
  • 5  مفتی ارشاد احمد قاسمی، شمائل کُبریٰ، ج-5، مطبوعۃ: دار الاشاعت،کراچی،پاکستان، 2003ء، ص: 66
  • 6  محمد ارشادالقاسمی ،آئینہ جمال وکمالِ محمد ﷺ ، مطبوعہ:بہاول پور،پاکستان،2018،ص:76

Powered by Netsol Online